الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل
The Book of Al-Janaiz (Funerals)
83. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَاتِلِ النَّفْسِ:
83. باب: جو شخص خودکشی کرے اس کی سزا کے بیان میں۔
(83) Chapter. What is said about committing suicide.
حدیث نمبر: 1365
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، حدثنا ابو الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة رضي الله عنه , قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" الذي يخنق نفسه يخنقها في النار، والذي يطعنها يطعنها في النار".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الَّذِي يَخْنُقُ نَفْسَهُ يَخْنُقُهَا فِي النَّارِ، وَالَّذِي يَطْعُنُهَا يَطْعُنُهَا فِي النَّارِ".
ہم سے ابولیمان نے بیان کیا ‘ کہا کہ ہمیں شعیب نے خبر دی ‘ کہا کہ ہم کو ابوالزناد نے خبر دی ‘ ان سے اعرج نے ‘ ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص خود اپنا گلا گھونٹ کر جان دے ڈالتا ہے وہ جہنم میں بھی اپنا گلا گھونٹتا رہے گا اور جو برچھے یا تیر سے اپنے تئیں (آپ کو) مارے وہ دوزخ میں بھی اس طرح اپنے (آپ کو) تئیں مارتا رہے گا۔

Narrated Abu Huraira-: The Prophet said, "He who commits suicide by throttling shall keep on throttling himself in the Hell Fire (forever) and he who commits suicide by stabbing himself shall keep on stabbing himself in the Hell-Fire."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 23, Number 446


   صحيح البخاري5778عبد الرحمن بن صخرمن تردى من جبل فقتل نفسه فهو في نار جهنم يتردى فيه خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تحسى سما فقتل نفسه فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا
   صحيح البخاري1365عبد الرحمن بن صخرالذي يخنق نفسه يخنقها في النار والذي يطعنها يطعنها في النار
   صحيح مسلم300عبد الرحمن بن صخرمن قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا
   جامع الترمذي2044عبد الرحمن بن صخرمن قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن قتل نفسه بسم فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا
   جامع الترمذي2043عبد الرحمن بن صخرمن قتل نفسه بحديدة جاء يوم القيامة وحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا أبدا ومن قتل نفسه بسم فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا أبدا
   سنن أبي داود3872عبد الرحمن بن صخرمن حسا سما فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا
   سنن النسائى الصغرى1967عبد الرحمن بن صخرمن تردى من جبل فقتل نفسه فهو في نار جهنم يتردى خالدا مخلدا فيها أبدا ومن تحسى سما فقتل نفسه فسمه في يده يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا ومن قتل نفسه بحديدة ثم انقطع علي شيء خالد يقول كانت حديدته في يده يجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها
   سنن ابن ماجه3460عبد الرحمن بن صخرمن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 1365  
´خودکشی حرام اور کبیرہ گناہ ہے`
«. . . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الَّذِي يَخْنُقُ نَفْسَهُ يَخْنُقُهَا فِي النَّارِ، وَالَّذِي يَطْعُنُهَا يَطْعُنُهَا فِي النَّارِ . . .»
. . . ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص خود اپنا گلا گھونٹ کر جان دے ڈالتا ہے وہ جہنم میں بھی اپنا گلا گھونٹتا رہے گا اور جو برچھے یا تیر سے اپنے تئیں (آپ کو) مارے وہ دوزخ میں بھی اس طرح اپنے (آپ کو) تئیں مارتا رہے گا . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْجَنَائِزِ: 1365]

لغوی توضیح:
«تَرَدَّي» اپنے نفس كو گرا ليا۔
«تحَسَّي» پی لیا۔
«سُمٍّا» زهر۔
«يَجَاْ» مارتا رہے گا۔

فہم الحديث:
معلوم ہوا کہ خودکشی حرام اور کبیرہ گناہ ہے اور اسی حرمت کا بیان اس باب میں آئندہ کی احادیث میں ہے۔ لیکن ان میں جو ایسے شخص کے ہمیشہ جہنم میں رہنے یا اس پر جنت کے حرام ہونے کا ذکر ہے وہ محض اس گناہ کی شناخت کے بیان کے لئے ہے ورنہ اہل السنہ کے ہاں یہ قاعدہ مسلم ہے کہ جو بھی کبیرہ گناہوں کا مرتکب اسلام کی حالت میں دنیا سے رخصت ہو وہ اپنے گناہ کی سزا پا کر بالآخر جنت میں داخل ہو ہی جائے گا۔ [فتح الباري 227/3، شرح مسلم للنوي 187/2]
جیسا کہ اس پیچھے بھی اس مفہوم کی احادیث گزر چکی ہیں کہ جس نے شرک نہ کیا اور خواہ کتنے ہی کبیرہ گناہ کیے ہوں بالآخر وہ جنت میں داخل ہو گا۔
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 69   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3460  
´ناپاک دواؤں سے علاج کرنے کی ممانعت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے زہر پی کر اپنے آپ کو مار ڈالا، تو وہ اسے جہنم میں بھی پیتا رہے گا جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3460]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
خود کشی حرام ہے۔

(2)
خود کشی مرض کا علاج نہیں بلکہ جرم ہے۔

(3)
نقصان دہ اور مضر صحت اشیاء سے نیز شراب اور اس سے مخلوط اشیاء سے علاج حرام ہے۔
لیکن افسوس ہے کہ غیر مسلم معالجین نے حرام اور مکروہ اشیاء سے مرکب اس قدر عام کیا ہے۔
اور ان کی شہرت کردی ہے۔
کہ عوام الناس انکے استعمال میں کوئی کراہت محسوس نہیں کرتے۔
مسلمان حکام اداروں اور تنظیموں کا شرعی فریضہ ہے کہ اس میدان میں خالص حلال اورپاکیزہ ادویہ متعارف کروایئں۔
اورعام مسلمان کو بھی صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے حرام اور مشکوک ادویہ سے بچنا چاہیے۔
اور ان کی بجائے پاکیزہ اور غیر مشکوک ادویہ استعمال کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔
﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَ‌جًا﴾ (الطلاق، 2: 65)
 اور جو الله کا تقویٰ اختیار کرے گا، وہ اس کے لئے(تنگی سے نکلنےکی )
کوئی راہ پیدا فرما دے گا اور اگر کوئی مخلص طبیب کسی مرض میں اپنے عجز کا اظہار کرے۔
اورشراب ہی کو علاج سمجھے تو جان بچانے کے لئے بشرط یہ کہ جان کا بچ جانایقینی ہو اس کا استعمال مباح ہوگا۔
جیسے اللہ کا فرمان ہے۔
﴿فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ﴾ (البقرة، 2: 173)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3460   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2043  
´زہر یا کسی اور ذریعہ سے خودکشی کرنے والے پر وارد وعید کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے لوہے کے ہتھیار سے اپنی جان لی، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے ہاتھ میں وہ ہتھیار ہو گا اور وہ اسے جہنم کی آگ میں ہمیشہ اپنے پیٹ میں گھونپکتا رہے گا، اور جس نے زہر کھا کر خودکشی کی، تو اس کے ہاتھ میں وہ زہر ہو گا، اور وہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ اسے پیتا رہے گا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2043]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اہل توحید کے سلسلہ میں متعدد روایات سے ثابت ہے کہ وہ جہنم میں اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر اس سے باہر آجائیں گے،
یہی وجہ ہے کہ علماء نے (خالدا مخلدا) کی مختلف توجیہیں کی ہیں:

(1)
اس سے زجرو توبیخ مراد ہے۔

(2)
یہ اس شخص کی سزا ہے جس نے ایسا حلال و جائز سمجھ کر کیا ہو۔

(3)
اس عمل کی سزا یہی ہے لیکن اہل توحید پر اللہ کی نظر کرم ہے کہ یہ سزا دینے کے بعد پھر انہیں جہنم سے نکال لے گا۔

(4) ہمیشہ ہمیش رہنے مراد لمبی مدت ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2043   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3872  
´ناجائز اور مکروہ دواؤں کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو زہر پیے گا تو قیامت کے دن وہ زہر اس کے ہاتھ میں ہو گا اور اسے جہنم میں پیا کرے گا اور ہمیشہ ہمیش اسی میں پڑا رہے گا کبھی باہر نہ آ سکے گا۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3872]
فوائد ومسائل:
مہلک اشیاء کا استعمال بھی مکرو اور حرام ہے۔
نیز خود کشی کرنے والے کو اگر اللہ عزوجل نے اپنی فضل وکرم سے معاف نہ فرمایا تو وہ ابدی طور پر جہنم میں رہے گا اور ہلاکت کے آلہ (یا دوا) کے ذریعے اسے مسلسل عذاب ملتا رہے گا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3872   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1365  
1365. حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے،انھوں نے کہا:نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جوخود اپنا گلا گھونٹ لے وہ دوزخ میں اپنا گلاگھونٹتا ہی رہے گا اور جو شخص نیزہ مار کر خود کشی کرے وہ دوزخ میں بھی خود کو نیزہ مارتا ہی رہے گا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1365]
حدیث حاشیہ:
(1)
اگرچہ خودکشی کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ وہ جہنم میں رہے، لیکن اللہ تعالیٰ اہل توحید پر رحم و کرم فرمائے گا اور اس توحید کی برکت سے اسے آخرکار جہنم سے نکال لیا جائے گا۔
بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں کہ خودکشی کرنے والا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نارجہنم میں رہے گا۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 300(109)
ان اضافی الفاظ سے معتزلہ وغیرہ نے استدلال کیا ہے کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہیں گے۔
اہل سنت کی طرف سے کئی ایک جواب دیے گئے ہیں، جیسا کہ درج ذیل تفصیل سے واضح ہوتا ہے۔
امام ترمذی ؒ نے اس اضافے کو بعض راویوں کا وہم قرار دیا ہے۔
(جامع الترمذي، الطب، حدیث: 2044)
دوسری روایت سے پتہ چلتا ہے کہ اہل توحید گناہ گاروں کو کچھ مدت کے بعد جہنم سے نجات مل جائے گی اور وہ کفار و مشرکین کی طرح ہمیشہ جہنم میں نہیں رہیں گے، البتہ اگر کوئی اقدام خودکشی کو حلال سمجھ کر کرے گا تو وہ ضرور کفار کی طرح ہمیشہ جہنم میں رہے گا، کیونکہ کسی حرام فعل کو حلال خیال کرنا کفر ہے اور اس کی سزا ہمیشہ جہنم میں رہنا ہے۔
اس سے حقیقت مراد نہیں بلکہ اس فعل کی شناعت اور قباحت کو ظاہر کرنے کے لیے بطور تہدید و سختی یہ اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔
اس فعل کی سزا تو خلود جہنم ہی تھی، لیکن اللہ تعالیٰ موحدین کی عزت کرتے ہوئے انہیں جہنم سے نکال دے گا۔
خلود سے مراد مدت طویل اور عرصہ دراز ہے، حقیقی خلود مراد نہیں جو کفار کے لیے خاص ہے۔
آخری توجیہ زیادہ صحیح معلوم نہیں ہوتی۔
(فتح الباري: 289/3) (2)
ہمارے نزدیک اس کی ایک توجیہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہنا حشر کے بعد نہیں بلکہ حشر سے پہلے عالم برزخ میں ہے۔
معنی یہ ہیں کہ خودکشی کرنے والے کو حشر تک ایسا ہی عذاب ہو گا۔
والله أعلم۔
بہرحال یہ اجماعی مسئلہ ہے کہ خودکشی کرنے والا ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا اور اس کا جنازہ پڑھا جا سکتا ہے، مگر لوگوں کو عبرت دلانے کے لیے علماء اور مقتدا حضرات اس کی نماز جنازہ سے اجتناب کریں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 1365   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.