الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: اقامت صلاۃ اور اس کے سنن و آداب اور احکام و مسائل
Establishing the Prayer and the Sunnah Regarding Them
2. بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ فِي الصَّلاَةِ
2. باب: نماز میں اعوذ باللہ پڑھنے (یعنی شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 808
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا علي بن المنذر ، حدثنا ابن فضيل ، حدثنا عطاء بن السائب ، عن ابي عبد الرحمن السلمي ، عن ابن مسعود ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" اللهم إني اعوذ بك من الشيطان الرجيم، وهمزه ونفخه ونفثه"، قال: همزه الموتة، ونفثه الشعر، ونفخه الكبر.
(مرفوع) حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَهَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ"، قَالَ: هَمْزُهُ الْمُوتَةُ، وَنَفْثُهُ الشِّعْرُ، وَنَفْخُهُ الْكِبْرُ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم إني أعوذ بك من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه» اے اللہ! میں مردود شیطان کے جنون، وسوسے اور کبر و غرور سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: «ہمز» سے مراد اس کا جنون ہے، «نفث»  سے مراد شعر ہے اور «نفخ» سے مراد کبر و غرور ہے ۱؎۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9332، ومصباح الزجاجة: 302)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 122 (775)، سنن الترمذی/المواقیت 65 (242)، مسند احمد (1/403) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عطاء بن السائب اختلاط کی وجہ سے ضعیف ہیں، اور محمد بن فضیل نے ان سے اختلاط کے بعد روایت کی ہے، نیز ابو عبدالرحمن السلمی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے نہیں سنا ہے، لیکن طرق و شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے، تراجع الألبانی: رقم: 472، و الإرواء: 2/54)۔

وضاحت:
۱؎: طیبی کہتے ہیں کہ اگر یہ تفسیر حدیث میں داخل ہے تو اس کے سوا دوسری تفسیر نہیں ہو سکتی، اور جو راوی نے یہ تفسیر کی ہے تو  «نفث»  سے «سحر» بھی مراد ہو سکتا ہے، اللہ تعالی نے فرمایا: «ومن شر النفاثات في العقد» سورة الفلق: 4، اور «ہمز» سے شیطان کا وسوسہ بھی مراد ہو سکتا ہے، جیسے قرآن میں ہے۔

It was narrated from Ibn Mas’ud that the Prophet (ﷺ) said: “Allahumma inni a’udhu bika minash-Shaitanir-rajim, wa hamzihi wa nafkhihi wa mafthihi (O Allah, I seek refuge in You from the accursed Satan, from his madness, his pride, and his poetry).”
USC-MSA web (English) Reference: 0


قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

   سنن ابن ماجه808عبد الله بن مسعوداللهم إني أعوذ بك من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث808  
´نماز میں اعوذ باللہ پڑھنے (یعنی شیطان سے اللہ کی پناہ مانگنے) کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم إني أعوذ بك من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه» اے اللہ! میں مردود شیطان کے جنون، وسوسے اور کبر و غرور سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‏‏‏‏ راوی کہتے ہیں: «ہمز» سے مراد اس کا جنون ہے، «نفث» سے مراد شعر ہے اور «نفخ» سے مراد کبر و غرور ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 808]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1) (هَمزٌ)
 کا مطلب ہے کہ دوسرے کے جسم میں ہاتھ کی انگلیاں زور سے چبھونا جس سے اسے تکلیف محسوس ہو۔
موتہ ایک بیماری ہے جو شیطان کے اثر سے ہوتی ہے۔
اور جنون یا مرگی کے دورے سے مشابہ ہے۔
اس میں انسان کو اپنا ہوش نہیں رہتا۔
دورہ ختم ہونے پرمریض پوری طرح ہوش وحواس میں آ جاتا ہے۔

(2) (نفث)
سے پھونک مارنے کا وہ انداز مراد ہوتا ہے۔
جسے دم کرتے ہوئے اختیار کیا جاتا ہے۔
فحش شاعری گندے گانے اور بے ہودہ اشعار شیطان کی ترغیب کا نتیجہ ہیں۔
جن کا کوئی فائدہ نہیں۔
البتہ اخلاقی اور معاشرتی خرابیاں اور نقصانات واضح ہیں۔
اس لئے ان کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرنا ضروری ہے۔ (نفث)
کا مطلب وسوسہ بھی ہو سکتا ہے۔

(3) (نفخ)
 سے مراد پھونک مارنے کا وہ انداز ہے۔
جیسے کسی چیز میں ہوا بھری جاتی ہے۔
یا زور سے کسی چیز پر پھونک ماری جاتی ہے۔
دعا میں اس سے مراد فخر وتکبر کی کیفیت ہے۔
جس کی وجہ سے انسان دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
اور خود کو ان سے برتر محسوس کرتا ہے۔
اس کی وجہ سے اور بہت سی اخلاقی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 808   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.