صحيح مسلم
كِتَاب الْقَسَامَةِ وَالْمُحَارِبِينَ وَالْقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ
قتل کی ذمہ داری کے تعین کے لیے اجتماعی قسموں، لوٹ مار کرنے والوں (کی سزا)، قصاص اور دیت کے مسائل
1. باب الْقَسَامَةِ:
باب: قسامت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4347
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ يُقَالُ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ زَيْدٍ، انْطَلَقَ هُوَ وَابْنُ عَمٍّ لَهُ يُقَالُ لَهُ مُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ زَيْدٍ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ اللَّيْثِ إِلَى قَوْلِهِ فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ، قَالَ يَحْيَى : فَحَدَّثَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ: لَقَدْ رَكَضَتْنِي فَرِيضَةٌ مِنْ تِلْكَ الْفَرَائِضِ بِالْمِرْبَدِ،
ہشیم نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے بشیر بن یسار سے روایت کی کہ انصار میں سے بنو حارثہ کا ایک آدمی جسے عبداللہ بن سہل بن زید کہا جاتا تھا اور اس کا چچا زاد بھائی جسے محیصہ بن مسعود بن زید کہا جاتا تھا، سفر پر روانہ ہوئے، اور انہوں نے اس قول تک، لیث کی (حدیث: 4342) کی طرح حدیث بیان کی: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پاس سے اس کی دیت ادا فرما دی۔" یحییٰ نے کہا: مجھے بشیر بن یسار نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے سہل بن ابی حثمہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: دیت کی ان اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی نے مجھے باڑے میں لات ماری تھی
حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ انصار کے قبیلہ بنو حارثہ کا ایک فرد عبداللہ بن سہل بن زید نامی اپنے چچیرے بھائی جسے محیصہ بن مسعود بن زید کہا جاتا تھا، کے ساتھ گیا، آگے لیث کی پہلی حدیث کی طرح، ”یہاں تک ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیت اپنے پاس سے دی“ یحییٰ راوی بیان کرتے ہیں، مجھے بشیر بن یسار نے حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالی عنہ سے بتایا کہ دیت میں مقرر کردہ اونٹنیوں میں سے ایک اونٹنی نے مجھے باڑے میں لات ماری۔
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4347 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4347
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
زکاۃ اور دیت میں ادا کی گئی اونٹنی کو فريضة سے تعبیر کرتے ہیں،
کیونکہ ان کی عمر اور تعداد معین ہوتی ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4347