الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
Battles (Kitab Al-Malahim)
7. باب ارْتِفَاعِ الْفِتْنَةِ فِي الْمَلاَحِمِ
7. باب: دشمن سے جنگ کے وقت اندرونی فتنہ دبا رہے گا۔
Chapter: The End Of Civil Strife Among Muslims During Battles.
حدیث نمبر: 4301
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الوهاب بن نجدة، حدثنا إسماعيل. ح وحدثنا هارون بن عبد الله، حدثنا الحسن بن سوار، حدثنا إسماعيل، حدثنا سليمان بن سليم، عن يحيى بن جابر الطائي، قال هارون في حديثه، عن عوف بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" لن يجمع الله على هذه الامة سيفين سيفا منها وسيفا من عدوها".
(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل. ح وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَوَّارٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، قَالَ هَارُونُ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَنْ يَجْمَعَ اللَّهُ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيْفَيْنِ سَيْفًا مِنْهَا وَسَيْفًا مِنْ عَدُوِّهَا".
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت پر دو تلواریں (بلائیں) اکٹھی نہیں کرے گا کہ ایک تلوار تو خود اسی کی ہو، اور ایک تلوار اس کے دشمن کی ہو ۲؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 10917)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/26) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: فتنہ سے مراد خود مسلمانوں کی آپس کی جنگ ہے۔
۲؎: یعنی ایسا نہیں ہو گا کہ ایک ہی وقت میں وہ آپس میں بھی لڑیں، اور اپنے دشمن سے بھی لڑیں، جب دوسری قومیں ان پر حملہ آور ہوں گی تو اللہ ان کی آپسی اختلافات کو ختم کر دے گا، اور اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے کے لئے سارے مسلمان مل کر اپنے دشمن سے لڑیں گے۔

Narrated Awf ibn Malik: The Prophet ﷺ said: Allah will not gather two swords upon this community: Its own sword and the sword of its enemy.
USC-MSA web (English) Reference: Book 38 , Number 4287


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
يحيي بن جابر لم يلق عوف بن مالك
فالسند منقطع
انظر التحرير (79/4 رقم 7518)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 153

   سنن أبي داود4301عوف بن مالكلن يجمع الله على هذه الأمة سيفين سيفا منها وسيفا من عدوها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4301  
´دشمن سے جنگ کے وقت اندرونی فتنہ دبا رہے گا۔`
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت پر دو تلواریں (بلائیں) اکٹھی نہیں کرے گا کہ ایک تلوار تو خود اسی کی ہو، اور ایک تلوار اس کے دشمن کی ہو ۲؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4301]
فوائد ومسائل:
مسلمانوں کا آپس میں لڑنا بھڑنا بہت برا فتنہ ہے، مگر اس امت پر بہت بڑا احسان ہے کہ جب بھی باہر کا کوئی دشمن ان پر حملہ آور ہوگا تو مسلمان آپس میں اکھٹے ہو جائیں گے۔
معلوم ہوا کہ مسلمانوں کے داخلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیئے مشترک بڑے دشمن سے جہاد کا عمل جاری رکھا جانا ضروری ہے۔
ویسے بھی جہاد کے حالات ہر دور میں موجود رہیں گے۔
یہ الگ بات ہے کہ مسلما ن اس فریضہ جہاد کی ادائیگی میں کو تاہی کریں گے۔
بعض محقیقین نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4301   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.