صحيح مسلم
كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة -- مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
35. باب التَّغْلِيظِ فِي تَفْوِيتِ صَلاَةِ الْعَصْرِ:
باب: عصر کی نماز کے فوت ہونے پر سختی کا بیان۔
حدیث نمبر: 1418
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ عَمْرٌو : يَبْلُغُ بِهِ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : رَفَعَهُ.
ابو بکر بن ابی شبیہ اور عمرو الناقد نے کہا: ہمیں سفیان نے زہر سے، انھوں نے سالم سے اور انھوں نے اپنے والد (ابن عمر رضی اللہ عنہ) سے حدیث بیان کی۔ عمرو نے کہا: (ابن عمر رضی اللہ عنہ) اس حدیث کی سند کو (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک) پہنچاتے تھے۔ ابو بکر نے کہا: (انھوں نے) اس حدیث کو مرفوعا بیان کیا۔
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔