صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: مساقات کے بیان میں
The Book of Watering
17. بَابُ الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ مَمَرٌّ، أَوْ شِرْبٌ فِي حَائِطٍ أَوْ فِي نَخْلٍ
17. باب: باغ میں سے گزرنے کا حق یا کھجور کے درختوں میں پانی پلانے کا حصہ۔
(17) Chapter. One may have the right to pass through a garden or to have a share in date-palms.
حدیث نمبر: 2381
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا ابن عيينة، عن ابن جريج، عن عطاء، سمع جابر بن عبد الله رضي الله عنهما" نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن المخابرة، والمحاقلة، وعن المزابنة، وعن بيع الثمر حتى يبدو صلاحها، وان لا تباع إلا بالدينار والدرهم إلا العرايا".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُخَابَرَةِ، وَالْمُحَاقَلَةِ، وَعَنِ الْمُزَابَنَةِ، وَعَنْ بَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، وَأَنْ لَا تُبَاعَ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عطاء نے، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ، اور مزابنہ سے منع فرمایا تھا۔ اسی طرح پھل کو پختہ ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا تھا، اور یہ کہ میوہ یا غلہ جو درخت پر لگا ہو، دینار و درہم ہی کے بدلے بیچا جائے۔ البتہ عرایا کی اجازت دی ہے۔

Narrated Jabir bin `Abdullah: The Prophet forbade the sales called Al-Mukhabara, Al-Muhaqala and Al-Muzabana and the selling of fruits till they are free from blights. He forbade the selling of the fruits except for money, except the 'Araya.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 40, Number 567


   صحيح البخاري2381جابر بن عبد اللهالمخابرة والمحاقلة عن المزابنة عن بيع الثمر حتى يبدو صلاحها لا تباع إلا بالدينار والدرهم إلا العرايا
   صحيح مسلم3919جابر بن عبد اللهيؤخذ للأرض أجر أو حظ
   صحيح مسلم3922جابر بن عبد اللهنهى عن المخابرة
   صحيح مسلم3915جابر بن عبد اللهكراء الأرض عن بيعها السنين عن بيع الثمر حتى يطيب
   صحيح مسلم3916جابر بن عبد اللهكراء الأرض
   صحيح مسلم3932جابر بن عبد اللهينهى عن المزابنة الحقول
   صحيح مسلم3913جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المعاومة المخابرة عن الثنيا رخص في العرايا
   صحيح مسلم3910جابر بن عبد اللهالمخابرة والمحاقلة المزابنة عن بيع الثمرة
   صحيح مسلم3911جابر بن عبد اللهنهى عن المحاقلة المزابنة المخابرة تشترى النخل حتى تشقه
   صحيح مسلم3912جابر بن عبد اللهعن المزابنة المحاقلة المخابرة عن بيع الثمرة حتى تشقح
   صحيح مسلم3908جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة عن بيع الثمر حتى يبدو صلاحه لا يباع إلا بالدينار والدرهم إلا العرايا
   جامع الترمذي1313جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة المعاومة رخص في العرايا
   جامع الترمذي1290جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة الثنيا إلا أن تعلم
   سنن أبي داود3404جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة المعاومة
   سنن أبي داود3405جابر بن عبد اللهعن المزابنة المحاقلة عن الثنيا إلا أن يعلم
   سنن أبي داود3406جابر بن عبد اللهمن لم يذر المخابرة فليأذن بحرب من الله ورسوله
   سنن أبي داود3375جابر بن عبد اللهنهى عن المعاومة
   سنن النسائى الصغرى4637جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة عن الثنيا إلا أن تعلم
   سنن النسائى الصغرى4554جابر بن عبد اللهنهى عن المخابرة المزابنة المحاقلة عن بيع الثمر حتى يطعم
   سنن النسائى الصغرى3913جابر بن عبد اللهنهى عن الحقل وهي المزابنة
   سنن النسائى الصغرى3909جابر بن عبد اللهكراء الأرض
   سنن النسائى الصغرى3910جابر بن عبد اللهنهى عن المخابرة المزابنة المحاقلة بيع الثمر حتى يطعم إلا العرايا
   سنن النسائى الصغرى3911جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة المخابرة عن الثنيا إلا أن تعلم
   سنن النسائى الصغرى3914جابر بن عبد اللهنهى عن المزابنة المخاضرة المخاضرة بيع الثمر قبل أن يزهو المخابرة بيع الكرم بكذا وكذا صاع
   سنن النسائى الصغرى4638جابر بن عبد اللهعن المحاقلة المزابنة المخابرة المعاومة والثنيا رخص في العرايا
   سنن النسائى الصغرى3952جابر بن عبد اللهالمخابرة والمحاقلة المزابنة
   سنن النسائى الصغرى4527جابر بن عبد اللهالمخابرة المزابنة المحاقلة يباع الثمر حتى يبدو صلاحه لا يباع إلا بالدنانير والدراهم رخص في العرايا
   سنن النسائى الصغرى4528جابر بن عبد اللهنهى عن المخابرة المزابنة المحاقلة بيع الثمر حتى يطعم إلا العرايا
   سنن ابن ماجه2266جابر بن عبد اللهالمحاقلة المزابنة
   بلوغ المرام672جابر بن عبد اللهنهى عن المحاقلة،‏‏‏‏ والمزابنة،‏‏‏‏ والمخابرة،‏‏‏‏ وعن الثنيا،‏‏‏‏ إلا ان تعلم
   المعجم الصغير للطبراني532جابر بن عبد الله عن الثنيا ، إلا أن يعلم ما هي
   مسندالحميدي1292جابر بن عبد اللهنهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المخابرة
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2381 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2381  
حدیث حاشیہ:
الفاظ مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ کے معانی پیچھے تفصیل سے لکھے جاچکے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2381   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3909  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کو کرائے پر اٹھانے سے منع فرمایا۔ زمین کو کرائے پر نہ دینے کے سلسلہ میں (روایت کرنے میں) عبدالملک بن عبدالعزیز بن جریج نے مطر کی موافقت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3909]
اردو حاشہ:
کرایہ کی دو صورتیں ہیں: مقررہ رقم‘ یا پیداوار میں سے مقررہ حصہ‘ مثلاً: نصف‘ تہائی یا چوتھائی وغیرہ۔ پہلی صورت کو عرف عام میں ٹھیکہ اور دوسری صورت کو بٹائی کہتے ہیں۔ منع کا مفہوم شروع میں بیان ہوچکا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3909   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3910  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مخابرہ اور مزابنہ، محاقلہ سے اور ان پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا ہے جو ابھی کھانے کے قابل نہ ہوئے ہوں، سوائے بیع عرایا کے ۱؎۔ یونس بن عبید نے اس کی متابعت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3910]
اردو حاشہ:
(1) مخابرہ بٹائی پر زمین دینے کو کہا جاتا ہے۔ منع کی تفصیل پیچھے بیان ہوچکی ہے۔
(2) مزابنہ‘ درخت پر لگے ہوئے پھل کی بیع معین مقدار میں خشک پھل کے عوض کرنا اور محاقلہ‘ کھیت میں اُگی ہوئی فصل کی بیع معین مقدار میں خشک غلے کے عوض کرنا۔ (ان دو کی ممانعت کی وجہ دیکھیے‘ فائدہ حدیث: 3894 میں۔)
(3) کچے پھل کی بیع اس لیے منع ہے کہ اس کے پکنے تک کئی آفات نازل ہوسکتی ہیں۔ بعد میں جھگڑے کا احتمال ہے‘ نیز اس میں خریدار کو نقصان کا قوی احتمال ہے جبکہ بیچنے والا اپنی رقم لے چکا ہے۔ ہوسکتا ہے پھل ضائع ہوجائے۔ خریدار رقم کہاں سے اور کیوں دے گا؟
(4) عرایا‘ عریۃ کی جمع ہے۔ یہ مزابنہ سے استثنا ہے۔ عریہ سے مراد وہ درخت ہے جو کہ کوئی باغ والا کسی غریب آدمی کو تحفہ دے دیتا ہے کہ اس سال اس درخت کا پھل تو استعمال کر۔ درخت اصل مالک ہی کا رہتا ہے‘ جبکہ پھل کی دیکھ بھال اور نگہداشت وغیرہ کے لیے اس غریب شخص کو باغ میں آنا جانا پڑے گا۔ ممکن ہے اس کے آنے جانے سے باغ والے کو تکلیف ہو یا وہ غریب شخص اتنی دیر تک پھل کے پکنے کا انتظار نہ کرسکتا ہو‘ لہٰذا شریعت نے فریقین کی مجبوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اجازت دی ہے کہ وہ اس درخت پر موجودہ پھل کی بیع خشک معین پھل کے ساتھ کرلیں۔ اس غریب شخص کو خشک پھل مل جائے گا۔ درخت پھل سمیت باغ والے کو واپس چلا جائے گا۔ یہ بھی مزابنہ ہی ہے مگر غریب شخص کے لیے تھوڑی مقدار میں (تقریباً بیس من تک) اس کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3910   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3911  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ و مزابنہ اور مخابرہ نامی بیع سے اور غیر متعین اور غیر معلوم مقدار کے استثناء ۱؎ سے منع فرمایا ہے۔ (آگے آنے والی) ہمام بن یحییٰ کی روایت میں گویا یہ دلیل ہے کہ عطاء نے جابر رضی اللہ عنہ سے ان کی یہ حدیث نہیں سنی ہے ۲؎ جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ جس کے پاس زمین ہو تو وہ اس میں [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3911]
اردو حاشہ:
(1) لیکن امام صاحب کا یہ تبصرہ محل نظر ہے کیونکہ صحیح بخاری ومسلم میں بھی یہ حدیث موجود ہے۔ اس میں بھی عطاء جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ جو سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے ان کی سماع کی صریح دلیل ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاري‘ الحرث والمزارعة‘ حدیث: 2340‘ وصحیح مسلم البیوع‘ حدیث: 1536‘ بعد حدیث: 1543)
(2) مجہول استثنا مثلاً: کوئی شخص باغ کا پھل فروخت کرتے وقت کہے کہ اس میں سے پودوں کا پھل میں لوں گا۔ مگر پودے معین نہ کرے۔ اس قسم کا مجہول استثنا بعد میں جھگڑے کا سبب بنتا ہے‘ اس لیے منع ہے‘ نیز خریدار پر ظلم کا بھی خطرہ ہے کہ باغ کا مالک بہترین پودے اپنے لیے خاص کرلے‘ البتہ اگر پودے شروع ہی میں متعین کردے جائیں تو پھر کوئی حرج نہیں کیونکہ سود واضح ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3911   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3913  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «حقل» (تہائی، چوتھائی پر بیع)، اور یہی مزابنہ ہے، سے منع فرمایا۔ ہشام نے معاویہ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے «عن یحییٰ عن ابی سلمہ عن جابر» کی سند سے روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3913]
اردو حاشہ:
(1) معاویہ بن سلام‘ یحییٰ بن ابی کثیر اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان یزید بن نعیم کا واسطہ ذکر کرتے ہیں اور ہشام بن ابی عبداللہ ابوسلمہ کا واسطہ بیان کرتے ہیں۔ لیکن یہ اختلاف مضر نہیں۔ صحیح مسلم میں یہ حدیث ان دنوں طرق سے مروی ہے۔
(2) حقل کے یہ معنیٰ معروف نہیں۔ پیچھے (حدیث: 3894،3895 میں) گزر چکا ہے کہ حقل سے مراد زمین بٹائی پر دینا ہے۔ البتہ حقل کو محاقلہ کے معنیٰ میں لیں تو یہ معنیٰ بن سکتے ہیں۔ کیونکہ محاقلہ اور مزابنہ ایک چیز ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ محاقلہ کھیتی میں ہوتا ہے اور مزابنہ پھلوں میں۔ ویسے دونوں منع ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3913   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3914  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ اور مخاضرہ سے منع فرمایا ہے۔ اور کہا مخاضرہ: پھل کو پکنے سے پہلے بیچنا اور مخابرہ (درخت کی) انگور کو خشک انگور کے اتنے اتنے صاع کے بدلے بیچنا ہے۔ اس میں عمرو بن ابی سلمہ نے یحییٰ کی مخالفت کی ہے، انہوں نے اسے اپنے باپ ابوسلمہ سے، اور ابوسلمہ نے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روای [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3914]
اردو حاشہ:
مخاضرہ اور مخابرہ کی تفسیر درست نہیں بلکہ مخاضرہ سے روایت کچی کھیتی کا سودا ہے اور مخابرہ سے مراد بٹائی پر زمین دینا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3914   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3952  
´زمین کو تہائی یا چوتھائی پر بٹائی دینے کی ممانعت کے سلسلے کی مختلف احادیث اور ان کے رواۃ کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ، محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ سفیان بن عیینہ نے دونوں حدیثوں کو جمع کر کے ہے اور «عن ابن عمر و جابر» کہا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب المزارعة/حدیث: 3952]
اردو حاشہ:
تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر3910۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3952   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4528  
´پھلوں کو پختگی ظاہر ہونے سے پہلے نہ بیچنے کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مخابرہ، مزابنہ، محاقلہ اور کھانے کے لائق ہونے سے پہلے درخت پر لگے پھلوں کو بیچنے سے منع فرما، یا سوائے بیع عرایا کے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4528]
اردو حاشہ:
مخابرہ زمین بٹائی پر دینا، مزابنہ: تازہ درخت پر لگے ہوئے پھل کی بیع خشک پھل کے بدلے، محاقلہ: غلے والی کھیتی کی خشک غلے کے عوض خرید و فروخت، تفصیل، حدیث نمبر:3910 وغیرہ میں دیکھیے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4528   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4637  
´استثنائی بیع کی ممانعت کہ اس کی مقدار معلوم ہو کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ سے اور بیع میں استثناء کرنے سے سوائے اس کے کہ مقدار معلوم ہو منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4637]
اردو حاشہ:
محاقلہ، مزابنہ اور مخابرہ کی تشریح پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے، حدیث: 3910) بیع میں استثنا کا مطلب یہ ہے کہ بیچنے والا کہے: میں تجھے اس باغ کا پھل اتنے میں بیچتا ہوں مگر دس درختوں کا پھل میرا ہو گا۔ لیکن وہ یہ نہیں بتاتا کہ کون سے دس درختوں کا پھل اس کا ہو گا؟ اس صورت میں استثنا مجہول ہو گا جو تنازع اور اختلاف کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا یہ منع ہے۔ ہاں، اگر وہ دس درخت متعین کر لیے جائیں تو یہ معلوم استثنا ہے۔ اس میں کسی تنازع کا کوئی خطرہ نہیں، اس لیے یہ استثنا جائز ہے۔ اسی طرح بیچنے والا کہے کہ اتنے من پھل باغ میں سے لوں گا یا اتنے مالٹے تو یہ بھی معلوم استثنا ہے اور جائز ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4637   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4638  
´استثنائی بیع کی ممانعت کہ اس کی مقدار معلوم ہو کا بیان۔`
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ، معاومہ (کئی سالوں کی بیع) اور بیع میں الگ کرنے سے منع فرمایا اور بیع عرایا (عاریت والی بیع) میں رخصت دی۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4638]
اردو حاشہ:
معاومہ سے مراد کئی سال کا سودا کرنا ہے۔ (تفصیل دیکھیے، حدیث: 4630) باقی بحث کے لیے ملا حظہ فرمائیں حدیث: 3910، 4542.
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4638   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3375  
´کئی سال کے لیے پھل بیچ دینا منع ہے۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاومہ (کئی سالوں کے لیے درخت کا پھل بیچنے) سے روکا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ان میں سے ایک (یعنی ابو الزبیر) نے (معاومہ کی جگہ) «بيع السنين» کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3375]
فوائد ومسائل:

کسی باغ یا مخصوص درختوں کے پھل کوکئی سالوں کےلئے پیشگی فروخت کرنا منع ہے۔
کیونکہ معلوم نہیں کہ ان پر پھل آئے گا بھی یا نہیں۔
کم آئے گا یا زیادہ۔
لیکن بیع سلم (یا سلف) مختلف بیع ہے۔
اس میں خریدار بائع کو پیشگی رقم ادا کر دیتا ہے۔
کہ موسم آنے پر فلاں پھل یا فلاں جنس اس معیارکی اتنی مقدار میں مہیا کرنا ہوگی تو یہ جائز ہے کیونکہ یہ کسی خاص کھیت یا خاص درخت یا باغ کی پیداوار کا سودا نہیں ہوتا۔
بلکہ ایک خاص معیار کی جنس یا پھل کا سودا ہوتا ہے۔
جو کہیں سے بھی حاصل ہوسکتا ہے۔


اس وقت جو سودے ہوچکے تھے۔
اور آفات کی جگہ سے پیداوار میں نقصان ہوا تھا اس کی تلافی کرائی گئی اور آئندہ کےلئے پھل وغیرہ قابل استعمال ہونے کے بعد بیع کرنے کا حکم دیا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3375   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3404  
´مخابرہ (یعنی مزارعت) کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ ۱؎ مزابنہ ۲؎ مخابرہ اور معاومہ ۳؎ سے منع فرمایا ہے۔ مسدد کی روایت میں «عن حماد» ہے اور ابوزبیر اور سعید بن میناء دونوں میں سے ایک نے معاومہ کہا اور دوسرے نے «بيع السنين» کہا ہے پھر دونوں راوی متفق ہیں اور استثناء کرنے ۴؎ سے منع فرمایا ہے، اور عرایا ۵؎ کی اجازت دی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3404]
فوائد ومسائل:
توضیحات (محاقله) اس کی تعریف کئی انداز میں کی گئی ہے۔
(الف) معلوم اور متعین غلے کے بدلے کھڑی کھیتی کی بیع کردینا۔
(ب) جو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل فرمائی۔
غلہ ابھی بالیوں میں ہی ہو اور اس کی بیع کردینا یہ صحیح ترین تعریف ہے۔
(مذابنۃ) درختوں پرلگی کھجوروں یا بیلوں پر لگے انگوروں کو اس جنس کے متعین پھل سے فروخت کردینا یہ صحیح ترین تعریف ہے۔
(الصحیحین) (مخابرہ) مزارعت کے ہم معنی ہے۔
بلکہ مساقاۃ مزارعۃ اور مخابرہ تینوں ایک ہی معنی میں ہیں۔
(بیع المسنین/معاومہ کسی باغ یا درختوں کے متعین پھل کو کئی سالوں کےلئے فروخت کردینا۔
اس صورت میں کسی کو یہ معلوم نہیں ہوسکتا۔
کہ پیدا وار کیسی ہوگی۔
بیماریاں لگیں گی یا نہ لگیں گی وغیرہ۔
(عرابا) کا بیان تفصیل سے پیچھے گزرا ہے۔
(حدیث 3362) (استثناء) باغ مع پھل فروخت کرتے ہوئے یہ کہنا کہ ہم بھی اس میں سے کھاتے رہیں گے۔
یا تین درخت یا پانچ درخت ہم فروخت نہیں کرتے۔
مگر ان درختوں کی تعین نہ کی جائے تو اس طرح غیر معین اور مجہول مقدار یا درختوں کا استثناء ناجائز ہے۔
معلوم اور متعین ہو تو کوئی حرج نہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3404   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1290  
´بیع میں استثناء کرنے کی ممانعت کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ ۱؎ مخابرہ ۲؎ اور بیع میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ کرنے سے منع فرمایا ۳؎ الا یہ کہ استثناء کی ہوئی چیز معلوم ہو۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1290]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
محاقلہ اورمزابنہ کی تفسیرگزرچکی ہے دیکھئے حدیث نمبر(1224)

2؎:
مخابرہ کے معنیٰ مزارعت کے ہیں یعنی ثلث یا ربع پیداوار پر زمین بٹائی پر لینا،
یہ بیع مطلقاً ممنوع نہیں،
بلکہ لوگ زمین کے کسی حصہ کی پیداوارمزارع کے لیے اورکسی حصہ کی مالک زمین کے لیے مخصوص کرلیتے تھے،
ایسا کرنے سے منع کیا گیاہے،
کیونکہ بسا اوقات مزارع والا حصہ محفوظ رہتا اورمالک والا تباہ ہوجاتا ہے،
اورکبھی اس کے برعکس ہوجاتاہے،
اس طرح معاملہ باہمی نزاع اور جھگڑے تک پہنچ جاتاہے،
اس لیے ایساکرنے سے منع کیا گیاہے۔

3؎:
اس کی صورت یہ ہے کہ مثلاً کوئی کہے کہ میں اپنا باغ بیچتا ہوں مگر اس کے کچھ درخت نہیں دوں گا اور ان درختوں کی تعیین نہ کرے تو یہ درست نہیں کیو نکہ مستثنیٰ کئے ہوئے درخت مجہول ہیں۔
اوراگرتعیین کردے توجائز ہے جیساکہ اوپرحدیث میں اس کی اجازت موجودہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1290   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1313  
´مخابرہ اور معاومہ کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع محاقلہ، مزابنہ ۱؎، مخابرہ ۲؎ اور معاومہ ۳؎ سے منع فرمایا، اور آپ نے عرایا ۴؎ کی اجازت دی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1313]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
محاقلہ اورمزابنہ کی تفسیرکے لیے دیکھئے حدیث رقم (1224)

2؎:
مخابرہ کی تفسیرکے لیے دیکھئے:
حدیث رقم (1290)

3؎:
عرایا کی تفسیرکے لیے دیکھئے:
حاشہ حدیث رقم (1300)

4؎:
بیع سنین کو بیع معاومہ بھی کہتے ہیں،
اس کی صورت یہ ہے کہ آدمی اپنے باغ کو کئی سالوں کے لیے بیچ دے،
یہ بیع جائزنہیں ہے کیونکہ یہ معدوم کی بیع کی قبیل سے ہے،
اس میں دھوکہ ہے،
ممکن ہے کہ درخت میں پھل ہی نہ آئے،
یا آئے مگرجتنی قیمت دی ہے اس سے زیادہ پھل آئے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1313   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1292  
1292- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مخابرہ سے منع کیا ہے۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے عمرو بن دینار کے حوالے سے جو بھی روایت سنی اس میں انہوں نے یہی کہا: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، البتہ ان دو روایات کاحکم مختلف ہے۔ یعنی گھوڑوں کے گوشت والی روایت اور مخابرہ والی روایت، مجھے نہیں معلوم کہ آیا ان دونوں روایات میں عمر وبن دینار اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے درمیان کوئی اور راوی ہے یا نہیں؟ جہاں تک تیروں والی روایت کاتعلق ہے، تو میں نے ان سے کہا: کیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1292]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ زمین ٹھیکے پر یا حصے پر نہیں دینی چاہیے مگر دوسری روایات سے اس کا جواز ثابت ہوتا ہے، جب دھوکا نہ ہوتو یہ جائز ہے، جب دھوکا ہو تو یہ جائز نہیں ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1290   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3908  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ، مخابرہ اور پکنے کی صلاحیت کے ظاہر ہونے سے پہلے پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا۔ انہیں دینار اور درہم کے عوض ہی بیچا جائے، ماسوا عرایا کے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3908]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مخابره بقول بعض خیبر (کاشتکار)
سے مشتق ہے۔
بعض کے نزدیک خبار (نرم و ملائم زمین)
سے مشتق ہے۔
بعض کے نزدیک خبرۃ یعنی حصہ سے مشتق ہے،
اس لیے جب بکری خرید کر اسے ذبح کر کے اس کے حصے بانٹتے ہیں تو کہتے ہیں تخبره اخبرة۔
فوائد ومسائل:
مخابرہ کے سوا حدیث کے باقی مباحث گزر چکے ہیں،
ابن اعرابی کے نزدیک مخابرۃ،
مزارعت کو کہتے ہیں،
چونکہ یہ معاملہ آپﷺ نے سب سے پہلے خیبر والوں کے ساتھ کیا تھا۔
اس لیے اس کومخابرہ کا نام دیا گیا۔
بقول بعض اگر بیج مالک زمین دے تو مزارعت ہے اور اگر بیج کاشتکار اور کسان ڈالے تو مخابرہ ہے۔
لیکن صحیح بات یہ ہے کہ دونوں ایک ہیں۔
یعنی کسی کو زمین حصہ پر یا بٹائی پر کاشت کے لیے دینا۔
اس کی جائز اور ناجائز صورتوں کی تفصیل اگلے باب میں آرہی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3908   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3912  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ، محاقلہ اور مخابرہ سے منع فرمایا ہے، اور اس سے بھی کہ پھل رنگت کے تبدیل ہونے سے پہلے بیچے جائیں۔ سعید بن میناء کے شاگرد نے ان سے پوچھا اشقاح کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا، سرخ اور زرد ہو جائیں اور ان کو کھایا جا سکے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3912]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
حتي تشقه اور حتي تشقحدونوں کا اصل معنی رنگت کی تبدیلی ہے،
پوری طرح سرخ اور زرد ہونا مراد نہیں ہے۔
راوی نے بات سمجھانے کے لیے اس کو سرخی اور زردی سے تعبیر کر دیا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3912   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3913  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محاقلہ، مزابنہ، معاومۃ اور مخابرہ سے منع فرمایا۔ حضرت جابر کے دو شاگردوں میں سے ایک نے کہا، معاومہ کا مطلب ہے کئی سال کے لیے باغ بیچ دینا، اور آپﷺ نے استثناء سے منع فرمایا اور عرایا کی فروخت کی اجازت دی۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3913]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
معاومہ،
عام یا سال سے ہے،
جس کا مقصد کسی پھل دار درخت یا باغ کو چند سال کے لیے فروخت کرنا،
اور اس کو منع کرنے کا سبب غرر کا احتمال ہے،
کیونکہ معلوم نہیں اگلے سال پھل آئے گا یا نہیں،
اور اگر آئے گا تو باقی رہے گا یا کسی ناگہانی آفت کا شکار ہو جائے گا،
جس سے خریدار کو نقصان پہنچے گا اور وہ قیمت کی ادائیگی میں پس و پیش کرے گا،
جس سے آپس میں نزاع اور جھگڑا پیدا ہو گا۔
ثنیا:
اس سے مراد باغ کے کسی درخت کو فروخت کرنے سے مستثنیٰ قرار دینا ہے،
اگر بائع اپنا باغ فروخت کرتا ہے،
یا کوئی اور چیز فروخت کرتا ہے اور ایک غیر متعین درخت یا چیز کا استثناء کر لیتا ہے،
مثلا کہے کہ دو درخت یا ایک درخت میرا ہو گا۔
یا کچھ چیز میری ہو گی تو یہ بالاتفاق منع ہے۔
لیکن اگر درختوں کی تعداد معلوم ہے یا چیز کی مقدار معلوم ہے پھر وہ ایک مخصوص اور معین فروخت کو مستثنیٰ کر لیتا ہے یا چیز کی معین مقدار کا استثناء کر لیتا ہے تو پھر بالاتفاق جائز ہے۔
لیکن اگر سامان کی مقدار معلوم نہیں ہے،
مثلا گندم کا ڈھیر پڑا ہے معلوم نہیں ہے کہ گندم کتنی ہے پھر اگر وہ معین مقدار کا استثناء کرتا ہے،
مثلا اس ڈھیر سے دو صاع میں رکھوں گا۔
تو پھر امام ابو حنیفہ،
شافعی اور جمہور کے نزدیک جائز نہیں ہے۔
لیکن امام مالک کے نزدیک جائز ہے۔
صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اگر بہت کم چیز کا استثناء آتا ہے،
جس میں نزاع اور جھگڑے کا خطرہ نہیں ہے،
تو جائز ہونا چاہیے،
جس طرح اس صورت میں جائز ہے،
جب یہ کہتا ہے،
اس کا آدھا حصہ میرا ہو گا یا چوتھا حصہ میرا ہو گا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3913   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3915  
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے اور اس کو چند سال کے لیے بیچنے سے بھی، اور پھل کو پختہ (شیریں) ہونے سے پہلے بیچنے سے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3915]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زمین کسی کو کرایہ پر دینے کا مقصد ہے کسی کو کاشت کے لیے اجرت اور مزدوری پر دینا۔
زمین کاشت کے لیے دینے کی چار صورتیں بن سکتی ہیں۔

زمیندار،
مزارع یا کاشت کار کو زمین اس شرط پر دیتا ہے،
کہ میں اس زمین کے عوض،
پیداوار میں سے بیس من یا سو من لوں گا،
یہ صورت فقہاء کے نزدیک بالاتفاق ناجائز ہے۔
کیونکہ معلوم نہیں ہے کس قدر پیداوار حاصل ہو گی یا حاصل بھی ہو گی یا کسی آفت کا شکار ہو جائے گی۔
اس طرح اس میں غرر اور دھوکا ہے۔

زمیندار،
کاشت کار کو زمین اس شرط پر دیتا ہے کہ فلاں فلاں ایکڑ کی پیداوار میری ہو گی اور باقی تیری ہو گی،
اس طرح بہترین حصہ اپنے لیے رکھتا ہے،
یہ بھی بالاتفاق ممنوع ہے،
کیونکہ اس میں بھی غرر کا خطرہ ہے۔
معلوم نہیں،
زمین کا کون سا حصہ،
کسی آفت کا شکار ہو جائے اور اس سے پیداوار حاصل نہ ہو سکے،
یا کس حصہ میں کتنی پیداوار ہو گی۔

زمیندار مزارع کو زمین ٹھیکہ پر دے،
ٹھیکہ سونا،
چاندی،
کسی کرنسی یا کسی اور چیز کی متعین اور طے شدہ مقدار کی صورت میں ہو گا۔
بہرحال یہ طے ہے کہ یہ ٹھیکہ زمین سے حاصل ہونے والی پیداوار کا معینہ مقدار میں نہیں ہو گا۔
ائمہ اربعہ اور جمہور فقہاء کے نزدیک یہ صورت جائز ہے،
لیکن امام ربیعہ الرائے کے نزدیک ٹھیکہ صرف سونے،
چاندی کے عوض ہو گا اور کسی صورت میں جائز نہیں ہے،
اور امام مالک کے نزدیک غلہ و اناج کے سوا ہر چیز کے عوض جائز ہے،
امام شافعی،
امام ابو حنیفہ،
امام احمد،
صاحبین (ابو یوسف،
محمد)

اور جمہور کے نزدیک،
ہر چیز کے عوض جائز ہے۔
اس کی مقدار یا مالیت طے ہو گی،
لیکن حسن بصری،
امام طاؤس کے نزدیک زمین ٹھیکہ پر دینا جائز نہیں ہے۔
امام ابن حزم کا موقف بھی یہی ہے،
اور اس نے یہ موقف عطاء،
عکرمہ،
مجاہد،
شعبی،
ابن سیرین،
قاسم بن محمد اور مسروق رحمۃ اللہ علیہم کا قرار دیا ہے۔
لیکن ان تابعین کے بعد کے تمام ائمہ اور فقہاء کا ٹھیکہ کے جواز پر اتفاق ہے۔
اس لیے امام ابن قدامہ نے اپنی کتاب المغنی میں اس کو اجماعی مسئلہ قرار دیا ہے۔
(المغني،
ج: 5،
ص: 429،
مطبوعة ادارۃ البحوث العلمیة والافتاء سعودي عرب)

زمیندار،
کسان کو زمین بٹائی یا حصہ پر دے،
جس کو مزارعت کا نام دیا جاتا ہے کہ اس سے جو پیداوار حاصل ہو گی اس کا آدھا حصہ لوں گا۔
اس میں کمی و بیشی بھی ہو سکتی ہے،
جس کا مدار،
زمیندار کی طرف سے کسان کو فراہم کردہ سہولتوں پر ہے۔
اس کے بارے میں ائمہ کے مندرجہ ذیل اقوال ہیں۔
مزارعت پر زمین دینا بلا قید جائز ہے،
امام احمد،
امام ابو یوسف اور امام محمد کا یہی نظریہ ہے۔
ابن حزم کا بھی یہی موقف ہے۔
بہت سے صحابہ اور تابعین سے اس کا جواز ثابت ہے۔
بٹائی پر زمین دینا کسی صورت میں جائز نہیں ہے۔
امام ابو حنیفہ اور زفر کا یہی موقف ہے۔
عکرمہ،
نخعی اور مجاہد بھی اس کے قائل تھے،
اور امام صاحب مساقات کو بھی جائز نہیں سمجھتے۔
امام شافعی کے نزدیک مزارعت چند شرطوں کے ساتھ جائز ہے۔
پہلی شرط یہ ہے کہ یہ مساقات (باغبانی)
کے ضمن میں ہو۔
یعنی اصل میں باغ حصہ پر دیا ہے اور اس کے اندر کچھ زمین بھی ہے جس کو کاشت کیا جاتا ہے۔
(4)
مزارعت اور مساقات ایک ہی کسان کر رہا ہو۔
(5)
معاملہ بیک وقت اور مشترکہ طے ہوا ہو،
الگ الگ نہیں۔
(6)
باغ کے اندر کی زمین کسی اور کو دینا ممکن نہ ہو۔
(7)
زمین میں بیج،
زمیندار ڈالے گا،
وغیرہ۔
مزارعت،
مساقات کی ضمن میں ہو گی اور باغ کی زمین دو تہائی ہو گی اور کاشت کے لیے زمین ایک تہائی یا اس سے کم ہو گی۔
یہ امام مالک کا نظریہ ہے۔
صحیح بات یہ ہے کہ مزارعت اور مساقات دونوں جائز ہیں۔
احناف کا فتویٰ بھی صاحبین کے قول کے مطابق ہے اور امت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے لے کر آج تک اس پر عمل پیرا ہے۔
اور مزارعت سے جن حدیثوں میں منع کیا گیا ہے وہ مخصوص صورتیں ہیں جن میں غرر ہے،
جن کو ہم نے،
مزارعت کی پہلی اور دوسری صورت میں بیان کیا ہے۔
اور بعض مواقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے بڑے زمینداروں کو،
جن کے پاس فالتو زمین تھی،
ان کو آپ نے ان لوگوں کے ساتھ جن کے پاس زمین نہیں تھی ہمدردی اور خیرخواہی اور ایثار و قربانی کا حکم دیا کہ تم فالتو زمین کاشت کے لیے انہیں دے دو،
جب ضرورت ہو تو اپنی زمین واپس لے لینا،
یہ دونوں باتیں کہ مزارعت کی مخصوص صورتیں منع ہیں۔
اور ہمدردی و خیرخواہی مطلوب ہے،
آنے والی حدیثوں سے ثابت ہو جائیں گی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3915   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.