الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نکاح کے مسائل کا بیان
निकाह के नियम
4. باب الصداق
4. حق مہر کا بیان
४. “ हक़ महेर के नियम ”
حدیث نمبر: 882
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن ابي سلمة بن عبد الرحمن رضي الله عنه انه قال: سالت عائشة رضي الله عنها: كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قالت: كان صداقه لازواجه اثنتي عشرة اوقية،‏‏‏‏ ونشا،‏‏‏‏ قالت: اتدري ما النش؟ قال: قلت: لا قالت: نصف اوقية،‏‏‏‏ فتلك خمسمائة درهم،‏‏‏‏ فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لازواجه. رواه مسلم.وعن أبي سلمة بن عبد الرحمن رضي الله عنه أنه قال: سألت عائشة رضي الله عنها: كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم؟ قالت: كان صداقه لأزواجه اثنتي عشرة أوقية،‏‏‏‏ ونشا،‏‏‏‏ قالت: أتدري ما النش؟ قال: قلت: لا قالت: نصف أوقية،‏‏‏‏ فتلك خمسمائة درهم،‏‏‏‏ فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لأزواجه. رواه مسلم.
سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی بیویوں) کا مہر کتنا تھا؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش، پھر انہوں نے فرمایا، کیا تو جانتا ہے کہ نش کتنا ہوتا ہے؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے فرمایا آدھا اوقیہ۔ اس طرح یہ پانچ سو درہم ہوئے۔ بس یہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا حق مہر۔ (صحیح مسلم)
हज़रत अबु सलमा बिन अब्दुर्रहमान से रिवायत है कि में ने हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा से पूछा कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम (की पत्नियों) का महर कितना था ? कहा आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की पवित्र पत्नियों का महर बारह ओक़िया और एक नश, फिर उन्हों ने कहा, क्या तू जानता है कि नश कितना होता है ? मैं ने कहा नहीं, उन्हों ने कहा आधा ओक़िया। इस तरह ये पांच सौ दरहम हुए। बस ये था रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की पवित्र पत्नियों का हक़ महर। (सहीह मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب الصداق وجواز كونه تعليم قراٰن وخاتم حديد.....، حديث:1426.»

Narrated Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman (RA): I asked 'Aishah (RA), "How much had Allah's Messenger (ﷺ) given as dowry?" She replied, "His dowry to his wives was twelve Uqiya and Nashsh." She asked, "Do you know what a an-Nashsh is?" I replied, "No." She said, "It is half an Uqiya. Hence, the total was five hundred Dirhams, and that was Allah's Messenger's (ﷺ) dowry to his wives." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 882  
´حق مہر کا بیان`
سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کی بیویوں) کا مہر کتنا تھا؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش، پھر انہوں نے فرمایا، کیا تو جانتا ہے کہ نش کتنا ہوتا ہے؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے فرمایا آدھا اوقیہ۔ اس طرح یہ پانچ سو درہم ہوئے۔ بس یہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا حق مہر۔ (صحیح مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 882»
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب الصداق وجواز كونه تعليم قراٰن وخاتم حديد.....، حديث:1426.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ» ‏‏‏‏ ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف زہری قریشی۔
ایک قول کے مطابق یہ مدینہ منورہ کے سات مشہور فقہاء میں سے ایک تھے۔
مشہور اور نامور تابعین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ان کی کنیت ہی ان کا نام تھا۔
کثیر الحدیث تھے اور وسیع روایات کرنے والوں میں سے تھے۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک بڑی جماعت سے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا سماع کیا اور ان سے بھی ایک بہت بڑی جماعت نے علم اخذ کیا۔
۹۴ ہجری اور ایک قول کے مطابق ۱۰۴ ہجری میں وفات پائی۔
اس وقت ان کی عمر ۷۰ برس تھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 882   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.