الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
لباس اور زینت کے احکام
33. باب تَحْرِيمِ فِعْلِ الْوَاصِلَةِ وَالْمُسْتَوْصِلَةِ وَالْوَاشِمَةِ وَالْمُسْتَوْشِمَةِ وَالنَّامِصَةِ وَالْمُتَنَمِّصَةِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ وَالْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ:
33. باب: بالوں میں جوڑا لگانا اور لگوانا، گودنا اور گدانا اور منہ کی روئیں نکالنا اور نکلوانا، دانتوں کو کشادہ کرنا اور اللہ تعالیٰ کی خلقت کو بدلنا حرام ہے۔
حدیث نمبر: 5578
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا يحيي بن يحيي ، قال: قرات على مالك ، عن ابن شهاب ، عن حميد بن عبد الرحمن بن عوف ، انه سمع معاوية بن ابي سفيان عام حج وهو على المنبر، وتناول قصة من شعر كانت في يد حرسي، يقول: يا اهل المدينة اين علماؤكم؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن مثل هذه، ويقول: " إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم ".حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قال: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ كَانَتْ فِي يَدِ حَرَسِيٍّ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ: " إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ ".
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے ابن شہاب سے، انھوں نے حمید بن عبدالرحمان بن عوف سے روایت کی، انھوں نے حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے، جس سال انھوں نے حج کیا، سنا، وہ منبر پر تھے، انھوں نے بالوں کی کٹی ہوئی ایک لٹ پکڑی جو ایک محافظ کے ہاتھ میں تھی (جسے عورتیں بالوں سے جوڑتی تھیں) اور کہہ رہے تھے: مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ ان (لٹوں وغیرہ) سے منع فرماتے تھے اورفرمارہے تھے: "جب بنی اسرائیل کی عورتوں نے ان کو اپنا نا شروع کیا تو وہ ہلاک ہوگئے۔" (جب جھوٹ کی بنیادوں پر تعمیر عیش وتنعم کا یہ مرحلہ آگیا تو زوال بھی آگیا۔)
حمید بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ جس سال حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حج کیا، منبر پر بالوں کا ایک گچھا پکڑ کر، جو ایک محافظ کے ہاتھ میں تھا، میں نے ان سے یہ کہتے سنا، اے اہل مدینہ، تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قسم کے کام سے روکتے ہوئے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنو اسرائیل بس اس وقت ہلاک ہوئے، جب ان کی عورتوں نے اس قسم کے کاموں کو اپنا لیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2127

   صحيح البخاري3468معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذها نساؤهم
   صحيح مسلم5578معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم
   جامع الترمذي2781معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذها نساؤهم
   سنن أبي داود4167معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم
   سنن النسائى الصغرى5247معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذ نساؤهم مثل هذا
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم606معاوية بن صخرهلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم
   مسندالحميدي611معاوية بن صخرإنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذها نساؤهم
   مسندالحميدي612معاوية بن صخرإني صائم فمن شاء منكم أن يصومه فليصمه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 606  
´بالوں کی وگ لگانا حرام ہے`
«. . . يقول: إنما هلكت بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم . . .»
. . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب ایسے بال لگائے تو بنی اسرائیل ہلاک ہو گئے . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 606]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 3468، ومسلم 2127، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت باعث ہلاکت ہے۔
➋ عام اہل مدینہ کا عمل اگر کتاب و سنت کے خلاف ہو تو حجت نہیں ہے۔
➌ مالک بن ابی عامر الاصحبی المدنی رحمہ اللہ (تابعی کبیر) نے فرمایا:
«ما أعرف شيئاً مما أدركت عليه الناس إلا النداء بالصلوٰة»
میں نے (مدینے کے) لوگوں کو جس پر پایا ہے اس میں سوائے نماز کی اذان کے میں کچھ بھی (کتاب و سنت کے مطابق) نہیں جانتا۔ [موطأ امام مالك رواية يحييٰ 72/1 ح 152، وإسناده صحيح]
➍ بالوں میں وگ لگانا حرام ہے۔
➎ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر علماء کا فرض منصبی ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 28   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2781  
´زائد بالوں کا گچھا اپنے بال میں جوڑنے کی حرمت کا بیان۔`
حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی الله عنہ کو مدینہ میں خطبہ کے دوران کہتے ہوئے سنا: اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان زائد بالوں کے استعمال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے اور آپ کہتے تھے: جب بنی اسرائیل کی عورتوں نے اسے اپنا لیا تو وہ ہلاک ہو گئے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2781]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ مزید بال لگا کر بڑی چوٹی بنانا یہ فتنہ کا باعث ہے،
ساتھ ہی یہ زانیہ و فاسقہ عورتوں کا شعار بھی ہے،
بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب یہ شعار اپنایا تو لوگ بدکاریوں میں مبتلا ہو گئے،
اور نتیجۃ ہلاک و برباد ہو گئے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2781   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4167  
´دوسرے کے بال اپنے بال میں جوڑنے پر وارد وعید کا بیان۔`
حمید بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے جس سال حج کیا میں نے آپ کو منبر پر کہتے سنا، آپ نے بالوں کا ایک گچھا جو ایک پہرے دار کے ہاتھ میں تھا لے کر کہا: مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان جیسی چیزوں سے منع کرتے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: بنی اسرائیل ہلاک ہو گئے جس وقت ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیا۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4167]
فوائد ومسائل:
بالوں کو دوسرے بال لگا کر لمبا کرنا حرام ہے، جیسے کہ آج کل وِ گ کا رواج ہے۔
اللہ کی شریعت اور انبیاء علیہم السلام کی کی تعلیم سے بغاوت کی بنا پر قومیں ہلاک کردی جاتی ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4167   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5578  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
حرسي:
باڈی گارڈ،
محافظ،
پہریدار۔
فوائد ومسائل:
یہ حج حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا اپنے دور خلافت میں آخری حج تھا،
جو انہوں نے 51ھ میں کیا،
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
اگر کسی برائی کا ظہور ہو رہا ہو تو علماء کو اس سے روکنا چاہیے،
اور ارباب اختیار،
حکمران بھی اگر کسی برائی کو پھیلتے دیکھیں تو علماء کو بھی اس کی طرف متوجہ کریں،
اگر برائی کے خلاف کوئی بھی آواز بلند نہیں کرے گا تو ہلاکت و تباہی کا خطرہ ہے اور عورتوں کے فیشن ہی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ بنتے ہیں اور ہماری بدقسمتی ہے،
آج روز عورتوں میں بے حیائی اور عریانی بڑھ رہی ہے،
اور وہ نت نئے فیشن نکال رہی ہیں،
لیکن کوئی انہیں روکنے ٹوکنے والا نہیں ہے،
بلکہ خود حکومت اس کو غذا فراہم کر رہی اور اس کی کا باعث بن رہی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 5578   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.