الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
Chapters on Hajj Rituals
87. بَابُ : الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ
87. باب: محرم کا پچھنا لگوانا۔
حدیث نمبر: 3081
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا محمد بن الصباح ، انبانا سفيان بن عيينة ، عن يزيد بن ابي زياد ، عن مقسم ، عن ابن عباس " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم احتجم، وهو صائم محرم".
(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ، وَهُوَ صَائِمٌ مُحْرِمٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے کی حالت میں پچھنے لگوائے، اور آپ احرام کی حالت میں تھے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/جزاء الصید 11 (1835)، الصوم 32 (1938)، الطب 12 (5695)، 15 (5700)، صحیح مسلم/الحج 11 (1202)، سنن ابی داود/الحج 36 (1835)، سنن الترمذی/الحج 22 (839)، سنن النسائی/الحج 92 (2849)، (تحفة الأشراف: 5709)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/215، 221، 222، 236، 248، 249، 260، 283، 286، 292، 306، 315، 333، 346، 351، 372، 4، 3)، سنن الدارمی/المناسک 20 (1860) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (1682)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 487

   صحيح البخاري5701عبد الله بن عباساحتجم النبي في رأسه وهو محرم من وجع كان به بماء يقال له لحي جمل
   صحيح البخاري2278عبد الله بن عباساحتجم النبي أعطى الحجام أجره
   صحيح البخاري5694عبد الله بن عباساحتجم النبي وهو صائم
   صحيح البخاري5695عبد الله بن عباساحتجم النبي وهو محرم
   صحيح البخاري2279عبد الله بن عباساحتجم النبي أعطى الحجام أجره
   صحيح البخاري5691عبد الله بن عباساحتجم أعطى الحجام أجره استعط
   صحيح البخاري2103عبد الله بن عباساحتجم النبي أعطى الذي حجمه
   صحيح البخاري1938عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم واحتجم وهو صائم
   صحيح البخاري1835عبد الله بن عباساحتجم رسول الله وهو محرم
   صحيح البخاري1939عبد الله بن عباساحتجم النبي وهو صائم
   صحيح مسلم2885عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم
   صحيح مسلم5749عبد الله بن عباساحتجم أعطى الحجام أجره استعط
   صحيح مسلم4041عبد الله بن عباساحتجم أعطى الحجام أجره استعط
   صحيح مسلم4042عبد الله بن عباسحجم النبي عبد لبني بياضة أعطاه النبي أجره كلم سيده فخفف عنه من ضريبته
   جامع الترمذي839عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم
   جامع الترمذي777عبد الله بن عباساحتجم فيما بين مكة والمدينة وهو محرم صائم
   جامع الترمذي776عبد الله بن عباساحتجم وهو صائم
   جامع الترمذي775عبد الله بن عباساحتجم رسول الله وهو محرم صائم
   سنن أبي داود3423عبد الله بن عباساحتجم رسول الله أعطى الحجام أجره
   سنن أبي داود2372عبد الله بن عباساحتجم وهو صائم
   سنن أبي داود1835عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم
   سنن أبي داود2373عبد الله بن عباساحتجم وهو صائم محرم
   سنن أبي داود1836عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم في رأسه من داء كان به
   سنن أبي داود3867عبد الله بن عباساستعط
   سنن النسائى الصغرى2849عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2848عبد الله بن عباساحتجم وهو محرم
   سنن النسائى الصغرى2850عبد الله بن عباساحتجم النبي وهو محرم
   سنن ابن ماجه3081عبد الله بن عباساحتجم وهو صائم محرم
   سنن ابن ماجه1682عبد الله بن عباساحتجم رسول الله وهو صائم محرم
   سنن ابن ماجه2162عبد الله بن عباساحتجم أعطاه أجره
   بلوغ المرام540عبد الله بن عباس ان النبي صلى الله عليه وآله وسلم احتجم وهو محرم واحتجم وهو صائم
   بلوغ المرام602عبد الله بن عباس احتجم وهو محرم
   بلوغ المرام770عبد الله بن عباساحتجم رسول الله واعطى الذي حجمه اجره ولو كان حراما لم يعطه
   مسندالحميدي508عبد الله بن عباساحتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو محرم
   مسندالحميدي509عبد الله بن عباساحتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو محرم

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 5694  
´ کس وقت پچھنا لگوایا جائے`
«. . . عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ . . .»
. . . ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک مرتبہ) روزہ کی حالت میں پچھنا لگوایا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الطِّبِّ: 5694]
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 5694کا باب: «بَابُ أَيَّ سَاعَةٍ يَحْتَجِمُ:»

باب اور حدیث میں مناسبت:
امام بخاری رحمہ اللہ نے ترجمۃ الباب قائم فرمایا کہ کون سے وقت پچھنا لگوانا چاہے؟ اس مسئلے کو سوالیہ رکھا اور تحت الباب ایک اثر اور ایک مرفوع حدیث کا ذکر فرمایا ہے، اثر میں رات کے وقت پچھنے لگانے کا ذکر ہے جبکہ حدیث میں دن کا ذکر ہے اب یہاں پر وقت کا تعین کس طرح ہو گا؟ اور ترجمتہ الباب اور حدیث میں مناسبت کیسے ہو گی؟

علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«ظاهر صنع الامام البخاري رحمه الله: أن الحجامة تصنع عند الاحتياج ولا تقييد بوقت دون وقت، لأنه ذكر الاحتجام ليلاً، وذكر حديث ابن عباس، وهو يقتضي كون ذالك وقع منه نهارا .»
یعنی حجامہ ضرورت کے وقت کبھی بھی لگائے جا سکتے ہیں اس کے لیے وقت کی کوئی قید نہیں کیوں کہ اثر میں ہے کہ رات کے وقت پچھنے لگائے اور حدیث جو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے اس میں دن کا ذکر ہے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصد یہ ہے کہ احتجام پچھنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں۔۔۔ لہٰذا امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کے بعد سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ کا تعلیق ذکر فرمائی کہ انہوں نے رات کے وقت پچھنے لگائے اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت نقل فرمائی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے۔

محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
امام بخاری رحمہ اللہ کی ترجمۃ الباب کے ذریعے مطلق زمانے کا ذکر ہے، کسی مخصوص وقت کو متعارف کروانا نہیں ہے، جو احادیث اوقات لائقہ میں حجامہ کرنے پر دلالت کرتی ہیں وہ امام بخاری رحمہ اللہ کی شرط پر نہیں ہیں، گویا کہ آپ رحمہ اللہ نے یہ اشارہ فرمایا ہے کہ ضرورت کے وقت پچھنے لگوا لیے جائیں (یعنی وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔)

بعض حضرات کا یہ بھی کہنا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے ابوداؤد وغیرہ کی احادیث کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جس میں پچھنے لگانے کے دنوں کی تفصیل ہے۔
چنانچہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«لعل البخاري يشير إلى حديث عند ابي داؤد، فيه تفصيل الأيام للاحتجام .»

ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«لم يصح فيه شيئي عند البخاري فذالك لم يتعرض لها وقد وردت فيها احاديث .»
یعنی دنوں اور وقتوں کے تعین کے بارے میں بھی روایات ہیں وہ امام بخاری رحمہ اللہ کے نزدیک درست نہیں جس کی وجہ سے آپ نے ان روایات کو پیش نہیں کیا۔

یعنی امام بخاری رحمہ اللہ کا پہلا رجحان تو یہی سمجھ میں آتا ہے کہ آپ مطلق حجامہ لگانے کو جائز قرار دیتے ہیں بغیر کسی وقت و دن کے قید کے لہٰذا ایک حدیث اور ایک اثر کو پیش کرنے کی غرض ہی یہی ہے کہ دن و رات پچھنے لگانے کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں، یہیں سے باب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔

اور جہاں تک پچھنے لگانے والی دوسری روایات کا تعلق ہے جن میں دنوں کا تعین ہے تو اس کا ذکر ہم کر دیتے ہیں تاکہ مزید مسئلے کی وضاحت ہو جائے مثلاً:
«عن انس رضى الله عنه أنه عليه السلام كان يحتجم فى الأخدعين والكاهل، وكان يحتجم لسبع عشرة وتسع عشرة واحدىٰ وعشرين .»
اس حدیث سے سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو جامہ لگانا ثابت ہوتا ہے۔
«عن ابي هريرة رضى الله عنه مرفوعاً من احتج لسبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين كان شفاء من كل داء .» [ابوداؤد رقم: 3861۔ وقال النووي في المجموع اسناده حسن على شرط مسلم]

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں:
«من احتجم يوم الأربعاء ويوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن الا نفسه .» [رواه الحاكم: 409/4، البيهقي: 340/9 - وقال البيهقي: سليمان بن ارقم ضعيف۔ قال الذهبي رحمه الله فى التلخيص سليمان ضعيف: 409/4]
اس روایت میں بدھ اور ہفتہ کے روز حجامت کرنے کی ممانعت ہے مگر یہ سنداً ضعیف ہے۔

ایک اور روایت جسے امام عقیلی رحمہ اللہ نے الضعفاء میں ذکر فرمایا کہ:
«عن كبشة بنت ابي بكرة عن أبيها انه كان ينهٰى أهله عن الحجابة يوم الثلاثة، ويزعم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم بأن يوم الثلاثاء يوم الدم وفيه ساعة لا يرقا .» [الضعفاء للعقيلي: 150/1، والألباني فى الضعيفة: 2251] اس روایت سے منگل کے روز حجامہ لگانے کی ممانعت ہے لیکن یہ بھی ضعیف سند کے ساتھ ہے۔

ابن الجوزی رحمہ اللہ کی العلل المتناہیۃ میں ہے کہ:
«عليكم بالحجامة يوم الخميس فإنها تذير فى العقل .» [العلل المتناهية: 394/2]
اس روایت سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعرات کے روز حجامہ لگانا چاہیے مگر یہ روایت بھی صحیح نہیں ہے۔
«وقال لا يصح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم»

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں، اس روایت کے بارے میں جسے ابن ماجہ اور طبرانی نے نقل فرمایا کہ:
«نعم العبد الحجام يذهب الدم ويخفف الصلب ويجلو عن البصر وان خير ما تحتجمون فيه يوم سبع عشرة ويوم تسع عشرة وأحد وعشرين .
قال الحافظ فيإتحاف المهرة 619/7
قال على بن مديني: سمعت يحيىٰ بن سعيد القطان يقول: قلت لعباد بن منصور، سمعت هذا الحديث ممن؟ قال حدثني ابن ابي يحيىٰ عن داؤد بن الحصين عن عكرمة، فعلٰى هذا فالحديث معلول»
[وضعفه الألباني فى الضعيفة: 2036]
جامع الاصول میں سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
«أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يحتجم يوم سبعة عشرة وتسعة عشرة وأحد وعشرين .» [جامع الأصول: 7/ 544]
یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجامہ لگایا سترہ تاریخ کو، انیس کو اور اکیس تاریخ کو۔

ایک اور روایت ابوداؤد کی ہے کہ:
«عن سلمٰى خادم رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: ما كان أحد يشتكي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وجعاً فى رأسه الا قال: احتجم ولا وجعاً فى رجليه الا قالاخضبهما [ابوداؤد، رقم: 3858 - الصحيحة للالباني: 2059]
یعنی جو کوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سر درد کی شکایت لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرماتے: حجامہ لگواؤ؟ اور جو کوئی پاؤں کے درد کی شکایت بتاتا تو آپ فرماتے: مہندی لگاؤ سند کے اعتبار سے یہ روایت ضعیف ہے۔

ابونعیم رحمہ اللہ کی الطب میں ہے کہ:
«عن ابن عباس مرفوعاً: الحجامة فى الرأس شفاء من سبع الجنون والجذام والبرص والنعاس ووجع الاضراس والظلمة يجدها فى عينيه .» [الطب النبوي: 359/1- الطبراني فى الكبير: 21/29 - المجروحين لابن حبان: 86/2]
ان احادیث میں دن، تاریخ، دونوں بتائے گئے ہیں کہ سترہ، انیس، اکیس، تاریخ کو پچھنے لگانا چاہے، اسی طرح جمعرات، جمعہ، ہفتہ، اتوار، پیر کے دن لگانا چاہیے، بدھ اور ایک روایت میں منگل کے دن کی ممانعت آئی ہے، یہ تمام روایات امام بخاری رحمہ اللہ کی شرائط پر نہیں تھیں، اسی لیے ذکر نہیں فرمایا، صرف خفیف سا اشارہ فرما دیا ہے،

چنانچہ علامہ قسطلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«وعند الأطباء أن أنفع الحجامة ما يقع فى الساعة الثانية أو الثالثة، وأن لا يقع عقب استفراع من حمام أو جماع ولا عقب بشبع ولا جوع وإنها تعجل فى النصف الثاني من الشهر، ثم فى الربع الثالث من أرباعه أنفع من أوله واٰخره، لأن الأخلاط فى اول الشهر تهيج وفي اٰخره تسكن فأولي ما يكون الاستفراغ فى اثنانه .» [ارشاد الساري: 15/10]
یعنی دن کے دوسرے تیسرے حصے میں پچھنے لگانا اطباء کے نزدیک اچھا ہے، غسل، جماع کے بعد صحیح نہیں، اسی طرح سے زیادہ بھوک یا زیادہ شکم سیری کی حالت میں بھی ٹھیک نہیں، مہینہ کے آخری پندرہ دنوں میں لگائے جائیں، چودہ تاریخ سے لے کر تئیس (۲۳) تاریخ تک کے دن سب سے زیادہ مناسبت ہیں، کیوں کے جسم کے اخلاط میں مہینے کی ابتداء میں ہیجان ہوتا ہے، جب کہ مہینے کے آخر میں یہ ساکن ہوتے ہیں، اس لیے درمیان کا عرصہ بہتر ہے، کیوں کہ وہ اخلاط کے اعتزال کا زمانہ ہوتا ہے۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث\صفحہ نمبر: 155   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1682  
´روزہ دار کے پچھنا لگوانے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا جب کہ آپ روزے سے تھے، اور احرام باندھے ہوئے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1682]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
یہ حدیث ان الفاظ سے صحیح ہے کہ روزے کی حالت میں سینگی لگوائی اور احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ (یعنی حرام اور روزے کے واقعات الگ الگ ہیں۔
ایسا نہیں کہ بیک وقت احرام بھی ہو اور روزہ بھی اور اس حالت میں سینگی لگوائی ہو۔
دیکھئے: (الإرواء الغلیل، رقم: 932)

(2)
سینگی یا پچھنے لگانا ایک طریق علاج ہے۔
جس میں ایک خاص طریقے سے جسم سے خون نکالا جاتا ہے۔
مریض کےجسم پر کسی تیز دھار آلے سے زخم لگا کر ایک دوسری چیز کے ذریعے سے خون چوسا جاتا ہے۔
اگر کوئی شخص روزہ رکھ کر کسی کو سینگی لگائے۔
یا کوئی روزہ دار سینگی لگوائے تو کیا ان کا روزہ ٹوٹ جائے گا یا قائم رہے گا؟ اس بارے میں علمائے کرام میں دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔
جو لوگ روزہ ٹوٹنے کے قائل ہیں ان کی دلیل یہی حدیث ہے۔
جو حضرت ثوبان، حضرت شداد بن اوس، حضرت رافع بن خدیج اور حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔
امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی موقف ہے اس کے برعکس حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور خود حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے روزہ رکھ کر سینگی لگوائی اور ان کے نزدیک سینگی لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا گیا۔
کیا آپ لوگ (عہد نبوی میں)
روزہ دار کے لئے سینگی لگونا نا پسند کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا نہیں صرف کمزوری کی وجہ سے مکروہ سمجھا جاتا تھا (صحیح البخاري، الصوم، باب الحجامة والقئ للصائم، حدیث: 1940)
حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی روزے کی حالت میں سینگی لگوا لیا کرتے تھے۔ (موطأ إمام مالك، الصیام، باب ماجاء فی حجامة الصائم، حدیث: 276، 275)
 امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا روزے دار کو سینگی لگوانا صرف اس لئے مکروہ کہ کمزوری کا اندیشہ ہوتا ہے۔ (موطا امام مالک حوالہ مذکورہ بالا)
شیخ عبد القادر ارنا ؤوط جامع الاصول کے حاشہ میں لکھتے ہیں۔
سینگی سے روزہ ٹوٹنے کا حکم منسوخ ہے۔ (جامع الاصول: 295/6، حدیث: 4417، 4416)
 امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس مسئلہ پر بحث کرکے آخر میں فرمایا:
حدیثوں میں تطبیق اس طرح دی جا سکتی ہے۔
کہ سینگی لگوانا اس شخص کے لئے مکروہ ہے جسے کمزوری لاحق ہوتی ہو اور اگر کمزوری اس حد تک پہنچتی ہو کہ اس کی وجہ سے افطار کرنا پڑے تو اس صورت میں سینگی لگوانا زیادہ مکروہ ہے۔
اور جس شخص کو کمزوری نہیں ہوتی۔
اس کے حق میں (سینگی لگوانا)
مکروہ نہیں لہٰذا (أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوم)
 سینگی لگانے اور لگوانے والے نے روزہ کھول دیا۔
کو مجازی معنی میں لینا پڑے گا۔
کیونکہ مذکورہ بالا دلائل اسے حقیقی معنی پر محمول کرنے سے مانع ہیں۔ (نیل الأوطار: 228/4، ابواب ما یبطل الصوم وما یکرہ وما یمستحب وباب ماجاء فی الحجامة: 228/4)
راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ اس قسم کے مسائل میں احتیاط کرنا مناسب ہے۔
جیسے حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمل ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اس کی بابت فرماتے ہیں۔
حضرت ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ روزے کی حالت میں سینگی لگوا لیا کرتے تھے۔
پھر انھوں نے یہ عمل ترک کردیا۔
چنانچہ وہ رات کو سینگی لگواتے تھے۔
اورحضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ر ات کو سینگی لگوائی (صحیح البخاري، الصوم، باب الحجامة والقئ للصائم، قبل حدیث: 1938)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1682   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 775  
´روزہ دار کے لیے پچھنا لگوانے کی رخصت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، آپ محرم تھے اور روزے سے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام/حدیث: 775]
اردو حاشہ:
نوٹ:
((اِحْتَجَمَ وَھُوَ صَائِمٌ)) کے لفظ سے صحیح ہے جو بسند عبدالوارث صحیح بخاری میں موجود ہے،
اور ترمذی کا یہ سیاق سنن ابی داؤد میں بسند یزید عن مقسم عن ابن عباس موجود ہے،
جب کہ حکم اور حجاج نے مقسم سے روایت میں ((محرم)) کالفظ نہیں ذکر کیا ہے،
در اصل الگ الگ نبی اکرم ﷺ نے دونوں حالت میں حجامت کرائی،
جس کا ذکر صحیح بخاری میں بسند وہیب عن ایوب،
عن عکرمہ،
عن ابن عباس ہے کہ ((أنَّ النَّبيَّ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ احتجَمَ وهو مُحْرِمٌ،
 واحتجَمَ أيضًا وهو صائمٌ)
)
: 1835، 1938) پتہ چلا کہ پچھنا لگوانے کا یہ کام حالت صوم واحرام میں ایک ساتھ نہیں ہوا ہے،
بلکہ دو الگ الگ واقعات ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 775   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2373  
´روزے کی حالت میں سینگی (پچھنا) لگوانے کی اجازت کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی (پچھنا) لگوایا، آپ روزے سے تھے اور احرام باندھے ہوئے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2373]
فوائد ومسائل:
الفاظ حدیث محل نظر ہیں۔
تفصیل کے لیے دیکھئے: (إرواء الغلیل، حدیث نمبر:932)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2373   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.