صحيح مسلم
كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ -- جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے
49. باب عَدَدِ غَزَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔
حدیث نمبر: 4698
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ، قَالَ: فِي كِلْتَيْهِمَا سَبْعَ غَزَوَاتٍ.
قتیبہ بن سعید نے حاتم سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، مگر انہوں نے دونوں جگہ سات غزوات کہے
امام صاحب مذکورہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں دونوں جگہ تعداد سات ہے۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4698  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
سرایا اور بعوث جن میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود شریک نہیں ہوئے،
ان کی تعداد،
محمد بن سعد نے طبقات الکبری کی ج (2)
میں تعداد چھپن (56)
لکھی ہے اور بقول بعض ان کی تعداد،
35،
36،
38،
47،
48،
52،
60،
70،
ہے یہاں بھی وجہ اختلاف مذکورہ بالا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4698