الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
کسی کو ملنے والی چیز جس کے مالک کا پتہ نہ ہو
2. باب تَحْرِيمِ حَلْبِ الْمَاشِيَةِ بِغَيْرِ إِذْنِ مَالِكِهَا:
2. باب: جانور کا دودھ دوہنا بغیر مالک کی اجازت کے حرام ہے۔
حدیث نمبر: 4511
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا يحيي بن يحيي التميمي ، قال: قرات على مالك بن انس ، عن نافع ، عن ابن عمر : ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا يحلبن احد ماشية احد إلا بإذنه، ايحب احدكم ان تؤتى مشربته، فتكسر خزانته، فينتقل طعامه إنما تخزن لهم ضروع مواشيهم اطعمتهم، فلا يحلبن احد ماشية احد إلا بإذنه "،حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ، أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مَشْرُبَتُهُ، فَتُكْسَرَ خِزَانَتُهُ، فَيُنْتَقَلَ طَعَامُهُ إِنَّمَا تَخْزُنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ أَطْعِمَتَهُمْ، فَلَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ "،
4511. امام مالک بن انس نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی آدمی کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ نکالے، کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ اس کے بالا خانے میں آیا جائے، اس کا گودام توڑا جائے اور اس کا غلہ منتقل کر لیا جائے؟ لوگوں کے مویشیوں کے تھن بھی ان کے لیے ان کی خوراک محفوظ رکھتے ہیں، لہذا کوئی آدمی کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر دوہے۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ہرگز دوسرے کا مویشی اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے، کیا تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہے کہ اس کے کمرہ (گودام) میں آ کر کوئی اس کا خزانہ توڑ کر اس کا غلہ نقل کر لے، (لے جائے)؟ لوگوں کے مویشی بھی اپنے تھنوں میں ان کی خوراک محفوظ کرتے ہیں، اس لیے کوئی کسی کا حیوان اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1726

   صحيح البخاري2435عبد الله بن عمرلا يحلبن أحد ماشية امرئ بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه
   صحيح مسلم4511عبد الله بن عمرلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه إنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعمتهم فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه
   سنن أبي داود2623عبد الله بن عمرلا يحلبن أحد ماشية أحد بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتثل طعامه فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعمتهم فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه
   سنن ابن ماجه2302عبد الله بن عمرلا يحتلبن أحدكم ماشية رجل بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فيكسر باب خزانته فينتثل طعامه فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم فلا يحتلبن أحدكم ماشية امرئ بغير إذنه
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم603عبد الله بن عمرلا يحلبن احد ماشية احد بغير إذنه ايحب احدكم ان تؤتى مشربته فتكسر خزانته
   مسندالحميدي700عبد الله بن عمرلا يحلبن أحد ماشية امرئ بغير إذنه، أيحب أحدكم أن يؤتى إلى باب مشربته فيكسر بابها، فينتثل طعامه، ألا إنما أطعمتهم في ضروع مواشيهم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 603  
´کسی دوسرے کا مال اجازت کے بغیر استعمال کرنا منع ہے`
«. . . 251- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يحلبن أحد ماشية أحد بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه، فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم، فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه. . . .»
. . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی کے دوسرے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دوھے، کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے کمرے میں آ کر اس کا خزانہ توڑ دے، پھر اس کا کھانا (غلہ) لے کر اپنے پاس منتقل کر لے؟ لوگوں کی خوراک (دودھ) کو ان کے جانوروں کے تھن جمع اور محفوظ رکھتے ہیں، لہٰذا تم میں سے کوئی آدمی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس کے جانور کا دودھ نہ دوھے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 603]

تخریج الحدیث: [وأخرجه البخاري 2435، ومسلم 13/1726، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ کسی مسلمان کا مال دوسرے مسلمان کے لئے اس کی اجازت کے بغیر حلال نہیں ہے اِلا یہ کہ بیوی بچے ہوں تو وہ معروف طریقے سے گھر کا خرچہ چلا سکتے ہیں۔
➋ دودھ اور مشروب کو بھی کھانا کہا جا سکتا ہے۔ دیکھئے: [سورة البقرة: 249]
➌ قیاس جائز ہے بشرطیکہ نص کے خلاف نہ ہو۔
➍ جو شخص اتنا دودھ چُرائے جو نصاب (تین درہم) کی حد تک پہنچ جائے تو اس چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
➎ استطاعت ہو تو دودھ دینے والے جانور پالنا اور رکھنا اچھا کام ہے۔
➏ ہر وقت حقوق العباد (بندوں کے حقوق) کا خیال رکھنا چاہئے۔
➐ اچھا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 251   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2302  
´مالک کی اجازت کے بغیر کسی کے ریوڑ یا باغ سے کچھ لینا منع ہے۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: کوئی کسی کے جانور کا دودھ بغیر اس کی اجازت کے نہ دوہے، کیا کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کے بالاخانہ میں کوئی جائے، اور اس کے غلہ کی کوٹھری کا دروازہ توڑ کر غلہ نکال لے جائے؟ ایسے ہی ان کے جانوروں کے تھن ان کے غلہ کی کوٹھریاں ہیں، تو کوئی کسی کے جانور کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2302]
اردو حاشہ:
(1)
خطبے میں روز مرہ کے اہم مسائل بیان کرنے چاہییں۔ (2)
خطبہ کھڑے ہو کر دیا جائے۔ (3)
مسئلے کی وضاحت کے لیے مثالیں ذکر کی جائیں۔ (4)
کسی دودھ دینے والے جانور کا دودھ اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دوہنا منع ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2302   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2623  
´بغیر اجازت کے کسی کے جانور کا دودھ نہ نکالے۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی کسی کے جانور کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے بالاخانہ میں آ کر اس کا گودام توڑ کر غلہ نکال لیا جائے؟ اسی طرح ان جانوروں کے تھن ان کے مالکوں کے گودام ہیں تو کوئی کسی کا جانور اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2623]
فوائد ومسائل:

قیاس کرنا ایک معروف شرعی وفقہی قاعدہ ہے۔
اور اشباء ونظائر پرایک دوسرے کا حکم لگتا ہے۔


بغیر شرعی عذر کے اگر کسی نے جانوروں کا اس قدر دودھ نکال لیا۔
جس کی قیمت چوری کے نصاب کو پہنچتی ہو تو اس پر چوری کی حد لگے گی۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2623   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4511  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
مَشرَ بَتُهُ:
کمرہ یا غلہ کا گودام۔
(2)
خزَانَة:
غلہ محفوظ کرنے کی جگہ۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کا حیوان دوہنا جائز نہیں ہے تو جب دودھ دوہنے کی اجازت نہیں تو پھر کسی اور چیز کے بلا اجازت لے لینے کی گنجائش کیسے نکل سکتی ہے،
جمہور کا یہی موقف ہے،
ہاں اگر کوئی مسافر ہے یا لاچار اور مجبور ہے تو وہ مالک کو آواز دے تاکہ اس سے اجازت لے سکے،
اگر مالک نہ مل سکے تو پھر ضرورت کے بقدر پی لے یا اگر عرف و عادت کی رو سے،
مسافر اور دوسروں کو دودھ پینے کی اجازت ہو تو وہ آواز دے کر پی لے،
کیونکہ عرب میں عام طور پر بکریاں ہوتی ہیں یا اونٹ جن کو کسی وقت بھی دوھیا جا سکتا ہے۔
مقصود یہ ہے باہر جنگل میں چرنے والا ریوڑ وہ گمشدہ نہیں ہے کہ اس کو اپنی مرضی سے استعمال کر لے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4511   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.