الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قسموں کے کفارہ کے بیان میں
The Book of The Expiation of Unfulfilled Oaths
5. بَابُ صَاعِ الْمَدِينَةِ:
5. باب: مدینہ منورہ کا صاع (ایک پیمانہ)۔
(5) Chapter. The Sa (measuring unit) of Al-Madina.
حدیث نمبر: 6713
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(موقوف) حدثنا منذر بن الوليد الجارودي، حدثنا ابو قتيبة وهو سلم، حدثنا مالك، عن نافع، قال:" كان ابن عمر يعطي زكاة رمضان، بمد النبي صلى الله عليه وسلم، المد الاول، وفي كفارة اليمين، بمد النبي صلى الله عليه وسلم"، قال ابو قتيبة: قال لنا مالك: مدنا اعظم من مدكم، ولا نرى الفضل إلا في مد النبي صلى الله عليه وسلم، وقال لي مالك: لو جاءكم امير فضرب مدا اصغر من مد النبي صلى الله عليه وسلم، باي شيء كنتم تعطون؟ قلت: كنا نعطي بمد النبي صلى الله عليه وسلم، قال: افلا ترى ان الامر إنما يعود إلى مد النبي صلى الله عليه وسلم.(موقوف) حَدَّثَنَا مُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْجَارُودِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ وَهْوَ سَلْمٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ يُعْطِي زَكَاةَ رَمَضَانَ، بِمُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْمُدِّ الْأَوَّلِ، وَفِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ، بِمُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، قَالَ أَبُو قُتَيْبَةَ: قَالَ لَنَا مَالِكٌ: مُدُّنَا أَعْظَمُ مِنْ مُدِّكُمْ، وَلَا نَرَى الْفَضْلَ إِلَّا فِي مُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ لِي مَالِكٌ: لَوْ جَاءَكُمْ أَمِيرٌ فَضَرَبَ مُدًّا أَصْغَرَ مِنْ مُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِأَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تُعْطُونَ؟ قُلْتُ: كُنَّا نُعْطِي بِمُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَفَلَا تَرَى أَنَّ الْأَمْرَ إِنَّمَا يَعُودُ إِلَى مُدِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے منذر بن الولید الجارودی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوقتیبہ، سلم شعیری نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے، ان سے نافع نے بیان کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما رمضان کا فطرانہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے پہلے مد کے وزن سے دیتے تھے اور قسم کا کفارہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد سے ہی دیتے تھے۔ ابوقتیبہ نے اسی سند سے بیان کیا کہ ہم سے امام مالک نے بیان کیا کہ ہمارا مد تمہارے مد سے بڑا ہے اور ہمارے نزدیک ترجیح صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے مد کو ہے۔ اور مجھ سے امام مالک نے بیان کیا کہ اگر ایسا کوئی حاکم آیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مد سے چھوٹا مد مقرر کر دے تو تم کس حساب سے (صدقہ فطر وغیرہ) نکا لو گے؟ میں نے عرض کیا کہ ایسی صورت میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے مد کے حساب سے فطرہ نکالا کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ کیا تم دیکھتے نہیں کہ معاملہ ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے مد کی طرف لوٹتا ہے۔

Narrated Nafi`: Ibn `Umar used to give the Zakat of Ramadan (Zakat-al-Fitr) according to the Mudd of the Prophet, the first Mudd, and he also used to give things for expiation for oaths according to the Mudd of the Prophet. Abu Qutaiba said, "Malik said to us, 'Our Mudd (i.e., of Medina) is better than yours and we do not see any superiority except in the Mudd of the Prophet!' Malik further said, to me, 'If a ruler came to you and fixed a Mudd smaller than the one of the Prophet, by what Mudd would you measure what you give (for expiation or Zakat-al-Fitr?' I replied, 'We would give it according to the Mudd of the Prophet' On that, Malik said, 'Then, don't you see that we have to revert to the Mudd of the Prophet ultimately?'"
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 79, Number 704



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6713  
6713. حضرت نافع سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر ؓ رمضان المبارک کا فطرانہ نبی ﷺ ہی کے پہلے مد سے دیتے تھے اور قسم کا کفارہ بھی نبی ﷺ ہی کے مد سے دیا کرتے تھے۔ ابو قتیبہ کا بیان ہے کہ امام مالک نے ہم سے کہا: ہمارا اہل مدینہ کا مد تمہارے مد سے زیادہ باعظمت ہے اور ہم تو اسی مد کو افضل جانتے ہیں جو نبی ﷺ کا مد ہے۔ امام مالک نے مجھ سے (دوبارہ) کہا: (فرض کرو) اگر ایک حاکم آ جائے اور نبی ﷺ کے مد سے چھوٹا مد رائچ کر دے تو تم فطرانہ وغیرہ کس مد سے ادا کرو گے؟ میں نے کہا: ایسے حالات میں تو ہم نبی ﷺ کے مد ہی سے ادا کریں گے تو انہوں نے فرمایا: آخر کار نبی ﷺ ہی کے مد کا اعتبار کیا جائے گا (تو اب بھی اسی مد کا حساب رکھو، تمہیں بنو امیہ کے مد سے کیا غرض ہے؟)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6713]
حدیث حاشیہ:
اسی لیے کوفی مد اور صاع ناقابل اعتبار ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6713   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6713  
6713. حضرت نافع سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر ؓ رمضان المبارک کا فطرانہ نبی ﷺ ہی کے پہلے مد سے دیتے تھے اور قسم کا کفارہ بھی نبی ﷺ ہی کے مد سے دیا کرتے تھے۔ ابو قتیبہ کا بیان ہے کہ امام مالک نے ہم سے کہا: ہمارا اہل مدینہ کا مد تمہارے مد سے زیادہ باعظمت ہے اور ہم تو اسی مد کو افضل جانتے ہیں جو نبی ﷺ کا مد ہے۔ امام مالک نے مجھ سے (دوبارہ) کہا: (فرض کرو) اگر ایک حاکم آ جائے اور نبی ﷺ کے مد سے چھوٹا مد رائچ کر دے تو تم فطرانہ وغیرہ کس مد سے ادا کرو گے؟ میں نے کہا: ایسے حالات میں تو ہم نبی ﷺ کے مد ہی سے ادا کریں گے تو انہوں نے فرمایا: آخر کار نبی ﷺ ہی کے مد کا اعتبار کیا جائے گا (تو اب بھی اسی مد کا حساب رکھو، تمہیں بنو امیہ کے مد سے کیا غرض ہے؟)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6713]
حدیث حاشیہ:
(1)
ایک صاع میں چار مد ہوتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مد کی مقدار 11/3 رطل تھی، اس طرح صاع نبوی کی مقدار 51/3 رطل ہوئی۔
لیکن بنو امیہ کے دور میں ہشام نے ایک دوسرا مد رائج کیا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مد سے دو تہائی بڑا تھا، البتہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس مد کی طرف کوئی توجہ نہ دی بلکہ پہلے مد ہی کو استعمال کرتے رہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
ہشام کا رائج کردہ مد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مد سے دو تہائی رطل زیادہ تھا اور اس کی مقدار دو رطل تھی اور اس اعتبار سے صاع آٹھ رطل کے برابر تھا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مد کی مقدار 11/3 رطل اور صاع 51/3 رطل کا تھا۔
(فتح الباري: 729/11) (2)
عام طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع کو صاع حجازی اور بنو امیہ کے صاع کو صاع بغدادی یا صاع عراقی کہا جاتا ہے اور صاع عراقی، صاع حجازی سے ایک تہائی بڑا ہے۔
احناف نے بنو امیہ کے ایجاد کردہ مد اور صاع کو معیاری قرار دیا جبکہ محدثین نے صاع حجازی کا اعتبار کیا۔
اس سلسلے میں درج ذیل واقعہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، حسین بن ولید قرشی سے روایت ہے، انہوں نے کہا:
ہمارے پاس حج سے فراغت کے بعد امام ابو یوسف رحمہ اللہ تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہارے لیے ایک اہم علم کا دروازہ کھولنا چاہتا ہوں جس کے متعلق میں نے خوب تحقیق کی ہے۔
واقعہ یوں ہے کہ میں نے مدینہ طیبہ جا کر لوگوں سے صاع کے متعلق دریافت کیا تو کہنے لگے:
ہمارا صاع وہی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صاع تھا۔
میں نے اس دعویٰ کی دلیل مانگی تو کہنے لگے:
ہم کل اس کی دلیل پیش کریں گے۔
جب اگلا دن ہوا تو میرے پاس انصار و مہاجرین کی اولاد میں سے پچاس کے قریب بزرگ آئے اور ہر ایک کی چادر کے نیچے بغل میں صاع تھا۔
ہر ایک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک اس صاع کی سند بیان کی۔
میں نے دیکھا تو وہ سب برابر تھے۔
جب میں نے ان کا وزن کیا تو ہر ایک صاع کا وزن 51/3 رطل تھا۔
اس کے بعد میں نے صاع کے مسئلے میں اہل مدینہ کے قول کو صحیح اور قوی سمجھ کر اختیار کر لیا اور اپنے استاد ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قول چھوڑ دیا۔
(السنن الکبریٰ للبیهقي: 171/4)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6713   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.