الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان
The Book of (The Wedlock)
18. بَابُ مَا يُتَّقَى مِنْ شُؤْمِ الْمَرْأَةِ:
18. باب: عورت کی نحوست سے بچنے کا بیان۔
(18) Chapter. What evil omen of a lady is to be warded off.
حدیث نمبر: 5094
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا محمد بن منهال، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا عمر بن محمد العسقلاني، عن ابيه، عن ابن عمر، قال: ذكروا الشؤم عند النبي صلى الله عليه وسلم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:" إن كان الشؤم في شيء، ففي الدار والمراة والفرس".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ذَكَرُوا الشُّؤْمَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ، فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ".
ہم سے محمد بن منہال نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ان سے عمر بن محمد عسقلانی نے بیان کیا، ان سے ان کے والد اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نحوست کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر نحوست کسی چیز میں ہو تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہو سکتی ہے۔

Narrated Ibn `Umar: Evil omen was mentioned before the Prophet: The Prophet said, "If there is evil omen in anything, it is in the house, the woman and the horse."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 62, Number 31


   صحيح البخاري5094عبد الله بن عمرفي الدار والمرأة والفرس
   صحيح البخاري5093عبد الله بن عمرفي المرأة والدار والفرس
   صحيح البخاري2858عبد الله بن عمرإنما الشؤم في ثلاثة في الفرس والمرأة والدار
   صحيح مسلم5809عبد الله بن عمرالشؤم في شيء ففي الفرس والمسكن والمرأة
   صحيح مسلم5804عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   صحيح مسلم5807عبد الله بن عمرإن يكن من الشؤم شيء حق ففي الفرس والمرأة والدار
   جامع الترمذي2824عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاثة في المرأة والمسكن والدابة
   سنن أبي داود3922عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   سنن النسائى الصغرى3598عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاثة المرأة والفرس والدار
   سنن النسائى الصغرى3599عبد الله بن عمرالشؤم في الدار والمرأة والفرس
   سنن ابن ماجه1995عبد الله بن عمرالشؤم في ثلاث في الفرس والمرأة والدار
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم436عبد الله بن عمرالشؤم فى الدار والمراة والفرس
   مسندالحميدي633عبد الله بن عمرما سمعت الزهري ذكر في هذا الحديث حمزة قط
   مسندالحميدي722عبد الله بن عمردعها رضينا بقضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم لا عدوى

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 2858  
´اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی۔۔۔ `
«. . .إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ فِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ. . .»
نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ: 2858]

تخریج الحدیث:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ یہ روایت صحیح بخاری میں چار مقامات پر ہے:
[2858، 5093، 5753، 5772]
صحیح بخاری کے علاوہ یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی موجود ہے:
صحیح مسلم [2225 ترقيم دارالسلام: 5804، 5805]
التوكل للامام ابن خزيمه [اتحاف المهرة 8؍307 ح9434]
وسنن ابي داود [3922]
وسنن الترمذي [2824 وقال: هذا حديث صحيح]
وسنن النسائي [6؍220 ح3598، 3599]
وسنن ابن ماجه [1995]
وشرح معاني الآثار للطحاوي [4؍313]
ومشكل الآثار له [تحفة الاخيار 1؍218 ح205]
وشرح السنة للبغوي [9؍13 ح2244 وقال: هذا حديث متفق على صحته]
مسند ابي يعليٰ [5433، 5490، 5535] (وغيرہ)
امام بخاری سے پہلے درج ذیل محدثین نے بھی اسے روایت کیا ہے:
امام مالك [الموطأ 2؍972 ح1883، التمهيد 9؍278]
عبدالرزاق [المصنف 10؍411 ح19527]
ابوداود الطیالسی [1821]
ابوبكر الحميدي [621]
اور أحمد بن حنبل [2؍8 ح4544 و 2؍52، 115، 126، 136]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اسے درج ذیل جلیل القدر تابعین نے بیان کیا ہے:
① سالم بن عبداللہ بن عمر
② حمزہ بن عبداللہ بن عمر
معلوم ہوا کہ یہ حدیث بالکل صحیح ہے، اسے شاذ یا معلول قرار دینا غلط ہے لیکن یہ حدیث دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إن كان الشؤم فى شئ ففي الدار والمرأة والفرس»
اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔ [صحيح بخاري: 5094 وصحيح مسلم: 2225 دارالسلام: 5807، 5809 عن ابن عمر رضي الله عنهما]
↰ یہ روایت، اس مفہوم کے ساتھ درج ذیل صحابہ سے بھی موجود ہے:
① سہل بن سعد الساعدي [صحيح بخاري: 2859، 5095 وصحيح مسلم: 2226، دارالسلام: 5810]
② جابر بن عبداللہ الانصاری [صحيح مسلم: 2227، دارالسلام: 5812]
خلاصۃ التحقیق: یہ روایت بہ اصول محدثین بالکل صحیح ہے لیکن دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ دنیا میں جھگڑے فساد کی جڑ عام طور پر یہی تین چیزیں ہیں۔ عورت، گھر (زمین) اور گھوڑا (یعنی فوجیں) «والله اعلم»،
❀ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ «لا طيرة» کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح بخاري: 5754 وصحيح مسلم: 2223 عن سيدنا ابي هريرة رضي الله عنه]
نیز دیکھئے: فتح الباری [60/6۔ 63 تحت ح 2858، 2859]
«والحمد لله»
   ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24، حدیث\صفحہ نمبر: 24   
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 436  
´نحوست و بدشگونی کچھ نہیں ہے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الشؤم فى الدار والمراة والفرس . . .»
. . . رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست (اگر ہے تو) تین چیزوں میں ہے۔ گھر، عورت اور گھوڑا . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 436]

تخریج الحدیث:
[و اخرجه البخاري 5093، و مسلم 2225، من حديث مالك به]

تفقہ
➊ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور آپ سے پہلے ادوار میں دنیا کے عام فسادات اور قتال کی بنیاد تین اہم چیزیں رہی ہیں:
⓵ گھر یعنی رہنے کی زمین ⓶ عورت ⓷ گھوڑا یعنی گھڑ سوار فوجیں۔
لہٰذا یہاں نحوست سے یہی مراد ہے لیکن یہ حدیث دوسری صحیح احادیث کی وجہ سے منسوخ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنْ كَانَ الشُّؤُمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ» اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔ [صحيح بخاري: 5094 و صحيح مسلم: 2225 [5808، 5807] ]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا طِیَرَۃَ» کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح بخاري: 5754، صحيح مسلم: 2223]
نیز دیکھئے: [فتح الباري 60/6-63 تحت ح2858، 2859،] اور [التمهيد 290/9، و قال: نسخ ذالك و ابطله القرآن و السنن] پھر یہ منسوخ ہو گئی اور اسے قرآن و سنت نے باطل قرار دیا ہے۔
➋ موطا امام مالک کی جس روایت میں آیا ہے کہ ایک گھر کے باشندوں کی تعداد اور مال میں کمی ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دَعَوْها ذَمِيْمَةٌ» اسے چھوڑ دو، یہ مذموم ہے۔ [972/2 ح1884] اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
سنن ابی داؤد [3924] میں اس کی مؤید روایت ہے لیکن اس کی سند عکرمہ بن عمار مدلس کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
➌ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جیسی حدیث بیان کرنے کی وجہ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا رد کیا تھا، اس کی سند قتادہ مدلس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسری سند «مكحول عن عائشه» کی وجہ سے منقطع ہے۔
➍ نیز دیکھئے: [ح: موطا امام مالک: 412]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 61   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1995  
´جن چیزوں میں برکت اور نحوست کی بات کہی جاتی ہے ان کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے: گھوڑے، عورت اور گھر میں ۱؎۔ زہری کہتے ہیں: مجھ سے ابوعبیدہ نے بیان کیا کہ ان کی دادی زینب نے ان سے بیان کیا، اور وہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ وہ ان تین چیزوں کو گن کر بتاتی تھیں اور ان کے ساتھ تلوار کا اضافہ کرتی تھیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1995]
اردو حاشہ:
فائدہ:
مذکورہ روایت کا آخری حصہ جس میں تلوار کا ذکر ہے، کی صحت اورضعف کی بابت علمائے محققین میں اختلاف ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ اسے شاذ قرار دیتے ہیں اور مزید لکھتےہیں کہ اس ٹکڑے کے علاوہ روایت محفوظ ہے جبکہ امام بوصیری رحمہ اللہ نے سیف، یعنی تلوار کے اضافےکو زوائد ابن ماجہ میں ذکر کیا ہے اوراس کی بابت لکھا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے اور امام مسلم کی شرائط پر ہے، نیز انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ اضافہ صرف سنن ابن ماجہ ہی میں ہے اور اسکی اصل صحیحن میں ہے جن میں یہ اضافہ نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 8/ 144، 146)
وضعیف سنن ابن ماجة، رقم: 434، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشاو عواد، رقم: 1995)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1995   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2824  
´نحوست اور بدبختی کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست تین چیزوں میں ہے (۱) عورت میں (۲) گھر میں (۳) اور جانور (گھوڑے) میں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2824]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
عورت کی نحوست یہ ہے کہ عورت زبان دراز یا بد خلق ہو،
گھوڑے کی نحوست یہ ہے کہ وہ لات مارے اور دانت کاٹے اور گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں،
یا گرمی وسردی کے لحاظ سے وہ آرام دہ نہ ہو۔

نوٹ1: (اس روایت میں (الشؤم في ...) کا لفظ شاذ ہے،
صحیحین کے وہ الفاظ صحیح ہیں جو یہ ہیں (إن كان الشؤم ففي ...) یعنی اگر نحوست کا وجود ہوتا تو ان تین چیزوں میں ہوتا،
الصحیحة: 443، 799، 1897)

نوٹ2: (روایات میں یہی لفظ زیادہ صحیح ہے کماتقدم فی الہامش)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2824   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3922  
´بدشگونی اور فال بد لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نحوست گھر، عورت اور گھوڑے میں ہے ۱؎۔‏‏‏‏ ابوداؤد کہتے ہیں: حارث بن مسکین پر پڑھا گیا اور میں موجود تھا کہ ابن قاسم نے آپ کو خبر دی ہے کہ امام مالک سے گھوڑے اور گھر کی نحوست کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: بہت سے گھر ایسے ہیں جس میں لوگ رہے تو وہ مر گئے پھر دوسرے لوگ رہنے لگے تو وہ بھی مر گئے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہی اس کی تفسیر ہے، واللہ اعلم۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ گھر کی ایک چٹائی بانجھ عورت سے اچھی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3922]
فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ ہُ عنہ کی یہ حدیث (اَلشُوُمُ فیِ الدارِ) دو طرح سے مروی ہے۔
ایک میں حتمی طور پر نحوست کا ذکر ہے۔
دوسری میں (اِن کَانَ الشُوُمُ) کے الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست ہو سکتی ہے تو ان تین چیزوں میں ہو سکتی ہے، یعنی ان کا باعثِ نحس ہونا یقینی نہیں ہے، تاہم امکان ضرور ہے۔
اور وہ نحوست یہی ہے کہ عورت بد زُبان ہو گھوڑا سرکش وغیرہ ہو، اسی طرح گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں وغیرہ۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3922   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.