الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نکاح کے مسائل کا بیان
निकाह के नियम
8. باب الطلاق
8. طلاق کا بیان
८. “ तलाक़ के नियम ”
حدیث نمبر: 918
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن محمود بن لبيد رضي الله عنه قال: اخبر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن رجل طلق امراته ثلاث تطليقات جميعا فقام غضبان ثم قال: «‏‏‏‏ايلعب بكتاب الله وانا بين اظهركم» ‏‏‏‏ حتى قام رجل فقال: يا رسول الله الا اقتله؟ رواه النسائي ورواته موثقون.وعن محمود بن لبيد رضي الله عنه قال: أخبر رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن رجل طلق امرأته ثلاث تطليقات جميعا فقام غضبان ثم قال: «‏‏‏‏أيلعب بكتاب الله وأنا بين أظهركم» ‏‏‏‏ حتى قام رجل فقال: يا رسول الله ألا أقتله؟ رواه النسائي ورواته موثقون.
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے ڈالی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا کیا اللہ کی کتاب سے کھیلا جا رہا ہے جب کہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا میں اسے قتل نہ کر ڈالوں؟ نسائی اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔
हज़रत महमूद बिन लबीद रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को सूचना दी गई कि एक व्यक्ति ने अपनी पत्नी को एक साथ तीन तलाक़ दे डाली हैं। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम बहुत ग़ुस्से में हो कर उठ खड़े हुए और फ़रमाया ! “क्या अल्लाह की किताब से खेला जा रहा है जब कि में तुम्हारे बीच में मौजूद हूँ।” इस पर एक आदमी खड़ा हुआ और उस ने कहा “या रसूल अल्लाह ! क्या मैं उसे क़त्ल न कर डालूं ?” निसाई और इस के रावी सक़ा हैं।

تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي، الطلاق، باب الثلاث المجموعة وما فيه من التغليظ، حديث:3430.»

Narrated Mahmud bin Labid (RA): WHen Allah's Messenger (ﷺ) was informed about a man who had divorced his wife with all three pronouncements (without any interval between them), he stood up in anger and said, 'Is Allah's Book being played with while I am among you?" As a result a man got up and said, "O Allah's Messenger, shall I kill him?" [Reported by an-Nasa'i; its narrators are reliable (thiqah)].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 918  
´طلاق کا بیان`
سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے ڈالی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضبناک ہو کر اٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا کیا اللہ کی کتاب سے کھیلا جا رہا ہے جب کہ میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی یا رسول اللہ! کیا میں اسے قتل نہ کر ڈالوں؟ نسائی اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 918»
تخریج:
«أخرجه النسائي، الطلاق، باب الثلاث المجموعة وما فيه من التغليظ، حديث:3430.»
تشریح:
یہ حدیث واضح دلیل ہے کہ یک بارگی تین طلاقیں دینا حرام ہے۔
اس میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجوع کی اجازت دی یا نہیں؟ لہٰذا اس حدیث سے طلاق کے بارے میں مختلف مذاہب میں سے کسی کی تائید نہیں ہوتی۔
راویٔ حدیث:
«حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ محمود بن لبید بن ابو رافع انصاری اشہلی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں پیدا ہوئے۔
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ صحابی تھے۔
امام ابو حاتم کہتے ہیں کہ ہم ان کی صحابیت کو نہیں جانتے۔
امام مسلم نے تابعین میں ان کا ذکر کیا ہے۔
اور ان کا شمار بڑے بڑے علماء میں ہوتا ہے۔
۹۶ ہجری میں وفات پائی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 918   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.