الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
25. بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ:
25. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
(25) Chapter. The signs of Prophethood in Islam.
حدیث نمبر: 3618
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن يونس، عن ابن شهاب، قال: واخبرني ابن المسيب، عن ابي هريرة انه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" إذا هلك كسرى فلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده والذي نفس محمد بيده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله".(مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَتُنْفِقُنَّ كُنُوزَهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے یونس نے، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے سعید بن مسیب نے خبر دی کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسریٰ (شاہ ایران) ہلاک ہو جائے گا تو پھر کوئی کسریٰ پیدا نہیں ہو گا اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے تم ان کے خزانے اللہ کے راستے میں ضرور خرچ کرو گے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "When Khosrau perishes, there will be no (more) Khosrau after him, and when Caesar perishes, there will be no more Caesar after him. By Him in Whose Hands Muhammad's life is, you will spend the treasures of both of them in Allah's Cause."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 815


   صحيح البخاري6630عبد الرحمن بن صخرإذا هلك كسرى فلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله
   صحيح البخاري3027عبد الرحمن بن صخرهلك كسرى ثم لا يكون كسرى بعده وقيصر ليهلكن ثم لا يكون قيصر بعده لتقسمن كنوزها في سبيل الله الحرب خدعة
   صحيح البخاري3618عبد الرحمن بن صخرإذا هلك كسرى فلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله
   صحيح البخاري3120عبد الرحمن بن صخرإذا هلك كسرى فلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله
   صحيح مسلم7327عبد الرحمن بن صخرلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله
   جامع الترمذي2216عبد الرحمن بن صخرإذا هلك كسرى فلا كسرى بعده وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله
   صحيفة همام بن منبه30عبد الرحمن بن صخريهلك كسرى ثم لا كسرى بعده وقيصر ليهلكن ثم لا يكون قيصر بعده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله وسمى الحرب خدعة
   المعجم الصغير للطبراني587عبد الرحمن بن صخر إذا هلك كسرى فلا كسرى ، وإذا هلك قيصر فلا قيصر ، والذي نفسي بيدي ، لتنفقن كنوزهما فى سبيل الله عز وجل
   مسندالحميدي1125عبد الرحمن بن صخرإذا هلك كسرى فلا كسرى بعده، وإذا هلك قيصر فلا قيصر بعده، والذي نفسي بيده لتنفقن كنوزهما في سبيل الله عز وجل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3618  
3618. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کسریٰ ہلاک ہو گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا۔ اور مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے!تم ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3618]
حدیث حاشیہ:
آنحضرت ﷺ نے جو فرمایا تھا حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوا جیسا کہ تاریخ شاہد ہے۔
روایت میں حضرت ابن شہاب سے مشہور تابعی حضرت امام زہری مراد ہیں، جو زہرہ بن کلاب کی نسل سے ہیں اور اسی لیے ان کو زہری کہا گیا ہے، ان کی کنیت ابوبکر اور نام محمد ہے۔
عبداللہ بن شہاب کے بیٹے ہیں۔
بعض منکرین حدیث تمنا عمادی جیسوں نے ان کے زہرہ بن کلاب کی نسل سے ہونے کا انکار کیا ہے جو سراسر غلط ہے، یہ فی الواقع زہری ہیں۔
بڑے محدث اور فقیہ، جلیل القدر تابعی ہیں، علوم شریعت کے امام ہیں، ان کے شاگردوں میں بڑے بڑے ائمہ حدیث داخل ہیں۔
حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒنے کہا کہ میں اپنے دور میں ان سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں پاتاہوں۔
124ھ بماہ رمضان انتقال فرمایا۔
رحمه اللہ رحمة واسعة آمین۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 3618   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3618  
3618. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کسریٰ ہلاک ہو گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہ ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوگا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا۔ اور مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے!تم ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3618]
حدیث حاشیہ:

کسریٰ ایران کے بادشاہ کا لقب تھا جبکہ روم کے بادشاہ کو قیصر کہا جاتا تھا۔

جب قریش مسلمان ہو گئے تو انھوں نے اس خطرے کا اظہار کیا کہ اسلام لانے کی وجہ سے عراق اور شام میں ان کی تجارت ختم ہو جائے گی تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا:
عراق اور شام میں کسریٰ اور قیصر کی حکومت نہیں رہے گی چنانچہ حضرت عمر ؓ کے دور میں کسریٰ کی حکومت صفحہ ہستی سے مٹ گئی کیونکہ اس کے لیے رسول اللہ ﷺ نے بددعا فرمائی تھی کہ اس کی سلطنت ٹکڑے ٹکڑے ہو کر ختم ہو جائے گی۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4424)
اسی طرح قیصر بھی شام سے شکست کھا کر بھاگ نکلا۔
بہر حال ان دونوں کی حکومت ختم ہو گئی اور ان کے خزانے غزوات میں خرچ ہوئے۔

یہ بھی ایک غیب کی خبر تھی جو حرف بہ حرف پوری ہوئی۔
ان کا رعب اور دبدبہ خاک میں مل گیا اور اسلام کا بول بالا ہوا۔
یہ رسول اللہ ﷺ کا معجزہ اور آپ کی نبوت کی دلیل ہے۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3618   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.