الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
3. باب الربا
3. سود کا بیان
३. “ ब्याज क्या है और किसे कहते हैं ”
حدیث نمبر: 702
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن معمر بن عبد الله رضي الله عنه قال: إني كنت اسمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏الطعام بالطعام مثلا بمثل» ‏‏‏‏ وكان طعامنا يومئذ الشعير. رواه مسلم.وعن معمر بن عبد الله رضي الله عنه قال: إني كنت أسمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «‏‏‏‏الطعام بالطعام مثلا بمثل» ‏‏‏‏ وكان طعامنا يومئذ الشعير. رواه مسلم.
سیدنا معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کرتا تھا کہ طعام (اناج) طعام کے بدلے ایک ہی قسم کا ہو۔ ان دنوں ہمارا طعام (اناج) جو ہوتے تھے۔ (مسلم)
हज़रत मुअम्मर बिन अब्दुल्लाह रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि मैं रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को ये कहते सुना करता था कि ’’ खाने के बदले खाना एक ही तरह का हो । ऊन दिनों हमारा खाना जौ होते थे । ‘‘ (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب بيع الطعام مثلاً بمثل، حديث:1592.»

Narrated Ma'mar bin 'Abdullah (RA): I used to hear Allah's Messenger (ﷺ) say, "Food (may be sold) for food, of same quantities." Our food at that time consisted of barley. [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 702  
´سود کا بیان`
سیدنا معمر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کرتا تھا کہ طعام (اناج) طعام کے بدلے ایک ہی قسم کا ہو۔ ان دنوں ہمارا طعام (اناج) جو ہوتے تھے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 702»
تخریج:
«أخرجه مسلم، المساقاة، باب بيع الطعام مثلاً بمثل، حديث:1592.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے طعام (اناج) کو اگر طعام کے عوض فروخت کرنا مقصود ہو تو اس میں برابری ضروری ہے‘ کمی بیشی ممنوع ہے۔
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی مذکورہ روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ گندم اور جَو دو الگ الگ جنس ہیں‘ ایک نہیں۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی بھی یہی رائے ہے‘ اس لیے جَو اور گندم کے تبادلے میں برابری ضروری نہیں۔
مگر امام مالک رحمہ اللہ دونوں کو ایک جنس قرار دیتے ہیں اور ان میں برابری لازم سمجھتے ہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 702   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.