صحيح مسلم
كِتَاب الْبُيُوعِ -- لین دین کے مسائل
18. باب كِرَاءِ الأَرْضِ بِالطَّعَامِ:
باب: اناج کے بدلے زمین کرایہ پر دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ أَبِي النَّجَاشِيِّ ، عَنْ رَافِعٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَلَمْ يَذْكُرْ عَنْ عَمِّهِ ظُهَيْرٍ.
ابن ابی عروبہ نے یعلیٰ بن حکیم سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت بیان کی
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں رافع رضی اللہ تعالی عنہ کے چچا ظھیر رضی اللہ تعالی عنہ کا ذکر نہیں ہے۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3950  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے حضرت رافع کی ممانعت والی حدیث کی صحیح صورت واضح ہو گئی ہے کہ ممانعت اس صورت میں ہے جب کھال کی زمین کی پیداوار مالک کی ہو،
یا جب اناج کی مقدار پہلے ہی طے کر لی جائے،
اور ان دونوں صورتوں میں غرر ہے،
جیسا کہ ابتدا میں تفصیل گزر چکی ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3950