صحيح مسلم
كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ -- شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے
9. باب إِبَاحَةِ الأَرْنَبِ:
باب: خرگوش حلال ہے۔
حدیث نمبر: 5049
وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ . ح وحَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ يَحْيَى بِوَرِكِهَا أَوْ فَخِذَيْهَا.
یحییٰ بن یحییٰ اور خالد بن حارث دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی، یحییٰ کی حدیث میں: "اس کا پچھلا حصہ یا اس کی دونوں رانوں" کے الفاظ ہیں۔
امام صاحب یہ روایت اپنے دو اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، یحییٰ کی حدیث میں ہے، اس کی سرین یا اس کے دونوں ران۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5049  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
استنفجنا:
ہم اسے اٹھایا،
بھڑکایا۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث اور دوسری احادیث کی بنا پر ائمہ اربعہ اور دوسرے علماء خرگوش کے حلال ہونے پر متفق ہیں،
البتہ حضرت عبداللہ بن عمرو اور عکرمہ اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5049