الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
امور حکومت کا بیان
The Book on Government
39. باب حُرْمَةِ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ وَإِثْمِ مَنْ خَانَهُمْ فِيهِنَّ:
39. باب: مجاہدیں کی عورتوں کی حرمت کا بیان اور ان میں خیانت کرنے والے کے گناہ کا بیان۔
Chapter: The sanctity of the wives of the Mujahidin, and the sin of the one who betrays them with regard to them
حدیث نمبر: 4910
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثناه سعيد بن منصور ، حدثنا سفيان ، عن قعنب ، عن علقمة بن مرثد بهذا الإسناد، فقال: فخذ من حسناته ما شئت، فالتفت إلينا رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: فما ظنكم.وحَدَّثَنَاه سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ قَعْنَبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، فَقَالَ: فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ، فَالْتَفَتَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: فَمَا ظَنُّكُمْ.
قعنب نے علقمہ بن مرثد سے اسی سند کے ساتھ روایت کی: "اور فرمایا: (اسے کہا جائے گا کہ) تم اس کی نیکیوں میں سے جو چاہو لے لو" پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: "تم کیا سمجھتے ہو؟"
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے یہی حدیث بیان کرتے ہیں، اس میں ہے، فرمایا: اس کی نیکیوں میں سے جو چاہو لے لو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف رخ کر کے فرمایا: تو تمہارا کیا خیال ہے؟
ترقیم فوادعبدالباقی: 1897


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4910  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح انسان اپنی ماں کی عزت واحترام کرتا ہے،
اسے نظر بد سے نہیں دیکھتا اور اس کے ساتھ قابل اعتراض خلوت و گفتگو نہیں کرتا اور اس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا ہے،
اس کی ضروریات کو پوری کرتا ہے،
تو جہاد سے پیچھے رہ کر مجاہدین کی نیابت کرنے والوں کو ان کی بیویوں کے ساتھ اپنی ماؤں والا طرز عمل اختیارکرنا ہوگا اور اگر کوئی انسان خیانت کا مرتب ہوگا،
ان کی عزت و ناموس پامال کرے گا،
یا مالی خیانت کرے گا،
تو یہ اس قدر سنگین جرم ہے کہ مجاہد کو اس خائن کی تمام نیکیاں لینے کا اختیار ملے گا اور وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑنے کا روادار نہیں ہوگا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4910   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.