الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: وضو کے بیان میں
The Book of Wudu (Ablution)
38. بَابُ مَسْحِ الرَّأْسِ كُلِّهِ:
38. باب: اس بارے میں کہ پورے سر کا مسح کرنا ضروری ہے۔
(38) Chapter. To pass wet hands over the whole head during ablution.
حدیث نمبر: Q185
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
لقول الله تعالى: {وامسحوا برءوسكم}. وقال ابن المسيب المراة بمنزلة الرجل تمسح على راسها. وسئل مالك ايجزئ ان يمسح بعض الراس فاحتج بحديث عبد الله بن زيد.لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ}. وَقَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ الْمَرْأَةُ بِمَنْزِلَةِ الرَّجُلِ تَمْسَحُ عَلَى رَأْسِهَا. وَسُئِلَ مَالِكٌ أَيُجْزِئُ أَنْ يَمْسَحَ بَعْضَ الرَّأْسِ فَاحْتَجَّ بِحَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ.
‏‏‏‏ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اپنے سروں کا مسح کرو۔ اور ابن مسیب نے کہا ہے کہ سر کا مسح کرنے میں عورت مرد کی طرح ہے۔ وہ (بھی) اپنے سر کا مسح کرے۔ امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ کیا کچھ حصہ سر کا مسح کرنا کافی ہے؟ تو انہوں نے دلیل میں عبداللہ بن زید کی (یہ) حدیث پیش کی، یعنی پورے سر کا مسح کرنا چاہیے۔


Kiunki Allah Ta’ala ka irshaad hai ke "Apne saron ka masah karo." Aur Ibn-e-Musaiyab ne kaha hai ke sar ka masah karne mein aurat mard ki tarah hai. Woh (bhi) apne sar ka masah kare. Imam Malik Rahimahullah se poocha gaya ke kya kuch hissah sar ka masah karna kaafi hai? To unhon ne daleel mein Abdullah bin Zaid ki (yeh) Hadees pesh ki, yani poore sar ka masah karna chaahiye.

حدیث نمبر: 185
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الله بن يوسف، قال: اخبرنا مالك، عن عمرو بن يحيى المازني، عن ابيه، ان رجلا قال لعبد الله بن زيد وهو جد عمرو بن يحيى: اتستطيع ان تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضا؟ فقال عبد الله بن زيد: نعم،" فدعا بماء، فافرغ على يده فغسل مرتين، ثم مضمض واستنثر ثلاثا، ثم غسل وجهه ثلاثا، ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين، ثم مسح راسه بيديه فاقبل بهما وادبر بدا بمقدم راسه حتى ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما إلى المكان الذي بدا منه، ثم غسل رجليه".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى: أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ،" فَدَعَا بِمَاءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَهُ فَغَسَلَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ".
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو امام مالک نے عمرو بن یحییٰ المازنی سے خبر دی، وہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ جو عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں، سے پوچھا کہ کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح وضو کیا ہے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہاں! پھر انہوں نے پانی کا برتن منگوایا پہلے پانی اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور دو مرتبہ ہاتھ دھوئے۔ پھر تین مرتبہ کلی کی، تین بار ناک صاف کی، پھر تین دفعہ اپنا چہرہ دھویا۔ پھر کہنیوں تک اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا۔ اس طور پر اپنے ہاتھ (پہلے) آگے لائے پھر پیچھے لے گئے۔ (مسح) سر کے ابتدائی حصے سے شروع کیا۔ پھر دونوں ہاتھ گدی تک لے جا کر وہیں واپس لائے جہاں سے (مسح) شروع کیا تھا، پھر اپنے پیر دھوئے۔


Hum se Abdullah bin Yousuf ne bayan kiya, unhon ne kaha hum ko Imam Malik ne ’Amr bin Yahya Al-Maazini se khabar di, woh apne baap se naql karte hain ke ek aadmi ne Abdullah bin Zaid Radhiallahu Anhu jo ’Amr bin Yahya ke daada hain, se poocha ke kya aap mujhe dikha sakte hain ke Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam ne kis tarah Wuzu kiya hai? Abdullah bin Zaid Radhiallahu Anhu ne kaha ke haan! Phir unhon ne paani ka bartan mangwaaya pehle paani apne haathon par daala aur do martaba haath dhoye. Phir teen martaba kulli ki, teen baar naak saaf ki, phir teen dafa apna chehra dhoya. Phir kohniyon tak apne dono haath do do martaba dhoye. Phir apne dono haathon se apne sar ka masah kiya. Is taur par apne haath (pehle) aage laaye phir peeche le gaye. (Masah) sar ke ibtidaayi hisse se shuru kiya. Phir dono haath guddi tak le jaa kar wahien waapas laaye jahaan se (masah) shuru kiya tha, phir apne pair dhoye.

Narrated Yahya Al-Mazini: A person asked `Abdullah bin Zaid who was the grandfather of `Amr bin Yahya, "Can you show me how Allah's Apostle used to perform ablution?" `Abdullah bin Zaid replied in the affirmative and asked for water. He poured it on his hands and washed them twice, then he rinsed his mouth thrice and washed his nose with water thrice by putting water in it and blowing it out. He washed his face thrice and after that he washed his forearms up to the elbows twice and then passed his wet hands over his head from its front to its back and vice versa (beginning from the front and taking them to the back of his head up to the nape of the neck and then brought them to the front again from where he had started) and washed his feet (up to the ankles).
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 4, Number 185


   صحيح البخاري186عبد الله بن زيدأكفأ على يده من التور فغسل يديه ثلاثا ثم أدخل يده في التور فمضمض واستنشق واستنثر ثلاث غرفات ثم أدخل يده فغسل وجهه ثلاثا ثم أدخل يده فغسل يديه مرتين إلى المرفقين مرتين ثم أدخل يده فمسح رأسه فأقبل بهما وأدبر مرة واحدة ثم غسل رجليه إلى الكعبين
   صحيح البخاري197عبد الله بن زيدتوضأ فغسل وجهه ثلاثا ويديه مرتين مرتين ومسح برأسه فأقبل به وأدبر وغسل رجليه
   صحيح البخاري185عبد الله بن زيدأفرغ على يده فغسل مرتين ثم مضمض واستنثر ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه حتى ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   صحيح البخاري192عبد الله بن زيدغسلهما ثلاثا ثم أدخل يده في الإناء فمضمض واستنشق واستنثر ثلاثا بثلاث غرفات من ماء ثم أدخل يده في الإناء فغسل وجهه ثلاثا ثم أدخل يده في الإناء فغسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين ثم أدخل يده في الإناء فمسح برأسه فأقبل بيديه وأدبر بهما ثم أدخل
   صحيح البخاري191عبد الله بن زيدأفرغ من الإناء على يديه فغسلهما ثم غسل أو مضمض واستنشق من كفة واحدة ففعل ذلك ثلاثا فغسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين ومسح برأسه ما أقبل وما أدبر وغسل رجليه إلى الكعبين
   صحيح البخاري158عبد الله بن زيدتوضأ مرتين مرتين
   صحيح البخاري199عبد الله بن زيدكفأ على يديه فغسلهما ثلاث مرار ثم أدخل يده في التور فمضمض واستنثر ثلاث مرات من غرفة واحدة ثم أدخل يده فاغترف بها فغسل وجهه ثلاث مرات ثم غسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين ثم أخذ بيده ماء فمسح رأسه فأدبر بيديه وأقبل ثم غسل رجليه فقال هكذا
   صحيح مسلم555عبد الله بن زيدتوضأ لنا وضوء رسول الله فدعا بإناء فأكفأ منها على يديه فغسلهما ثلاثا ثم أدخل يده فاستخرجها فمضمض واستنشق من كف واحدة ففعل ذلك ثلاثا ثم أدخل يده فاستخرجها فغسل وجهه ثلاثا ثم أدخل يده فاستخرجها فغسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين
   صحيح مسلم559عبد الله بن زيدتوضأ فمضمض ثم استنثر ثم غسل وجهه ثلاثا ويده اليمنى ثلاثا والأخرى ثلاثا ومسح برأسه بماء غير فضل يده وغسل رجليه حتى أنقاهما
   جامع الترمذي47عبد الله بن زيدتوضأ فغسل وجهه ثلاثا وغسل يديه مرتين مرتين ومسح برأسه وغسل رجليه مرتين
   جامع الترمذي28عبد الله بن زيدمضمض واستنشق من كف واحد فعل ذلك ثلاثا
   جامع الترمذي32عبد الله بن زيدمسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   جامع الترمذي35عبد الله بن زيدتوضأ وأنه مسح رأسه بماء غير فضل يديه
   سنن أبي داود120عبد الله بن زيدمسح رأسه بماء غير فضل يديه وغسل رجليه حتى أنقاهما
   سنن أبي داود118عبد الله بن زيددعا بوضوء فأفرغ على يديه فغسل يديه ثم تمضمض واستنثر ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   سنن النسائى الصغرى97عبد الله بن زيددعا بوضوء فأفرغ على يديه فغسل يديه مرتين مرتين ثم تمضمض واستنشق ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   سنن النسائى الصغرى98عبد الله بن زيددعا بوضوء فأفرغ على يده اليمنى فغسل يديه مرتين ثم مضمض واستنشق ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   سنن النسائى الصغرى99عبد الله بن زيدتوضأ فغسل وجهه ثلاثا ويديه مرتين وغسل رجليه مرتين ومسح برأسه مرتين
   سنن ابن ماجه434عبد الله بن زيددعا بوضوء فأفرغ على يديه فغسل يديه مرتين ثم تمضمض واستنثر ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يديه مرتين مرتين إلى المرفقين ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ثم غسل رجليه
   سنن ابن ماجه443عبد الله بن زيدالأذنان من الرأس
   سنن ابن ماجه405عبد الله بن زيدمضمض واستنشق من كف واحد
   بلوغ المرام32عبد الله بن زيدومسح رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم براسه فاقبل بيديه وادبر
   بلوغ المرام39عبد الله بن زيدياخذ لاذنيه ماء غير الماء الذي اخذه لراسه ... ومسح براسه بماء غير فضل يديه
   بلوغ المرام49عبد الله بن زيديده فمضمض واستنشق من كف واحد،‏‏‏‏ يفعل ذلك ثلاثا
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم58عبد الله بن زيدفدعا بوضوء فافرغ على يديه فغسل يديه مرتين، ثم مضمض واستنثر ثلاثا
   سنن أبي داود119عبد الله بن زيدفمضمض واستنشق من كف واحدة يفعل ذلك ثلاثا
   مسندالحميدي421عبد الله بن زيد

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 185  
´پورے سر کا مسح کرنا ضروری ہے`
«. . . عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى: أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ، " فَدَعَا بِمَاءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَهُ فَغَسَلَ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى ذَهَبَ بِهِمَا إِلَى قَفَاهُ ثُمَّ رَدَّهُمَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِي بَدَأَ مِنْهُ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ " . . . .»
. . . عمرو بن یحییٰ المازنی سے خبر دی، وہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ جو عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں، سے پوچھا کہ کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح وضو کیا ہے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہاں! پھر انہوں نے پانی کا برتن منگوایا پہلے پانی اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور دو مرتبہ ہاتھ دھوئے۔ پھر تین مرتبہ کلی کی، تین بار ناک صاف کی، پھر تین دفعہ اپنا چہرہ دھویا۔ پھر کہنیوں تک اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ دھوئے۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا۔ اس طور پر اپنے ہاتھ (پہلے) آگے لائے پھر پیچھے لے گئے۔ (مسح) سر کے ابتدائی حصے سے شروع کیا۔ پھر دونوں ہاتھ گدی تک لے جا کر وہیں واپس لائے جہاں سے (مسح) شروع کیا تھا، پھر اپنے پیر دھوئے۔ . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/بَابُ مَسْحِ الرَّأْسِ كُلِّهِ:: 185]

تشریح:
امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ کا مسلک یہ ہے کہ پورے سر کا مسح کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ اللہ پاک نے اپنے ارشاد [المائدة: 6] میں کوئی حد مقرر نہیں کی کہ آدھے سر یا چوتھائی سر کا مسح کرو۔ جیسے ہاتھوں میں کہنیوں تک اور پیروں میں ٹخنوں تک کی قید موجود ہے تو معلوم ہوا کہ سارے سر کا مسح فرض ہے جب سر پر عمامہ نہ ہو اور اگر عمامہ ہو تو پیشانی سے مسح شروع کر کے عمامہ پر ہاتھ پھیر لینا کافی ہے۔ عمامہ اتارنا ضروری نہیں۔ حدیث کی رو سے یہی مسلک صحیح ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 185   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 185  
185. یحییٰ مازنی سے روایت ہے، ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے پوچھا، اور وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں: کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید ؓ نے کہا: ہاں۔ چنانچہ انھوں نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور ان کو دو مرتبہ دھویا۔ پھر تین مرتبہ کلی کے لیے منہ میں اور ناک میں پانی ڈالا۔ پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا۔ بعد ازاں اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دو، دو مرتبہ دھویا۔ پھر اپنے سر کا دونوں ہاتھوں سے مسح کیا، ہاتھوں کو آگے سے لے گئے اور پیچھے سے لائے۔ مسح سر کے اگلے حصے سے شروع کیا اور اس کے پچھلے حصے تک لے گئے۔ پھر جہاں سے شروع کیا تھا وہاں تک ہاتھوں کو لائے۔ پھر دونوں پاؤں دھوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:185]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒ اور امام مالک ؒ کا مسلک یہ ہے کہ پورے سرکا مسح کرنا ضروری ہے۔
کیونکہ اللہ پاک نے اپنے ارشاد (المائدۃ: 6)
میں کوئی حد مقرر نہیں کی کہ آدھے سر یا چوتھائی سر کا مسح کرو۔
جیسے ہاتھوں میں کہنیوں تک اور پیروں میں ٹخنوں تک کی قید موجود ہے، تومعلوم ہوا کہ سارے سر کا مسح فرض ہے جب سر پر عمامہ نہ ہو اور اگرعمامہ ہو تو پیشانی سے مسح شروع کرکے عمامہ پر ہاتھ پھیر لینا کافی ہے۔
عمامہ اتارنا ضروری نہیں۔
حدیث کی رو سے یہی مسلک صحیح ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 185   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 32  
´مسح کا آغاز سر کے اگلے حصے سے کرنا`
«. . . ومسح رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم برأسه فأقبل بيديه وأدبر . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح اس طرح کیا کہ دونوں ہاتھ سر کے آگے سے پیچھے کی طرف لے گئے اور پھر پیچھے سے آگے کی جانب واپس لے آئے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 32]

لغوی تشریح:
«أَقْبَلَ بِيَدَيٰهِ وَأَدٰبَرَ» یعنی مسح دونوں ہاتھوں سے سر کے اگلے حصے سے شروع کیا اور پھر سر کے آخری حصے، یعنی پچھلے حصے تک کیا۔ اس کی وضاحت دوسری روایت میں مذکور جملہ: «بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ» کر رہا ہے۔
«قَفَا» سر کے آخری حصے کو کہتے ہیں جو گردن کے پچھلے حصے کے ساتھ ملحق ہے، یعنی گُدّی۔
«رَجَعَ» «رَجُعٌ» سے ماخوذ ہے اور یہاں متعدی استعمال ہوا ہے۔

فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مسح کا آغاز سر کے اگلے حصے سے کرنا چاہئیے۔ ائمہ اربعہ کے علاوہ اسحاق بن راہویہ کی بھی یہی رائے ہے۔ لیکن ترمذی میں منقول ایک روایت (جسے امام ترمذی نے حسن کہا ہے) سے معلوم ہوتا ہے کہ سر کے مسح کا آغاز پچھلے حصے سے کرنا بھی جائز ہے۔ اس بنا پر بعض اہل کوفہ کا یہی مذہب ہے۔ وکیع بن جراح بھی انہی لوگوں میں سے ہیں۔ مگر یہ روایت حسن نہیں، اس کا راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل «متكلم فيه» ہے۔ محدثین کی ایک جماعت نے اس پر حافظے کی وجہ سے جرح کی ہے، لہٰذا مسح کا پہلا طریقہ ہی صحیح ہے۔

راوی حدیث:
SR سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ ER آپ انصاری تھے، انصار کے قبیلہ بنی مازن بن نجار کے فرد تھے، اس لیے مازنی کہلائے۔ غزوہ احد میں شریک ہوئے۔ جنگ یمامہ میں وحشی کے ساتھ مل کر مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کو قتل کیا۔ 63 ہجری میں معرکہ حرہ کے روز شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے۔ یہ عبداللہ بن زید وہ نہیں ہیں جنہوں نے خواب میں اذان سنی تھی بلکہ یہ عبداللہ بن زید بن عاصم ہیں اور وہ عبداللہ بن زید بن عبدربہ تھے۔ دونوں کے دادا الگ الگ تھے۔ ابن عبدربہ کا ذکر باب الأذان میں آئے گا۔ «إن شاء الله»
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 32   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 39  
´کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا`
«. . . انه راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم ياخذ لاذنيه ماء غير الماء الذي اخذه لراسه . . .»
. . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو پانی سر کے مسح کے لئے لیتے تھے، کانوں کے مسح کے لئے اس سے الگ لیتے تھے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 39]

لغوی تشریح:
«وَهُوَ عِنْدَ مُسْلِمٍ» سے مراد ہے کہ یہ الفاظ مسلم کے ہیں، ملاحظہ ہو: [صحيح مسلم، الطهارة، باب آخر فى صفة الوضوء، حديث: 236]
«مِنْ هٰذَا الْوَجْهِ» کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جس سند سے بیہقی نے اس کو بیان کیا ہے مسلم میں بھی اسی سند سے بیان ہوئی ہے۔
«بِمَاءٍ» ہمزہ تنوین کے ساتھ مجرور ہے۔ گرامر کے اعتبار سے موصوف واقع ہو رہا ہے اور «غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْهِ» اس کی صفت ہے۔ اور «فَضْل» کے معنی ضرورت سے زائد چیز کے ہیں، یعنی ضرورت پوری کرنے کے بعد جو کچھ باقی بچ جائے۔ پورے جملے کے معنی یہ ہوئے کہ دونوں ہاتھوں کو دھونے کے بعد جو پانی کی تری ہاتھوں کے ساتھ لگی رہی اس سے سر کا مسح نہیں کیا بلکہ مسح کے لیے نیا پانی لیا۔
«وَهُوَ الْمَحْفُوْظُ» سے مراد یہ ہے کہ مسلم نے جس سیاق اور جن الفاظ سے روایت بیان کی ہے وہ محفوظ ہے۔ اس میں کسی قسم کا کلام نہیں اور بیہقی کے الفاظ اس پر دلالت کرتے ہیں کہ کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا مشروع ہے، مگر مصنف نے اس کے غیر محفوظ ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔
↰ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے کانوں کے لیے نیا پانی لینا ثابت نہیں، البتہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اپنے عمل سے ثابت ہے۔
↰ امام عبدالرحمٰن مبارک پوری رحمہ اللہ نے تحفة الأحوذی [1/ 49] میں کہا ہے کہ میں کسی مرفوع صحیح حدیث، جس پر کلام نہ ہو، سے واقف نہیں ہو سکا جس میں یہ بیان ہو کہ آپ نے کانوں کے لیے نیا پانی لیا۔ ہاں، ابن عمر رضی اللہ عنہما کے اپنے فعل سے یہ ثابت ہے۔
↰ امام مالک رحمہ اللہ نے موطا میں نافع کے حوالے سے روایت کیا ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی دونوں انگلیوں سے اپنے کانوں کے لیے نیا پانی لیتے تھے۔ «والله اعلم»

فوائد و مسائل:
امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ کی یہی رائے ہےکہ کانوں کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہئیے۔ مگر امام ابوحنیفہ اور سفیان ثوری رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ جب کان سر کے ساتھ شامل ہیں تو پھر سر کے مسح کا پانی ہی کانوں کے لیے کافی ہے۔
بکثرت احادیث صحیحہ اسی رائے کی تائید کرتی ہیں۔ بیہقی، ابن خزیمہ اور ابن حبان میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صراحتاً مروی ہے: «فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وِأُذُنَيْهِ» کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی لیا تو اس سے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا۔ [السنن الكبري للبيهقي الطهاره باب غسل اليدين و ابن خزيمة حديث 148 و ابن حبان حديچ 1086 واللفظ له] «و الله اعلم بالصواب»
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 39   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 49  
´ایک ہی چلو پانی، منہ اور ناک دونوں کے لئے استعمال`
«. . . في صفة الوضوء او وضوئه صلى الله عليه وآله وسلم-: ثم ادخل صلى الله عليه وآله وسلم يده فمضمض واستنشق من كف واحد،‏‏‏‏ يفعل ذلك ثلاثا . . .»
. . . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی میں ڈالا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، ایک ہی چلو سے، ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ کیا . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 49]

لغوی تشریح:
«مِنْ كَفٍّ وَاحِدٍ» «کف» مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔ چلو بھر پانی مراد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کرنے کے لیے تھوڑا سا پانی منہ میں ڈالا اور باقی ناک صاف کرنے کے لیے ناک میں چڑھایا۔

فوائد ومسائل:
➊ دونوں احادیث کلی اور ناک میں پانی چڑھانے کے لیے ایک ہی چلو کے کفایت کرنے پر دلالت کرتی ہیں۔
➋ طلحہ بن مصرف کی حدیث علیحدگی اور تفریق کی مقتضی ہے، لیکن وہ مصرف کے مجہول الحال ہونے اور ضعیف راوی لیث بن ابی سلیم کی بنا پر ضعیف ہے۔
➌ صاحب السبل نے کہا ہے کہ دونوں طرح کی روایات کے بارے میں اقرب الی الصواب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے جس پر چاہے عمل کر لے۔ دونوں طرح سنت ہے اگرچہ جمع کرنے کی روایات تعداد میں زیادہ ہیں اور صحیح بھی ہیں تاہم جب تفریق والی روایات ضعیف ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو روایات صحیح اور متعدد ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ»
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 49   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 58  
´طریقہ وضو`
«. . . 401- وبه: عن عمرو بن يحيى عن أبيه أنه قال لعبد الله بن زيد بن عاصم وكان من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو جد عمرو بن يحيى: هل تستطيع أن تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ؟ فقال عبد الله بن زيد: نعم، فدعا بوضوء فأفرغ على يديه فغسل يديه مرتين، ثم مضمض واستنثر ثلاثا، ثم غسل وجهه ثلاثا، ثم غسل ذراعيه مرتين، مرتين إلى المرفقين، ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر، بدأ بمقدم رأسه ثم ذهب بهما إلى قفاه، ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذى بدأ منه، ثم غسل رجليه. . . .»
. . . یحییٰ بن عمارہ المازنی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے نانا عبداللہ بن زید بن عاصم سے پوچھا: جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے: کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کرتے تھے؟ تو سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں، پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا تو اپنے ہاتھوں پر ڈال کر انہیں دو دفعہ دھویا، پھر تین دفعہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر جھاڑا، پھر اپنا چہرہ تین دفعہ دھویا پھر اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دو دفعہ دھوئے پھر اپنے دونوں ہاتھوں کے ساتھ سر کا مسح کیا آگے سے پیچھے لے گئے اور پیچھے سے آگے لائے، آپ نے سر کا مسح ابتدائی حصے سے شروع کیا پھر اسے گدی تک لے گئے پھر وہاں سے اس مقام تک واپس لائے جہاں سے شروع کیا تھا پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 58]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 185، و مسلم 235، من حديث مالك به]

تفقه:
➊ اس حدیث میں وضو کا طریقہ تفصیل سے مذکور ہے لیکن بعض امور کا ذکر نہیں مثلاً سر کے مسح کے بعد کانوں کا مسح کرنا چاہئے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب وضو کرتے تو شہادت والی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈالتے (اور ان کے ساتھ دونوں کانوں کے) اندرونی حصوں کا مسح کرتے اور انگوٹھوں کے ساتھ باہر والے حصے پر مسح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه 1/18 ح173، وسنده صحيح]
◄ یاد رہے کہ سر اور کانوں کے مسح کے بعد اُلٹے ہاتھوں کے ساتھ گردن کے مسح کا کوئی ثبوت کسی حدیث میں نہیں ہے۔
➋ اعضائے وضو کو دو دو دفعہ دھونا اور ایک ایک دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 157، 158] بعض اعضاء کو دو دفعہ اور بعض کو تین دفعہ دھونا بھی جائز ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 186]
➌ بہتر یہ ہے کہ درج بالا حدیث کی روشنی میں ایک ہی چلو سے منہ اور ناک میں پانی ڈالا جائے اور اگر منہ میں علیحدہ اور ناک میں علیحدہ چلو سے پانی ڈالا جائے تو بھی جائز ہے۔ دیکھئے [التاريخ الكبير لابن ابي خيثمه ص588 ح1410، وسنده حسن]
➍ وضو میں ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا بھی ثابت ہے۔ دیکھئے [سنن ابي داود 142، وسنده حسن]
➎ مزید تفصیل کے لئے دیکھئے میری کتاب [مختصر صحيح نمازِ نبوي ص5 8]
➏ وضو میں داڑھی کا خلال کرنا بھی ثابت ہے۔ دیکھئے: [سنن الترمذي 31 وقال: هذا حديث صحيح و سنده حسن]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 401   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 118  
´خیرالقرون میں لوگ دین کی باتوں کو اہتمام سے سیکھتے اور سکھاتے تھے`
«. . . عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ: هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ: نَعَمْ،" فَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًاى . . .»
. . . یحییٰ مازنی کہتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم (جو عمرو بن یحییٰ مازنی کے نانا ہیں) سے کہا: کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو فرماتے تھے؟ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، پس آپ نے وضو کے لیے پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں پر ڈالا اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر تین بار کلی کی . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 118]
فوائد و مسائل:
➊ خیرالقرون میں لوگ دین کی باتوں کو اہتمام سے سیکھتے اور سکھاتے تھے۔
➋ کچھ اعضائے وضو کو تین بار اور کچھ کو دو بار دھونا بھی جائز ہے۔
➌ مسح کا آسان مسنون طریقہ قابل توجہ ہے، صرف اگلے حصے کا مسح یا چند بالوں کو چھو لینا کافی نہیں۔ بلکہ دونوں ہاتھوں کو سر کے اگلے حصے سے شروع کر کے پچھلے حصے گدی تک اور پھر گدی سے سر کے اگلے حصے تک واپس لے آنا چاہیے، جہاں سے شروع کیا تھا۔ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گدی کے نیچے گردن کے الگ مسح کے بارے میں قطعاً کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔ گردن کے مسح کی روایت کے متعلق امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: گردن کے مسح کی حدیث بالاتفاق ضعیف ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 118   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 119  
´کلی اور ناک دونوں کے لیے ایک چلو پانی لیا جائے`
«. . . عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ . . .»
. . . اس سند سے بھی عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ انہوں نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تین بار ایسا ہی کیا، پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 119]
فوائد و مسائل:
مسنون اور مستحب یہ ہے کہ کلی اور ناک دونوں کے لیے ایک چلو پانی لیا جائے، اس طرح کہ چلو کا آدھا پانی کلی کے لیے کھینچ لے اور آدھا ناک میں چڑھا دے۔ جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 119   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 120  
´سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا`
«. . . سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ يَذْكُرُ:" أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ وُضُوءَهُ، وَقَالَ: وَمَسَحَ رَأْسَهُ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدَيْهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا . . .»
. . . عبداللہ بن زید بن عاصم ذکر کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (وضو کرتے ہوئے) دیکھا، پھر آپ کے وضو کا ذکر کیا اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح اپنے ہاتھ کے بچے ہوئے پانی کے علاوہ نئے پانی سے کیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے یہاں تک کہ انہیں صاف کیا . . . [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 120]
فوائد و مسائل:
➊ سر کے مسح کے لیے نیا پانی لینا چاہیے۔
➋ اعضائے وضو کو مل کر دھونا اور صاف کرنا چاہیے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 120   
  حافظ عمران ايوب لاهوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 186  
´اس بارے میں کہ ٹخنوں تک پاؤں دھونا ضروری ہے `
«. . . عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ سَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ وُضُوءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَدَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ، فَتَوَضَّأَ لَهُمْ وُضُوءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " فَأَكْفَأَ عَلَى يَدِهِ مِنَ التَّوْرِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التَّوْرِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثَ غَرَفَاتٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَمَسَحَ رَأْسَهُ فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ مَرَّةً وَاحِدَةً، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ " . . . .»
. . . عمرو بن ابی حسن نے عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پانی کا طشت منگوایا اور ان (پوچھنے والوں) کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سا وضو کیا۔ (پہلے طشت سے) اپنے ہاتھوں پر پانی گرایا۔ پھر تین بار ہاتھ دھوئے، پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈالا (اور پانی لیا) پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ناک صاف کی، تین چلوؤں سے، پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈالا اور تین مرتبہ منہ دھویا۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں تک دو بار دھوئے۔ پھر اپنا ہاتھ طشت میں ڈالا اور سر کا مسح کیا۔ (پہلے) آگے لائے پھر پیچھے لے گئے، ایک بار۔ پھر ٹخنوں تک اپنے دونوں پاؤں دھوئے . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/بَابُ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ: 186]

تخريج الحديث:
[136۔ البخاري فى: 4 كتاب الوضوء: 39 باب غسل الرجلين إلى الكعبين 186، مسلم 235 أبوداود 100]
لغوی توضیح:
«تَوْر» برتن یا پیالہ یا ہنڈیا جیسی کوئی چیز۔
«اسْتَنْثِرْ» ناک جھاڑا۔
   جواہر الایمان شرح الولووالمرجان، حدیث\صفحہ نمبر: 136   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 97  
´اعضائے وضو دھونے کی حد کا بیان۔`
عمرو بن یحییٰ المازنی کے والد روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے پوچھا- وہ ۱؎ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں اور (عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں) کہ کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، پھر انہوں نے پانی منگایا، اور اسے اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیلا، انہیں دو دو بار دھویا، پھر تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا تو انہیں آگے لائے اور پیچھے لے گئے، اپنے سر کے اگلے حصہ سے (مسح) شروع کیا پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے، پھر جس جگہ سے شروع کیا تھا وہیں انہیں لوٹا لائے، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 97]
97۔ اردو حاشیہ: اس حدیث سے پتا چلا کہ اگرچہ أقبل و أدبر کا مفہوم مشترک ہے، یعنی أقبل سے مراد پیچھے سے آگے کی طرف آنا اور أدبر کا مفہوم سر کے اگلے حصے سے پیچھے گدی کی طرف ہاتھوں کو لے جانا ہے۔ لیکن حدیث میں موجود تفصیل «بَدَأَ بِمُقَدَّمِ رَأْسِهِ» سے دوسرے مفہوم کی تائید ہوتی ہے، یعنی یہاں (أقبل) سے مراد سر کے اگلے حصے سے گدی کی طرف دونوں ہاتھوں کا لے جانا ہے اور «أدبر» سے مراد پیچھے سے ہاتھوں کو اگلی جانب لانا ہے۔ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے مسح کا عمومی طریقہ یہی تھا۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 97   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 98  
´سر کے مسح کا طریقہ۔`
یحییٰ سے روایت ہے کہ انہوں نے (ان کے باپ عمارہ نے) عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے کہا - (وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں) کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! چنانچہ انہوں نے پانی منگایا، اور اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیل کر اپنے دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے، پھر تین بار کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا، ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے، اپنے سر کے اگلے حصہ سے (مسح) شروع کیا، پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے، پھر انہیں واپس لے آئے یہاں تک کہ اسی جگہ لوٹا لائے جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 98]
98۔ اردو حاشیہ: اس حدیث میں سر کے مسح کا تفصیلی ذکر ہے کہ پورے سر کا مسح کیا جائے گا۔ آپ کے وضو کی حدیث میں پورے سر کے مسح ہی کا ذکر ہے، اسی لیے امام مالک رحمہ اللہ نے پورے سر کا مسح فرض قرار دیا ہے اور یہی صحیح ہے۔ احناف نے چوتھائی سر (کسی بھی جانب) کے مسح کو کافی کہا ہے مگر دلائل کی رو سے یہ موقف کمزور ہے۔ اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ کا خیال کہ چند بالوں پر بھی مسح ہو جائے تو کافی ہے۔ لیکن احناف اور شوافع کا موقف ان صریح احادیث کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا لہٰذا مکمل سر کا مسح کرنا ضروری ہے۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 98   
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 99  
´سر کا مسح کتنی بار کیا جائے؟`
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ (جنہیں خواب میں کلمات اذان بتلائے گئے تھے ۱؎) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کیا، تو اپنا چہرہ تین بار اور اپنے دونوں ہاتھ دو بار دھوئے، اور اپنے دونوں پاؤں دو بار دھوئے، اور دو بار ۲؎ اپنے سر کا مسح کیا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 99]
99۔ اردو حاشیہ:
➊ خواب میں اذان دکھلائے جانے کی تفصیل ان شاء اللہ آگے آئے گی۔ ویسے یہ عبداللہ بن زید اذان والے نہیں جنھیں اذان دکھائی گئی تھی، وہ عبداللہ بن زید بن عبد ربہ ہیں اور یہ عبداللہ بن زید بن عاصم ہیں۔ یہاں پر (راویٔ حدیث) سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے غلطی ہوئی ہے۔ اس کی وضاحت خود امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں فرمائی ہے۔ دیکھیے: [سنن النسائي، الاستسقاء، حدیث: 1506، و صحیح البخاري، الاستسقاء، حدیث: 1012]
سر کا مسح دو دفعہ کیا۔ اس سے مراد ایک دفعہ دونوں ہاتھوں کو آگے سے شروع کر کے گدی تک لے جانا اور دوسری دفعہ پیچھے سے اسی طرح آگے لانا ہے۔ اسے دو دفعہ کہیں یا ایک دفعہ، کوئی فرق نہیں کیونکہ ہاتھوں کو اپنی ایک دفعہ ہی لگایا جاتا ہے، اس لیے اسے عام طور پر ایک دفعہ ہی کہا جاتا ہے اور یہی مکمل مسح ہے۔
➌ ہمارے فاضل محقق نے پوری حدیث کو صحیح قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کے طرق کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے کر حدیث میں وارد الفاظ: «وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ» پاؤں دو دفعہ دھوئے اور اپنے سر کا مسح دو دفعہ کیا۔ کو سفیان بن عیینہ کا شدید وہم قرار دیا ہے کیونکہ وہ ان الفاظ کے بیان کرنے می سخت اضطراب کا شکار تھے، اس لیے شیخ البانی رحمہ اللہ نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ روایت کو شاذ قرار دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [سنن أبي داود (مفصل) للألباني، حدیث: 109]
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 99   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث434  
´سر کے مسح کا بیان۔`
یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن مازنی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے نانا عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری مازنی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، اور وضو کا پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں پر ڈالا، اور دوبار دھویا، پھر تین بار کلی کی اور ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دو دو بار دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح اس طرح کیا کہ دونوں ہاتھ سر کے اگلے حصہ پر رکھے، اور ان کو پیچھے کو لے گئے یعنی سر کے اگلے حصے ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 434]
اردو حاشہ:
(1)
زبانی سنے ہوئے مسئلہ کومزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیےدوبارہ پوچھنے میں کوئی خرج نہیں۔

(2)
کوئی کام عملی طور پر کرکے دکھانا تعلیم کا ایک مؤثر اور مفید طریقہ ہے جس سے مسئلہ بہتر طور پر سمجھ میں آتا ہےاور زیادہ اچھی طرح یاد رہتا ہے۔

(3)
وضو کے بعد اعضاء کو دو دو بار اور بعض کو تین تین بار دھونا جائز ہے البتہ سر کا مسح ایک ہی بار کرنا چاہیے۔

(4)
سر کے مسح میں کانوں کا مسح بھی شامل ہے جسے راوی نے اس روایت میں اختصار کے طور پر ترک کردیا ہے جس طرح پاؤں دھونے کی تعداد ذکر نہیں کی۔
حدیث بیان کرنے کا اصل مقصد یہ وضاحت کرنا ہے کہ مسح پورے سر کا ہوتا ہے کچھ سر کا نہیں۔

(5)
  ہاتھوں کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے اس جملے میں مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ یہ دونوں کام کئے۔
یہ مطلب نہیں کہ پہلے ہاتھوں کو پیچھے سے آگے لائےاور بعد میں آگے سے پیچھے لے گئے اس لیے فوراً اس کی وضاحت فرما دی۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 434   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 28  
´ایک ہی چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی چڑھانے کا بیان​۔`
عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار آپ نے ایسا کیا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 28]
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایک ہی چلو سے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا افضل ہے دونوں کے لیے الگ الگ پانی لینے کی بھی احادیث آئی ہیں لیکن ایک چلو سے دونوں میں پانی ڈالنے کی احادیث زیادہ اور صحیح ترین ہیں،
دونوں صورتیں جائز ہیں،
لیکن ایک چلو سے دونوں میں پانی ڈالنا زیادہ اچھا ہے،
علامہ محمد بن اسماعیل الأمیرالیمانی سبل السلام میں فرماتے ہیں:
اقرب یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں اختیار ہے اور ہر ایک سنت ہے،
گرچہ دونوں کو ایک کلی میں جمع کرنے کی روایات زیادہ ہیں اور صحیح تر ہیں،
واضح رہے کہ اختلاف زیادہ بہتر ہونے میں ہے جائز اور ناجائز کی بات نہیں ہے۔

2؎:
امام شافعی سے اس سلسلہ میں دو قول مروی ہیں ایک تو یہی جسے امام ترمذی نے یہاں نقل کیا ہے اور دوسرا ایک ہی چلو میں دونوں کو جمع کرنے کا اور یہ ان کا مشہور قول ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 28   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:185  
185. یحییٰ مازنی سے روایت ہے، ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے پوچھا، اور وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں: کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید ؓ نے کہا: ہاں۔ چنانچہ انھوں نے پانی منگوایا اور اپنے ہاتھوں پر ڈالا اور ان کو دو مرتبہ دھویا۔ پھر تین مرتبہ کلی کے لیے منہ میں اور ناک میں پانی ڈالا۔ پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا۔ بعد ازاں اپنے ہاتھوں کو کہنیوں تک دو، دو مرتبہ دھویا۔ پھر اپنے سر کا دونوں ہاتھوں سے مسح کیا، ہاتھوں کو آگے سے لے گئے اور پیچھے سے لائے۔ مسح سر کے اگلے حصے سے شروع کیا اور اس کے پچھلے حصے تک لے گئے۔ پھر جہاں سے شروع کیا تھا وہاں تک ہاتھوں کو لائے۔ پھر دونوں پاؤں دھوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:185]
حدیث حاشیہ:

حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مرتبہ اپنی پیشانی اور پگڑی پر مسح فرمایا۔
(صحیح مسلم، الطهارة، حدیث: 636(274)
ناصیہ سر کا وہ حصہ ہے جس کے بالوں کا رخ پیشانی کی طرف ہو۔
اس روایت کی بنیاد پر بعض فقہاء نے چوتھائی سر کے مسح کو فرض قراردیا ہے، امام بخاری ؒ کا موقف ان کے خلاف ہے۔
قرآن مجید میں سر پر مسح کرنے کا ذکر ہے، لیکن اس کی مقدار کے متعلق اجمال تھا جس کی وضاحت حضرت عبد اللہ بن زید ؓ سے مروی حدیث میں مذکور ہے۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کی روایت میں اگرچہ ناصیہ پر مسح کرنے کا ذکر ہے لیکن حدیث کے مطابق یہ اس صورت میں ہے جب سر پر پگڑی ہو۔
جتنا حصہ سر کا ننگا ہے اس پر مسح کر کے باقی پگڑی پر کر لیا جائے۔
اس طرح احادیث میں کوئی ٹکراؤ کی صورت پیدا نہیں ہوتی کیونکہ جب پگڑی نہیں ہو گی تو تمام سر کا مسح کرنا ہو گا۔
جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زید ؓ سے مروی حدیث میں بیان ہوا ہے جو فقہاء آیت کریمہ میں ب کو زائد یا تبعیضیہ قرار دیتے ہیں ان کا موقف بھی درست نہیں، بلکہ یہ ب اِلصاق کے معنی میں مستعمل ہے۔

حدیث میں (فَأَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ)
سے مقصود مسح کی کیفیت بیان کرنا ہے اور یہ دو حرکتیں ہیں جن سے مسح کی تکمیل ہوتی ہے، دوبارمسح کرنا نہیں کیونکہ اس روایت میں (اِقبال و اِدبار)
کے ساتھ (مرة واحدة)
کے الفاظ بھی مروی ہیں (صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 186)
اس سے معلوم ہوا کہ اقبال وادبار کے ساتھ بھی مسح کو ایک ہی بار سمجھا جاتا تھا۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے سامنے کے حصے سے مسح کرتے ہوئے گدی تک دونوں ہاتھ پہنچائے پھر ادھر سے مسح کرتے ہوئے سامنے تک آ جائے تاکہ پوری طرح سارے سر کا مسح ہو جائے۔
ویسے اقبال کے لغوی معنی اگلی طرف آنا اور ادبار کے پچھلی طرف جانا ہیں، لیکن یہ معنی روایت مذکور میں مقصود نہیں کیونکہ اس سے صورت برعکس ہو جاتی ہے جو غیر مقصود ہے۔
در حقیقت راوی نے یہاں ترتیب کی رعایت نہیں کی اور نہ واؤ عطف میں ترتیب ہی ہوتی ہے لیکن صحیح بخاری ہی کی دوسری روایت میں (فَاَدبَرَ بِيَدِهِ وَاَقبَلَ)
بھی ہے۔
(صحیح البخاري، الوضوء، حدیث: 199)
وہ صحیح صورت واقعہ کا نقشہ پیش کرتی ہے اور لغوی معنی کے بھی مطابق ہے لیکن اگر (أَقْبَلَ)
کے معنی کر لیے جائیں سر کے اگلے حصے سے مسح شروع کیا (أَدْبَرَ)
اور(پھر)
پیچھے سے ہاتھ آگے لائے تو اس صورت میں ان کا مطلب بھی صحیح واضح ہو جاتا ہے۔
واللہ أعلم 3۔
حضرت عبد اللہ بن زید ؓ سے وضو کے متعلق سوال کرنے والے عمرو بن ابی حسن ہیں، جیسا کہ خود امام بخاری ؒ نے اگلے باب میں اس کی وضاحت فرمائی ہے جو عمرو بن یحییٰ کے داداہیں جس کی صراحت خود روایت میں موجود ہے مؤطا امام مالک ؒ میں سائل کی تعیین کے متعلق مختلف روایات ہیں جمع کی صورت یہ ہے کہ حضرت عبداللہ بن زید ؓ کے پاس تین شخص تھے ایک ابو حسن انصاری دوسرے ان کے بیٹے عمرو بن ابی حسن اور تیسرے ان کے پوتے یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن یہ تینوں حضرات وضوئے نبوی معلوم کرنے کے لیے حضرت عبد اللہ بن زیدؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔
اس کے متعلق سوال عمرو بن ابی حسن نے کیا، اب جہاں سوال کی نسبت عمرو بن ابی حسن کی طرف کی گئی ہے تو یہ حقیقت پر مبنی ہے لیکن جہاں ان کے والد ابو حسن یا ان کے بھتیجے یحییٰ بن عمارہ کی طرف کی گئی ہے وہاں مجاز پر محمول ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ سائل عمرو بن ابی حسن ہیں اور یہ یحییٰ بن عمارہ کے حقیقی چچا اور عمرو بن یحییٰ کے عم الاب ہونے کی حیثیت سے عمرو بن یحییٰ کے مجازی دادا ہیں، اس وضاحت کا مقصد یہ ہے کہ بعض حضرات نے عبارت میں (هُوَ)
ضمیر کو عبد اللہ بن زید ؓ کی طرف راجع کیا ہے جو درست نہیں کیونکہ عبد اللہ بن زید حقیقی یا مجازی کسی بھی اعتبار سے عمرو بن یحییٰ کے دادا نہیں ہیں۔
(فتح الباري: 380/1)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 185   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.