الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: اوقات نماز کے احکام و مسائل
The Book of the Times (of Prayer)
51. بَابُ : فَضْلِ الصَّلاَةِ لِمَوَاقِيتِهَا
51. باب: وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: The Virtue Of Prayer During Its Time
حدیث نمبر: 612
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثنا ابو معاوية النخعي، سمعه من ابي عمرو، عن عبد الله بن مسعود، قال: سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم: اي العمل احب إلى الله عز وجل؟ قال:" إقام الصلاة لوقتها".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ النَّخَعِيُّ، سَمِعَهُ مِنْ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قال: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟ قَالَ:" إِقَامُ الصَّلَاةِ لِوَقْتِهَا".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 611 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

   صحيح البخاري2782عبد الله بن مسعودأي العمل أفضل قال الصلاة على ميقاتها ثم بر الوالدين ثم الجهاد في سبيل الله
   صحيح البخاري7534عبد الله بن مسعودأي الأعمال أفضل قال الصلاة لوقتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   صحيح البخاري527عبد الله بن مسعودأي العمل أحب إلى الله قال الصلاة على وقتها ثم بر الوالدين ثم الجهاد في سبيل الله
   صحيح مسلم254عبد الله بن مسعودأي الأعمال أحب إلى الله قال الصلاة على وقتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   صحيح مسلم252عبد الله بن مسعودأي العمل أفضل قال الصلاة لوقتها ثم بر الوالدين ثم الجهاد في سبيل الله
   صحيح مسلم253عبد الله بن مسعودأي الأعمال أقرب إلى الجنة قال الصلاة على مواقيتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   صحيح مسلم256عبد الله بن مسعودأفضل العمل الصلاة لوقتها بر الوالدين
   جامع الترمذي1898عبد الله بن مسعودأي الأعمال أفضل قال الصلاة لميقاتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   جامع الترمذي173عبد الله بن مسعودأي العمل أفضل قال الصلاة على مواقيتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   سنن النسائى الصغرى611عبد الله بن مسعودأي العمل أحب إلى الله قال الصلاة على وقتها بر الوالدين الجهاد في سبيل الله
   سنن النسائى الصغرى612عبد الله بن مسعودأي العمل أحب إلى الله قال إقام الصلاة لوقتها
   بلوغ المرام140عبد الله بن مسعود‏‏‏‏افضل الاعمال الصلاة في اول وقتها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 140  
´نماز کو اول وقت پر پڑھنا تمام اعمال سے افضل`
«. . . قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏افضل الاعمال الصلاة في اول وقتها . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اول وقت میں نماز پڑھنا سب اعمال سے افضل ہے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 140]

فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں نماز کو اول وقت پر پڑھنا تمام اعمال سے افضل بیان کیا گیا ہے جب کہ دوسری احادیث میں ایمان، صدقہ اور جہاد کو افضل اعمال بتایا گیا ہے۔ تمام احادیث اپنے اپنے مفہوم میں صحیح ہیں۔
➋ ان میں موافقت اور تطبیق اس طرح ہو گی: ایمان کا تعلق قلب و ضمیر سے ہے، لہٰذا ایمان قلبی اعمال میں سب سے افضل ہے، اور نماز کا تعلق بدنی عبادت سے ہے، یہ بدنی اعمال میں سب سے افضل ہے، صدقے کا تعلق مالیات سے ہے، مالی اعمال میں سب سے افضل صدقہ ہے اور جہاد جوانی، تو انائی اور صحت کا سب سے بہترین اور افضل عمل ہے۔ اس طرح ان میں باہمی منافات نہیں رہتی۔
➌ یہ حدیث عام ہے مگر اس سے عشاء کی نماز خارج ہے کیونکہ اسے تاخیر سے پڑھنا افضل ہے۔ اور اسی طرح سخت گرمی میں نماز ظہر بھی مستثنیٰ ہے۔ گرمی میں اسے بھی قدرے تاخیر سے پڑھنے کا حکم ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 140   
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 527  
´افضل عمل`
«. . . قَالَ:" سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ: الصَّلَاةُ عَلَى وَقْتِهَا، قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ . . .»
. . . میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے وقت پر نماز پڑھنا، پھر پوچھا، اس کے بعد، فرمایا والدین کے ساتھ نیک معاملہ رکھنا۔ پوچھا اس کے بعد، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا . . . [صحيح البخاري/كِتَاب مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ: 527]

فہم الحدیث:
درج بالا احادیث جن میں نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے افضل عمل کے بارے میں سوال اور آپ کی طرف سے مختلف جوابات کا ذکر ہے، اہل علم نے ان میں یوں تطبیق دی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر بار ضرورت کے مطابق جواب دیا اور جس عمل کی ضرورت زیادہ تھی اسی کو افضل قرار دے دیا، یعنی اگر جہاد کی ضرورت زیادہ تھی تو اسے افضل کہہ دیا اور اگر نماز کی پابندی کی ضرورت زیادہ تھی تو اسے افضل قرار دے دیا وغیرہ۔ «والله اعلم»
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 52   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 611  
´وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وقت پر نماز پڑھنا، والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا، اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 611]
611 ۔ اردو حاشیہ: باب کا مقصد یہ ہے کہ اصل یہی ہے کہ ہر نماز اپنے وقت پر پڑھی جائے، سوائے عرفات اور مزدلفہ کے کہ وہاں نمازیں جمع کرنا شرعی حکم ہے اور سفر میں بھی دو نمازوں کو جمع کرنا مشروع ہے۔ سفر میں بھی افضل ہر نماز کو وقت ہی پر پڑھنا ہے۔ سفر میں جمع کرنا رخصت ہے، افضل نہیں۔ اسی طرح حضر میں کبھی کسی عذر کی بنا پر جمع کرلینا بھی رخصت ہے، بہرحال ہر نماز کو حسب امکان اپنے وقت ہی پر ادا کرنا چاہیے۔ واللہ آعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 611   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1898  
´ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے سے متعلق ایک اور باب۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: وقت پر نماز ادا کرنا، میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! پھر کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا، میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! پھر کون سا عمل؟ آپ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، حالانکہ اگر میں زیادہ پوچھتا تو آپ زیادہ بتاتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1898]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
بعض احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاد سب سے افضل وبہترعمل ہے،
بعض سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا یہ سب سے اچھا کام ہے،
اور بعض سے معلوم ہوتاہے کہ زکاۃ سب سے اچھاکام ہے،
جب کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز سب سے افضل عمل ہے،
اسی لیے اس کی توجیہ میں مختلف اقوال وارد ہیں،
سب سے بہتر توجیہ یہ ہے کہ افضل اعمال سے پہلے حرف مِن محذوف مان لیاجائے،
گویا مفہوم یہ ہوگا کہ یہ سب افضل اعمال میں سے ہیں،
دوسری توجیہ یہ ہے کہ ا س کا تعلق سائل کے احوال اور وقت کے اختلاف سے ہے،
یعنی سائل اور وقت کے تقاضے کا خیال رکھتے ہوئے اس کے مناسب جواب دیا گیا۔
اوراپنی جگہ پریہ سب اچھے کام ہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1898   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.