صحيح مسلم
كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ -- لباس اور زینت کے احکام
19. بَابُ اسْتِحُبَابِ لُبْسِ النَّعْلِ فَي الْيُمْنٰي أَوَّلْا ، وَّالْخَلْعِ مِنَ الْيُسْرٰي أَوَّلٓا ، وَّكَرَاهَةِ الْمَشْيِ فَي نَعْلٍ وَّاحِدَةٍ
باب: پہلے داہنا جوتا پہننے اور پہلے بایاں اتارے اور صرف ایک جوتا پہن کر چلنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 5498
وحدثينيه عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِح ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْمَعْنَى.
علی بن مسہر نے کہا: ہمیں اعمش نے ابو رزین اور ابو صالح سے خبردی، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ہم معنی روایت کی۔
امام صاحب ایک اور استاد سے اس کے ہم معنی روایت بیان کرتے ہیں۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5498  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے تمام صحابہ کرام سے زیادہ روایات منقول ہیں،
اس لیے بعض لوگ اس پر حیرت کا اظہار کرتے تھے کہ دوسرے صحابہ کرام کے مقابلہ میں ان کی روایات کیوں اتنی زیادہ ہیں اور یہ اس کثرت سے روایات کیوں بیان کرتے ہیں،
ایک جوتا پہن کر چلنے میں بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا،
حضرت علی،
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم ان کے مخالف تھے،
اس لیے انہوں نے فرمایا،
تم یہ سمجھتے ہو،
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا ہے۔
۔
۔
باقی رہا بعض صحابہ کرام کا ایک جوتا پہن کر چلنا تو انہیں یا تو یہ حدیث پہنچی نہ تھی یا وہ اس کو آداب و اخلاق کی چیز سمجھتے تھے،
فقہی اور قانونی طور پر ممنوع نہیں سمجھتے تھے،
یعنی نہی تنزیہی قرار دیتے تھے اور تھوڑی دیر تک جہاں کوئی خطرہ نہ ہو ایک جوتے میں چل لیتے تھے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5498