سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں گیا وہاں میں نے آہٹ پائی(کسی کے چلنے کی آواز) میں نے پوچھا: کون ہے؟ لوگوں نے کہا غمیصاء بنت ملحان (ام سلیم رضی اللہ عنہا کانام غمیصاء یارمیصاء تھا) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی والدہ۔“