الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
خرید و فروخت کے مسائل
ख़रीदने और बेचने के नियम
18. باب الهبة والعمری والرقبی
18. ھبہ عمری اور رقبی کا بیان
१८. “ उपहार ، उमरा और उक़्बा के नियम ”
حدیث نمبر: 791
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقبل الهدية ويثيب عليها.رواه البخاري.وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقبل الهدية ويثيب عليها.رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ و تحفہ قبول فرما لیتے تھے اور اس کے بدلے میں کچھ عنایت بھی فرمایا کرتے تھے۔ (بخاری)
हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम भेंट और उपहार स्वीकार कर लेते थे और उस के बदले में कुछ दे भी दिया करते थे। (बुख़ारी)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الهبة، باب المكافأة في الهبة، حديث:2585.»

Narrated 'Aishah (RA): Allah's Messenger (ﷺ) would accept a gift and give something in return for it. [Reported by al-Bukhari].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   صحيح البخاري2585عائشة بنت عبد اللهيقبل الهدية ويثيب عليها
   جامع الترمذي1953عائشة بنت عبد اللهيقبل الهدية ويثيب عليها
   سنن أبي داود3536عائشة بنت عبد اللهيقبل الهدية ويثيب عليها
   بلوغ المرام791عائشة بنت عبد اللهيقبل الهدية ويثيب عليها

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 791  
´ھبہ عمری اور رقبی کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ و تحفہ قبول فرما لیتے تھے اور اس کے بدلے میں کچھ عنایت بھی فرمایا کرتے تھے۔ (بخاری) «بلوغ المرام/حدیث: 791»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الهبة، باب المكافأة في الهبة، حديث:2585.»
تشریح:
1. تحفہ قبول کرنا اور اس کا بدلہ دینا سنت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ہے‘ بلکہ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ آپ ہدیہ و تحفہ کا بدلہ بہتر صورت میں ادا فرمایا کرتے تھے۔
(المصنف لابن أبي شیبۃ:۶ /۵۵۱) 2. ہدیے کا بدلہ دینے کی گنجائش نہ ہو تو کم از کم ہدیہ دینے والے کو جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا کی دعا کا تحفہ ضرور دینا چاہیے۔
3.کسی نے دوسرے کو تحفہ اس نیت و خیال سے دیا کہ وہ بھی ضرور تحفہ دے تو امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ باطل ہے اور دوسرے ائمہ کے نزدیک جائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 791   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3536  
´ہدیہ اور تحفہ قبول کرنے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرماتے تھے، اور اس کا بدلہ دیتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3536]
فوائد ومسائل:
مسنون اور مستحب ہے۔
کہ انسان ہدیے کا معقول بدل دیا کرے۔
اس سے طرفین میں محبت بڑھتی ہے۔
اگر مالی طور پر کچھ نہ دے سکے۔
تو بہت زیادہ شکریہ ادا کرے۔
(سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4811۔
ومابعد)
اور حدیث میں یہ بھی ہے۔
جس نے اپنے محسن کو (جزاك اللہ خیرا) کہہ دیا تو اس نے اس کی بہت تعریف کی (جامع الترمذي، البر والصلة، حدیث: 2035) ہدیہ (عطیہ) اور ہبہ میں یہ فرق ہے کہ ہدیہ دینے والا۔
اس شخص کے قریب ہونا چاہتا ہے۔
جس کو وہ ہدیہ دیتا ہے جب کہ ہبہ میں یہ غرض نہیں ہوتی۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3536   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.