الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
طہارت کے مسائل
पवित्रता के नियम
6. باب نواقض الوضوء
6. وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
६. “ वुज़ू को तोड़ने वाली चीज़ें ”
حدیث نمبر: 69
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عائشة رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من اصابه قيء او رعاف او قلس او مذي،‏‏‏‏ فلينصرف فليتوضا،‏‏‏‏ ثم ليبن على صلاته،‏‏‏‏ وهو في ذلك لا يتكلم» .‏‏‏‏ اخرجه ابن ماجه،‏‏‏‏ وضعفه احمد وغيره.وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من أصابه قيء أو رعاف أو قلس أو مذي،‏‏‏‏ فلينصرف فليتوضأ،‏‏‏‏ ثم ليبن على صلاته،‏‏‏‏ وهو في ذلك لا يتكلم» .‏‏‏‏ أخرجه ابن ماجه،‏‏‏‏ وضعفه أحمد وغيره.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کو نماز میں قے آ جائے یا نکسیر پھوٹ پڑے یا پیٹ کے اندر کی چیز منہ کے راستہ سے باہر آ جائے یا مذی کا خروج ہو جائے تو اسے نماز سے نکل کر وضو کرنا چاہیئے اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی اسی پر بنا کر لے۔ بشرطیکہ اس دوران میں اس نے گفتگو نہ کی ہو۔
ابن ماجہ نے اسے روایت کیا ہے اور احمد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
हज़रत आयशा रज़ियल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया “जिस को नमाज़ में उल्टी आ जाए या नकसीर फूट पड़े या पेट के अंदर की चीज़ मुंह के रास्ते से बाहर आ जाए या मज़ी निकल जाए तो उसे नमाज़ से निकल कर वुज़ू करना चाहिए और जहां से नमाज़ छोड़ी थी उसी पर बना कर ले । शर्त यह है कि इतने समय में उस ने बातचीत न की हो ।”
इब्न माजा ने इसे रिवायत किया है और अहमद ने इसे ज़ईफ़ ठहराया है ।

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، إقامة الصلوات والسنة فيها، باب ما جاء في البناء علي الصلاة، حديث: 1221، وقال البوصيري: "هذا إسناد ضعيف، لأنه من رواية إسماعيل(بن عياش) عن الحجازيين وهي ضعيفة".»

Narrated ‘Aisha (rad): Allah’s Messenger (ﷺ) said: “Whoever vomits, bleeds through the nose, or released Madhi (urethral discharge) should go, perform ablution and then complete his Salat (prayer) (by continuing from where he had stopped at) on condition that he does not speak in the process”. Reported by Ibn Majah and Ahmad and others graded it Da’if
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   سنن ابن ماجه1221عائشة بنت عبد اللهمن أصابه قيء أو رعاف أو قلس أو مذي فلينصرف فليتوضأ ثم ليبن على صلاته وهو في ذلك لا يتكلم
   بلوغ المرام69عائشة بنت عبد اللهمن اصابه قيء او رعاف او قلس او مذي،‏‏‏‏ فلينصرف فليتوضا،‏‏‏‏ ثم ليبن على صلاته،‏‏‏‏ وهو في ذلك لا يتكلم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 69  
´مذی کے خارج ہونے کی صورت میں وضو کا ٹوٹ جانا`
«. . . وعن عائشة رضي الله عنها ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: ‏‏‏‏من اصابه قيء او رعاف او قلس او مذي،‏‏‏‏ فلينصرف فليتوضا،‏‏‏‏ ثم ليبن على صلاته،‏‏‏‏ وهو فى ذلك لا يتكلم . . .»
. . . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کو نماز میں قے آ جائے یا نکسیر پھوٹ پڑے یا پیٹ کے اندر کی چیز منہ کے راستہ سے باہر آ جائے یا مذی کا خروج ہو جائے تو اسے نماز سے نکل کر وضو کرنا چاہیئے اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی اسی پر بنا کر لے۔ بشرطیکہ اس دوران میں اس نے گفتگو نہ کی ہو . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 69]

لغوی تشریح:
«رُعَافٌ» را پر ضمہ اور عین پر تخفیف ہے۔ ناک سے جو خون نکلتا ہے اسے رعاف یعنی نکسیر کہتے ہیں۔
«قَلْسٌ» قاف پر فتحہ ہے اور لام ساکن ہے۔ خور و نوش کی کوئی چیز جو پیٹ سے منہ کے راستے باہر آ جائے۔
«لِيَبْن» اس کا لام، لام امر ہے۔ اور بنا یہ ہے کہ آدمی نے نماز شروع کی، ایک یا دو یا زیادہ رکعات پڑھ چکا تھا کہ بے وضو ہو گیا، اب نیا وضو کر کے بغیر کسی قسم کی گفتگو کیے آ کر نماز شروع کر دے، جتنی پہلے پڑھ چکا تھا اسے شمار کرے اور باقی ماندہ رکعات پوری کر کے سلام پھیر دے۔ اس کی بے وضو ہونے سے پہلے پڑھی ہوئی رکعات بھی ضائع نہیں جائیں گی اور ازسرِ نو پوری نماز بھی پڑھنا نہیں پڑے گی۔
«وَهُوَ فِي ذٰلِكَ لَا يَتَكَلَّمُ» اور وہ اس دوران میں کسی قسم کی گفتگو نہ کرے۔ یہ جملہ حالیہ ہے جو شرط پر دلالت کر رہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب اس کا وضو ٹوٹ گیا تو بنا کے لیے یہ شرط ہے کہ وضو کر کے واپس آنے اور نماز میں شامل ہونے تک کسی قسم کی بات چیت نہ کرے۔ اگر بات چیت کر لی تو بنا نہیں کر سکتا، ازسرِ نو پوری نماز پڑھنی ہو گی۔ تاہم یہ بات صحیح نہیں جیسا کہ آگے تفصیل آ رہی ہے۔

فوائد و مسائل:
➊ مذی کے خارج ہونے کی صورت میں فقہاء بالاتفاق وضو کے ٹوٹ جانے کے قائل ہیں، البتہ قے آنے، پیٹ میں سے کھانے پینے کی کوئی چیز منہ کے راستے سے نکلنے اور ناک میں سے خون کے جاری ہونے، یعنی نکسیر پھوٹنے کی صورت میں ایک گروہ کا خیال ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے جبکہ دوسرا گروہ وضو نہ ٹوٹنے کا قائل ہے۔
➋ اسی طرح بنا کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔ امام مالک اور امام ابوحنیفہ رحمہا اللہ دونوں بنا کے قائل ہیں جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ اس کے قائل نہیں۔ پہلے گروہ کی دلیل یہی حدیث ہے جسے امام احمد رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ اور امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: جب نمازی بے وضو ہو گیا تو نماز نہ رہے گی۔ جب نماز ہی نہ رہی تو بنا کس پر ہو گی۔
➌ اسی طرح نکسیر سے وضو ٹوٹنے کے مسئلے میں بھی ائمہ کا اختلاف ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ قے اور نکسیر دونوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کے برخلاف امام مالک اور امام شافعی رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ نکسیر وغیرہ سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
➍ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے عبداللہ بن عمر، جابر بن یزید، عبداللہ بن عباس، ابن ابی اوفی اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اور تابعین میں سے سعید بن مسیّب، مکحول اور ربیعہ رحمہم اللہ وغیرہ بھی قے اور نکسیر سے وضو ٹوٹ جانے کے قائل نہیں۔
➎ صحیح بات یہی ہے کہ یہ حدیث ضعیف اور مرسل ہے، نیز احادیث صحیحہ کے معارض و مخالف بھی ہے، اس لیے اس کے ذریعے سے حجت قائم نہیں ہو سکتی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 69   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.