الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نماز کے احکام و مسائل
The Book of As-Salat (The Prayer)
69. بَابُ أَصْحَابِ الْحِرَابِ فِي الْمَسْجِدِ:
69. باب: چھوٹے چھوٹے نیزوں (بھالوں) سے مسجد میں کھیلنے والوں کے بیان میں۔
(69) Chapter. The presence of spearmen (with their spears) in the mosque (is permissible).
حدیث نمبر: 454
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد العزيز بن عبد الله، قال: حدثنا إبراهيم بن سعد، عن صالح، عن ابن شهاب، قال: اخبرني عروة بن الزبير، ان عائشة، قالت:" لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما على باب حجرتي والحبشة يلعبون في المسجد، ورسول الله صلى الله عليه وسلم يسترني بردائه، انظر إلى لعبهم".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا عَلَى بَابِ حُجْرَتِي وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ، أَنْظُرُ إِلَى لَعِبِهِمْ".
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے صالح بن کیسان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن شہاب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن اپنے حجرہ کے دروازے پر دیکھا۔ اس وقت حبشہ کے کچھ لوگ مسجد میں (نیزوں سے) کھیل رہے تھے (ہتھیار چلانے کی مشق کر رہے تھے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی چادر میں چھپا لیا تاکہ میں ان کا کھیل دیکھ سکوں۔

Narrated `Aisha: Once I saw Allah's Apostle at the door of my house while some Ethiopians were playing in the mosque (displaying their skill with spears). Allah's Apostle was screening me with his Rida' so as to enable me to see their display.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 8, Number 445



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:454  
454. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: ایک دن میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے حجرے کے دروازے پر کھڑے دیکھا جب کہ حبشہ کے کچھ لوگ مسجد میں (جہادی مشقیں کرتے ہوئے) کھیل رہے تھے اور رسول اللہ ﷺ اپنی چادر سے مجھے چھپا رہے تھے اور میں ان کا کھیل دیکھ رہی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:454]
حدیث حاشیہ:

چھوٹے نیز ے کو خاص انداز سے چکر دے کر پھینکنا ایک کامیاب فن حرن ہے۔
اہل حبشہ کو اس میں خاص مہارت تھی۔
صحیح بخاری کی اصل روایت میں تو یہ وضاحت تھی کہ صدیقہ کائنات حضرت عائشہ ؓ نے جب کھیل دیکھاتو وہ مسجد میں ہورہاتھا لیکن اصل روایت میں اس بات کی وضاحت نہیں تھی کہ وہ کھیل نیزے کی فنی مشق سے متعلق تھا جبکہ عنوان میں برچھے والوں کا مسجد میں آنا بیان کیاگیاتھا، اس لیے امام بخاری ؒ نے ایک راوی ابراہیم بن منذر کی روایت ذکر کردی جس میں نیزوں سے کھیلنے کی صر احت تھی۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ مسجد چونکہ عبادت کی جگہ ہے، اس لیے جو چیزیں عبادت سے متعلق ہوں گی، صرف انھیں مسجد میں جائز ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دوسرے کام مسجد میں جائز نہیں۔
اس قسم کے لوگوں نے مذکورہ روایت کے متعلق یہ تاثر ظاہر کیا ہے کہ اس کھیل کا مظاہرہ مسجد میں نہیں بلکہ مسجد سے باہر یا مسجد کے متعلقات میں کیا جارہا تھا۔
لیکن امام بخاری ؒ اس معاملے میں توسع کا اظہار کرنا چاہتے ہیں کہ اسلحے کی نمائش اور فنون حرب کا مظاہرہ اگرجہاد کی نیت سے ہوتوعبادت ہے اور اس قسم کی عبادت مسجد میں کی جاسکتی ہے۔
اس روایت کے بعض طرق میں ہے کہ جب اہل حبشہ مسجد میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے تو کہیں سے حضرت عمر ؓ بھی ادھر آنکلے، انھوں نے مسجد میں اس قسم کا مظاہرہ کرنے سے منع کیاتو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اسے عمر ؓ ! رہنے دو۔
(صحیح البخاري، الجھاد والسیر، حدیث: 2901)
مقصد یہ ہے کہ اگر اس قسم کا کام جہاد کی تیاری اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے ہوتو اسے مسجد میں کرنے کی اجازت ہے۔
(فتح الباري: 711/1)

حضرت مہلب ؒ نے کہا ہے:
مساجد کی تعمیر دین کے اجتماعی کاموں کے لیے ہوتی ہے، اس لیے وہ تمام کام جن سے دین اور اہل دین کی منفعت وابستہ ہو، مسجد میں کیے جاسکتے ہیں۔
نیزوں سے کھیلنا دراصل اپنی جنگی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کی ایک مشق ہے، اس سے دشمن پرحملہ کرنے اور اس سے اپنا دفاع کرنے کا سلیقہ آتا ہے، اس لیے اسے مسجد میں کھیلا جاسکتاہے، نیز معلوم ہواکہ رسول اللہ ﷺ اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ کس درجہ حسن معاشرت کا لحاظ رکھتے تھے، مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسی باتوں کوحرز جاں بنائیں اور ان کی بجاآوری کے لیے بھر پور کوشش کریں۔
(شرح ابن بطال: 104/2)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 454   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.