الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
The Book of Ar-Riqaq (Softening of The Hearts)
34. بَابُ الْعُزْلَةُ رَاحَةٌ مِنْ خُلاَّطِ السُّوءِ:
34. باب: بری صحبت سے تنہائی بہتر ہے۔
(34) Chapter. Seclusion is better for a believer than to have evil companions.
حدیث نمبر: 6494
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: حدثني عطاء بن يزيد، ان ابا سعيد، حدثه، قال: قيل: يا رسول الله، وقال محمد بن يوسف، حدثنا الاوزاعي، حدثنا الزهري، عن عطاء بن يزيد الليثي، عن ابي سعيد الخدري، قال: جاء اعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، اي الناس خير؟ قال:" رجل جاهد بنفسه، وماله، ورجل في شعب من الشعاب يعبد ربه ويدع الناس من شره"، تابعه الزبيدي، وسليمان بن كثير، والنعمان، عن الزهري، وقال معمر، عن الزهري، عن عطاء، او عبيد الله، عن ابي سعيد، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال يونس، وابن مسافر، ويحيى بن سعيد، عن ابن شهاب، عن عطاء، عن بعض اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، عن النبي صلى الله عليه وسلم.(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، حَدَّثَهُ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" رَجُلٌ جَاهَدَ بِنَفْسِهِ، وَمَالِهِ، وَرَجُلٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَعْبُدُ رَبَّهُ وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ"، تَابَعَهُ الزُّبَيْدِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، وَالنُّعْمَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَالَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءٍ، أَوْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ يُونُسُ، وَابْنُ مُسَافِرٍ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا کہ مجھ سے عطاء بن یزید نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ سوال کیا گیا: اے اللہ کے رسول! محمد بن یوسف نے بیان کیا، ان سے اوزاعی نے بیان کیا، ان سے زہری نے بیان کیا، ان سے عطاء بن یزید لیثی نے بیان کیا اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: یا رسول اللہ! کون شخص سب سے اچھا ہے؟ فرمایا کہ وہ شخص جس نے اپنی جان اور مال کے ذریعہ جہاد کیا اور وہ شخص جو کسی پہاڑ کی کھوہ میں ٹھہرا ہوا اپنے رب کی عبادت کرتا ہے اور لوگوں کو اپنی برائی سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس روایت کی متابعت زبیدی، سلیمان بن کثیر اور نعمان نے زہری سے کی۔ اور معمر نے زہری سے بیان کیا، ان سے عطاء یا عبیداللہ نے، ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور یونس و ابن مسافر اور یحییٰ بن سعید نے ابن شہاب (زہری) سے بیان کیا، ان سے عطاء نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔

Narrated Abu Sa`id Al-Khudri: A bedouin came to the Prophet and said, "O Allah's Apostle! Who is the best of mankind!" The Prophet said, "A man who strives for Allah's Cause with his life and property, and also a man who lives (all alone) in a mountain path among the mountain paths to worship his Lord and save the people from his evil."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 76, Number 501


   صحيح البخاري2786سعد بن مالكمؤمن يجاهد في سبيل الله بنفسه وماله مؤمن في شعب من الشعاب يتقي الله ويدع الناس من شره
   صحيح البخاري6494سعد بن مالكرجل جاهد بنفسه وماله رجل في شعب من الشعاب يعبد ربه ويدع الناس من شره
   صحيح مسلم4886سعد بن مالكرجل يجاهد في سبيل الله بماله ونفسه مؤمن في شعب من الشعاب يعبد الله ربه ويدع الناس من شره
   صحيح مسلم4887سعد بن مالكمؤمن يجاهد بنفسه وماله في سبيل الله رجل معتزل في شعب من الشعاب يعبد ربه ويدع الناس من شره
   جامع الترمذي1660سعد بن مالكرجل يجاهد في سبيل الله مؤمن في شعب من الشعاب يتقي ربه ويدع الناس من شره
   سنن أبي داود2485سعد بن مالكرجل يجاهد في سبيل الله بنفسه وماله رجل عبد الله في شعب من الشعاب قد كفي الناس شره
   سنن النسائى الصغرى3107سعد بن مالكمن جاهد بنفسه وماله في سبيل الله مؤمن في شعب من الشعاب يتقي الله ويدع الناس من شره
   سنن النسائى الصغرى3108سعد بن مالكخير الناس رجلا عمل في سبيل الله على ظهر فرسه أو على ظهر بعيره أو على قدمه حتى يأتيه الموت من شر الناس رجلا فاجرا يقرأ كتاب الله لا يرعوي إلى شيء منه
   سنن ابن ماجه3978سعد بن مالكرجل مجاهد في سبيل الله بنفسه وماله امرؤ في شعب من الشعاب يعبد الله ويدع الناس من شره

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1660  
´کون آدمی افضل و بہتر ہے؟`
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون آدمی افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ شخص جو اللہ کے راستے میں جہاد کرتا ہے، صحابہ نے پوچھا: پھر کون؟ آپ نے فرمایا: پھر وہ مومن جو کسی گھاٹی میں اکیلا ہو اور اپنے رب سے ڈرے اور لوگوں کو اپنے شر سے بچائے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل الجهاد/حدیث: 1660]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس سے قطعاً یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ اس حدیث میں رہبانیت کی دلیل ہے،
کیوں کہ بعض احادیث میں وَيُؤتِى الزَّكَاة کی بھی صراحت ہے،
اور رہبانیت کی زندگی گزارنے والا جب مال کمائے گا ہی نہیں تو زکاۃ کہاں سے ادا کرے گا،
علما کا کہنا ہے کہ گھاٹیوں میں جانے کا وقت وہ ہوگا جب دنیا فتنوں سے بھر جائے گی۔
اوروہ دورشاید بہت قریب ہو۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1660   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2485  
´جہاد کے ثواب کا بیان۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا مومن سب سے زیادہ کامل ایمان والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جو اللہ کے راستے میں اپنی جان اور مال سے جہاد کرے، نیز وہ شخص جو کسی پہاڑ کی گھاٹی ۱؎ میں اللہ کی عبادت کرتا ہو، اور لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2485]
فوائد ومسائل:
جہاد کے بعد مجاہدے کی فضیلت ہے۔
اور پہاڑ کی گھاٹی میں عبادت سے مقصود یہ ہے کہ آدمی دکھلاوے اور سنانے کی کیفیات سے بہت بعید ہو۔
یا دوران جہاد میں اپنی زمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عبادت بھی کرتا ہو یہ بیان ہے کہ جب معاشرے میں دین وایمان خطرے میں ہو او ر صحبت صالح میسر نہ ہو تو ان سے علیحدہ ہوجانے میں کوئی حرج نہیں۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2485   
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6494  
6494. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! کون شخص سب سے اچھا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ آدمی جو اپنی جان ومال کے ذریعے سے جہاد کرے، دوسرا وہ شخص جو کسی گھاٹی میں اپنے رب کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے۔ زبیدی سلیمان بن کثیر اور نعمان نے زہری سے روایت کرنے میں شعیب کی متابعت کی ہے۔ معمر زہری سے بیان کیا، ان سے عطاء یا عبید اللہ نے انہوں نے ابو سعید خدری ؓ وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ یونس ابن مسافر اور یحیٰی بن سعید نے ابن شہاب سے، انہوں نے حضرت عطاء سے انہوں نے بعض صحابہ ذریعے سے نبی ﷺ سے بیان کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6494]
حدیث حاشیہ:
زبیدی کی روایت کو امام مسلم نے اورسلیمان کی روایت کو ابو داؤد نے اور نعمان کی روایت کو امام احمد نے وصل کیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 6494   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6494  
6494. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! کون شخص سب سے اچھا ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ آدمی جو اپنی جان ومال کے ذریعے سے جہاد کرے، دوسرا وہ شخص جو کسی گھاٹی میں اپنے رب کی عبادت کرے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے۔ زبیدی سلیمان بن کثیر اور نعمان نے زہری سے روایت کرنے میں شعیب کی متابعت کی ہے۔ معمر زہری سے بیان کیا، ان سے عطاء یا عبید اللہ نے انہوں نے ابو سعید خدری ؓ وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ یونس ابن مسافر اور یحیٰی بن سعید نے ابن شہاب سے، انہوں نے حضرت عطاء سے انہوں نے بعض صحابہ ذریعے سے نبی ﷺ سے بیان کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6494]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ برے لوگوں کی صحبت سے الگ رہنے والا راحت و سکون کا باعث ہے اور اس میں بہت سے فائدے ہیں، کم از کم انسان، لوگوں کے شر سے دور رہتا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اپنی زندگی میں کچھ وقت گوشہ نشینی (تنہائی)
بھی اختیار کرو۔
(2)
علامہ خطابی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
علیحدہ رہنے میں بہت بھلائی ہے کیونکہ انسان غیبت سے محفوظ رہتا ہے اور اس قسم کی برائی بھی نہیں دیکھتا جسے وہ دور کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔
(فتح الباري: 402/11)
ہمارے رجحان کے مطابق گندے معاشرے میں جب بندۂ مومن کے ایمان و اخلاق کو خطرہ ہو تو گوشہ نشینی بہتر ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 6494   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.