صحيح مسلم
كِتَاب الصِّيَامِ -- روزوں کے احکام و مسائل
17. باب التَّخْيِيرِ فِي الصَّوْمِ وَالْفِطْرِ فِي السَّفَرِ:
باب: سفر میں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 2628
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ كِلَاهُمَا، عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، أَنَّ حَمْزَةَ، قَالَ: إِنِّي رَجُلٌ أَصُومُ أَفَأَصُومُ فِي السَّفَرِ؟.
ابو بکر بن ابی شیبہ ابو کریب، ابن نمیر، ابو بکر عبداالرحیم بن سلیمان، حضرت ہشام سے اس سند کے ساتھ روایت ہے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایک روزے دار آدمی ہوں تو کیا میں سفر میں بھی روزہ رکھوں؟
امام صاحب اپنے دواور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں کہ حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: میں روزہ رکھنے والا آدمی ہوں کیا میں سفر میں بھی روزہ رکھ سکتا ہوں؟