صحيح مسلم
كِتَاب الْقَسَامَةِ -- قسموں کا بیان
12. باب مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ:
باب: مشترکہ غلام کو آزاد کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4332
وحَدَّثَنَاه عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: مَنْ أَعْتَقَ شَقِيصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَهُوَ حُرٌّ مِنْ مَالِهِ.
عبیداللہ کے والد معاذ عنبری نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، آپ نے فرمایا: "جس نے غلام (کی ملکیت) میں سے اپنا حصہ آزاد کیا تو وہ اسی کے مال سے (پورا) آزاد ہو جائے گا
امام صاحب ہی روایت ایک دوسرے استاد سے مذکورہ بالا شعبہ کی سند سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے مملوک میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا، تو وہ اس کے مال سے آزاد ہو گا۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4332  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
شرك،
نصيب اور شقيص:
ہم معنی الفاظ ہیں،
یعنی اپنا حصہ۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4332