الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن کے فضائل کا بیان
The Book of The Virtues of The Quran
6. بَابُ تَأْلِيفِ الْقُرْآنِ:
6. باب: قرآن مجید یا آیتوں کی ترتیب کا بیان۔
(6) Chapter. The compilation of the Quran (i.e., the arrangement of its Surah).
حدیث نمبر: 4994
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا آدم، حدثنا شعبة، عن ابي إسحاق، قال: سمعت عبد الرحمن بن يزيد بن قيس، سمعت ابن مسعود، يقول: في بني إسرائيل والكهف ومريم وطه والانبياء:" إنهن من العتاق الاول وهن من تلادي".(موقوف) حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ بْنِ قَيْسٍ، سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ والْكَهْفِ ومَرْيَمَ وطَهَ والْأَنْبِيَاءِ:" إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَاقِ الْأُوَلِ وَهُنَّ مِنْ تِلَادِي".
ہم آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا، انہوں نے عبدالرحمٰن بن امیہ سے سنا اور انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا سورۃ بنی اسرائیل، سورۃ الکہف، سورۃ مریم، سورۃ طہٰ اور سورۃ انبیاء کے متعلق بتلایا کہ یہ پانچوں سورتیں اول درجہ کی فصیح سورتیں ہیں اور میری یاد کی ہوئی ہیں۔

Narrated `Abdullah bin Mas`ud: Surat Bani-lsrael, Al-Kahf (The Cave), Maryam, Taha, Al-Anbiya' (The prophets) are amongst my first earnings and my old property, and (in fact) they are my old property.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 61, Number 516



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4994  
4994. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: سورہ بنی اسرائیل، الکہف، مریم، طہ اور سورۃ الانبیاء یہ پانچوں سورتیں نہایت ہی بلیغ اور میرا محفوظ خزانہ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4994]
حدیث حاشیہ:
یعنی یہ سورتیں نزول میں مقدم تھیں لیکن مصحف عثمانی میں سورتوں کی ترتیب نزول کے موافق نہیں ہے بلکہ بڑی سورتوں کو پہلے رکھا ہے اس کے بعد چھوٹی سورتوں کو اور یہ ترتیب بھی اکثر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت سے نکالی گئی ہے۔
کہیں کہیں اپنی رائے سے بھی مثلا حدیث میں آپ نے فرمایا سورۃ بقره اور آل عمران تو سورۃ بقرہ کو سورۃ آل عمران پرمقدم کیا۔
اسی طرح مصحف میں بھی سورۃ بقرہ پہلے رکھی گئی بہر حال موجودہ مصحف شریف عین منشائے الٰہی کے مطابق مرتب شدہ ہے۔
لا شك فیه۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4994   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4994  
4994. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: سورہ بنی اسرائیل، الکہف، مریم، طہ اور سورۃ الانبیاء یہ پانچوں سورتیں نہایت ہی بلیغ اور میرا محفوظ خزانہ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4994]
حدیث حاشیہ:
یہ پانچوں سورتیں پہلے سے نازل شدہ ہیں لیکن مصحف عثمانی میں ان کی ترتیب ان کے نزول کے مطابق نہیں ہے بلکہ بڑی بڑی سورتوں کو ترتیب تلاوت میں پہلے رکھا گیا ہے۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقصد یہ ہے کہ یہ پانچوں سورتیں بہت فصیح وبلیغ ہیں اور ان میں ہر ایک کا مضمون نہایت دل آویز ہے جیسا کہ واقعہ معراج قصہ اصحاب کہف، واقعہ پیدائش عیسیٰ، عظمت انبیاء اور ان کی اقوام کے حالات پر مشتمل ہیں، اور ان کی پہلے سے یاد کردہ ہیں۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ پانچوں سورتیں مکہ مکرمہ میں نازل ہوئیں لیکن مصحف عثمان میں یہ موخر ہیں، البتہ مصحف ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ان کی ترتیب وہی ہے جو مصحف عثمان میں ہے۔
واللہ اعلم۔
(فتح الباري: 53/9)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4994   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.