صحيح مسلم
كِتَاب الْمُسَاقَاةِ -- سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
30. باب تَحْرِيمِ الظُّلْمِ وَغَصْبِ الأَرْضِ وَغَيْرِهَا:
باب: ظلم کرنا اور دوسرے کی زمین چھیننا حرام ہے۔
حدیث نمبر: 4132
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ اقْتَطَعَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ ظُلْمًا، طَوَّقَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ ".
عباس بن سہل بن سعد ساعدی نے حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس کسی نے زمین کی ایک بالشت (بھی) ظلم کرتے ہوئے کاٹ لی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے سات زمینوں سے اس کا طوق (بنا کر) پہنائے گا۔"
حضرت سعید بن زید بن عمر بن نفیل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی کی ایک بالشت زمین ظلم کرتے ہوئے قبضہ میں لے لی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ساتوں زمینوں سے اس قدر طوق بنا کر پہنائے گا۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4132  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
اقتطع:
غصب کر لیا،
ناجائز طور پر قبضہ کر لیا۔
فوائد ومسائل:
(1)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ زمینیں سات ہیں،
اور ان کا طوق بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اوپر نیچے ہیں،
اور قرآن مجید کی آیت ﴿وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ﴾ زمینیں بھی (آسمانوں)
جتنی ہیں،
اس کا مؤید ہے،
لیکن اس کی ہئیت و کیفیت کو پوری طرح قرآن و حدیث میں بیان نہیں کیا گیا،
اصل مقصد یہاں ظلم و زیادتی سے ڈرانا اور باز رکھنا ہے کہ معمولی ظلم کے نتائج بھی انتہائی سنگین نکلیں گے۔
(2)
اس حدیث کی تشریح اور توجیہ میں علماء کے مندرجہ ذیل اقوال ہیں۔
(ا)
زمین غصب کرنے والے کو اس چیز کا مکلف ٹھہرا دیا جائے گا کہ اس نے جتنی زمین غصب کی تھی،
اتنی زمین،
ساتوں زمینوں تک اٹھا کر میدان محشر میں لائے گا،
لیکن وہ یہ کام نہیں کر سکے گا،
اور یہ ذمہ داری اس کے گلے کا ہار بن جائے گی۔
(ب)
اس شخص کو اتنی زمین،
میدان محشر تک لانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،
اور اس کے لیے اس کی گردن کو وسیع کر کے،
اتنی مٹی کو اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔
(ج)
اس شخص کو سات زمینوں تک زمین میں دھنسا دیا جائے گا،
اور اس طرح ساری زمین اس کے گلے کا طوق ہو گی،
(اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو گا کہ اتنی زمین گلے کا طوق بنا،
لیکن یہ کام کر نہیں سکے گا،
اس طرح وہ مسلسل عذاب میں مبتلا رہے گا۔
)
(ط)
اس ظلم کا گناہ،
اس کے گلے کا ہار ہو گا،
وہ اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کر سکے گا۔
(فتح الباری،
ج 5،
ص 130۔
دارالسلام)

اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
زمین پر ملکیت ہو سکتی ہے،
اور دوسرا اس پر غاصبانہ قبضہ کر سکتا ہے،
جس کی سزا انتہائی سنگین ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4132