الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نکاح کے مسائل کا بیان
निकाह के नियम
1. (أحاديث في النكاح)
1. (نکاح کے متعلق احادیث)
१. “ निकाह के बारे में हदीसें ”
حدیث نمبر: 834
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن عامر بن عبد الله بن الزبير،‏‏‏‏ عن ابيه رضي الله عنهم: ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏اعلنوا النكاح» . رواه احمد وصححه الحاكم.وعن عامر بن عبد الله بن الزبير،‏‏‏‏ عن أبيه رضي الله عنهم: أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏أعلنوا النكاح» . رواه أحمد وصححه الحاكم.
سیدنا عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نکاح کا اعلان کرو۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔
हज़रत आमिर बिन अब्दुल्लाह बिन ज़ुबैर रहम अल्लाह से रिवायत है, उन्हों ने अपने पिता से बयान किया कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “निकाह की घोषणा करो।”
इसे अहमद ने रिवायत किया है और हाकिम ने इसे सहीह कहा है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:4 /5، والحاكم"2 /183 وصححه، ووافقه الذهبي.»

Narrated 'Aamir bin 'Abdullah bin az-Zubair on the authority of his father: Allah's Messenger (ﷺ) said: "Make marriage publicly known." [Reported by Ahmad and al-Hakim graded it Sahih (authentic)].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 834  
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
سیدنا عامر بن عبداللہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نکاح کا اعلان کرو۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 834»
تخریج:
«أخرجه أحمد:4 /5، والحاكم"2 /183 وصححه، ووافقه الذهبي.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نکاح علی الاعلان کیا جانا چاہیے‘ خفیہ اور چھپے طور پر نہیں‘ اس لیے کہ یوں میاں بیوی کے تعلقات پر کسی کو انگشت نمائی کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
راوئ حدیث: «حضرت عامر بن عبداللہ رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ عامر بن عبداللہ بن زبیر بن عوام اسدی قریشی مدنی۔
اپنے والد اور دیگر حضرات سے احادیث سنی ہیں۔
بڑے عبادت گزار اور مشہور ثقہ تابعین میں سے ہیں۔
۱۲۴ ہجری میں وفات پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 834   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.