الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حیض کے احکام و مسائل
10. باب الْقَدْرِ الْمُسْتَحَبِّ مِنَ الْمَاءِ فِي غُسْلِ الْجَنَابَةِ وَغُسْلِ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَةِ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ فِي حَالَةٍ وَاحِدَةٍ وَغُسْلِ أَحَدِهِمَا بِفَضْلِ الآخَرِ:
10. باب: غسل جنابت کے لیے پانی کی مستحب مقدار، اور شوہر اور بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر ایک حالت میں غسل کرنا، اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا۔
حدیث نمبر: 733
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثنا قتيبة بن سعيد ، وابو بكر بن ابي شيبة جميعا، عن ابن عيينة ، قال قتيبة، حدثنا سفيان، عن عمرو ، عن ابي الشعثاء ، عن ابن عباس ، قال: اخبرتني ميمونة ، " انها كانت تغتسل هي والنبي صلى الله عليه وسلم، في إناء واحد ".وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، " أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ ".
سفیان نے عمرو سے، انہوں نے ابو شعثاء سے، انہوں نے ابن عباسؓ سے روایت کی، کہا، مجھے حضرت میمونہ ؓ نے خبر دی کہ وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک (ہی) برتن میں (سے) غسل کرتے تھے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے نہاتے تھے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 322

   صحيح البخاري253عبد الله بن عباسيغتسلان من إناء واحد
   صحيح مسلم733عبد الله بن عباستغتسل هي والنبي في إناء واحد
   جامع الترمذي62عبد الله بن عباسأغتسل أنا ورسول الله من إناء واحد من الجنابة
   سنن النسائى الصغرى237عبد الله بن عباستغتسل ورسول الله من إناء واحد
   سنن ابن ماجه377عبد الله بن عباسأغتسل أنا ورسول الله من إناء واحد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 62  
´مرد اور عورت دونوں کے ایک ہی برتن سے وضو کرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مجھ سے میمونہ رضی الله عنہا نے بیان کیا کہ میں اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 62]
اردو حاشہ:
1؎:
اور غسل جائز ہے تو وضو بدرجہ اولی جائز ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 62   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.