صحيح مسلم
كِتَاب الرِّضَاعِ -- رضاعت کے احکام و مسائل
17. باب الْوَصِيَّةِ بِالنِّسَاءِ:
باب: عورتوں کے ساتھ خوش خلقی کرنے کاحکم۔
حدیث نمبر: 3646
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا أَبُو عَاصِمٍ ، حدثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حدثنا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ.
ابوعاصم نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں عبدالحمید بن جعفر نے سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔۔۔ اسی کے مانند
امام صاحب اپنے دوسرے استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3646  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
شوہر کو بیوی کے بارے میں دل میں بغض وعناد نہیں رکھنا چاہیے اگر اس کی بعض عادات ناپسندیدہ ہیں اس میں پسندیدہ عادات بھی تو ہوں گی،
ان کو بھی ملحوظ رکھنا چاہیے کہ یہ بھی ممکن ہے اور صبر وشکیب کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس سے نجیب وسعید اولاد عنایت فرما دے،
جو انسان کے دل کا سرور اور آنکھوں کا نور بنے اور اس کا نام روشن کر دے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3646