الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
9. باب الشركة والوكالة
9. شراکت اور وکالت کا بیان
९. “ साझेदारी और प्रतिनिधि के नियम ”
حدیث نمبر: 745
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: اردت الخروج إلى خيبر فاتيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏إذا اتيت وكيلي بخيبر فخذ منه خمسة عشر وسقا» .‏‏‏‏ رواه ابو داود وصححه.وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: أردت الخروج إلى خيبر فأتيت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقال:«‏‏‏‏إذا أتيت وكيلي بخيبر فخذ منه خمسة عشر وسقا» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وصححه.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے خیبر کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تو خیبر میں میرے وکیل کے پاس پہنچے تو اس سے پندرہ وسق وصول کر لینا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔
हज़रत जाबिर बिन अब्दुल्लाह रज़ि अल्लाहु अन्हुमा से रिवायत है कि मैं ने ख़ैबर की तरफ़ जाने का इरादा किया तो मैं रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम के पास आया। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने कहा कि “जब तो ख़ैबर में मेरे वकील के पास पहुंचे तो उस से पन्द्रह वसक़ वसूल कर लेना।”
इसे अबू दाऊद ने रिवायत किया है और इन्हों ने इसे सहीह भी ठहराया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب في الوكالة، حديث:3632.* ابن إسحاق عنعن، وعلق البخاري ببعض الحديث في صحيحه.»

Narrated Jabir bin 'Abdullah (RA): I intended to go to Khaibar, so I went to the Prophet (ﷺ) and he said, "When you meet my agent at Khaibar take fifteen Wasq (of dates) from him." [Abu Dawud reported and graded it Sahih (authentic)].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   سنن أبي داود3632جابر بن عبد اللهإذا أتيت وكيلي فخذ منه خمسة عشر وسقا فإن ابتغى منك آية فضع يدك على ترقوته
   بلوغ المرام745جابر بن عبد اللهإذا أتيت وكيلي بخيبر فخذ منه خمسة عشر وسقا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 745  
´شراکت اور وکالت کا بیان`
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے خیبر کی طرف جانے کا ارادہ کیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تو خیبر میں میرے وکیل کے پاس پہنچے تو اس سے پندرہ وسق وصول کر لینا۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے صحیح بھی قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 745»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، القضاء، باب في الوكالة، حديث:3632.* ابن إسحاق عنعن، وعلق البخاري ببعض الحديث في صحيحه.»
تشریح:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے‘ تاہم دیگر دلائل کی رو سے وکیل بنانا جائز ہے جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ذاتی کام اپنے وکیل کے ذریعے سے کروا لیا کرتے تھے جیسے کہ بکری خریدنے کا واقعہ۔
(صحیح البخاري‘ المناقب‘ حدیث: ۳۶۴۲) نیز درج ذیل روایات سے بھی اسی موقف کی تائید ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں عمال حکومت سبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب اور وکیل ہوا کرتے تھے۔
بنابریں مالی معاملات میں کسی کو اپنا وکیل بنانا درست ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 745   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3632  
´وکیل بنانے کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے خیبر کی جانب نکلنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام کیا پھر میں نے عرض کیا: میں خیبر جانے کا ارادہ رکھتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میرے وکیل کے پاس جانا تو اس سے پندرہ وسق کھجور لے لینا اور اگر وہ تم سے کوئی نشانی طلب کرے تو اپنا ہاتھ اس کے گلے پر رکھ دینا ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3632]
فوائد ومسائل:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
تاہم وکیل بننا بنانا جائز ہے۔
اور صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے ذاتی کام اپنے وکیل کے ذریعے سے کروا لیا کرتے تھے۔
جیسے کہ بکری خریدنے کا واقعہ ہے۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3642) علاوہ ازیں عمال حکومت سبھی رسول اللہ ﷺ کے نائب اوروکیل ہی ہوا کرتے تھے۔
آج کل کے عدالتی نظام میں وکالت ناگزیر ہے۔
اس کے بغیر اپنا حق وصول کرنا ناممکن ہے۔
اس بنا پر صاحب حق کےلئے تو اپنے حق کی وصولی کےلئے وکیل بنانا اور کسی شخص کا اس کےلئے وکیل بننا جائز ہے۔
لیکن کسی دوسرے کا حق غصب کرکے عدالت سے اس پر مہر تصدیق ثبت کرانے کے لئے کسی کو وکیل بنایا اور اس ظالم وغاصب کی وکالت کے لئے کسی کا وکیل بننا قطعا جائز نہیں ہے۔
ایسی وکالت کا سارا معاوضہ یکسر حرام اور ناجائز ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3632   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.