صحيح مسلم
كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ -- لباس اور زینت کے احکام
27. باب كَرَاهَةِ الْكَلْبِ وَالْجَرَسِ فِي السَّفَرِ:
باب: سفر میں گھنٹی اور کتا رکھنے کی کراہت۔
حدیث نمبر: 5548
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَن رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْجَرَسُ مَزَامِيرُ الشَّيْطَانِ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "گھنٹی شیطان کی بانسری ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھنٹی شیطانی آواز ہے، یا شیطان کی بانسری ہے۔
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2556  
´جانور کے گلے میں گھنٹی لٹکانے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھنٹی کے بارے میں فرمایا: وہ شیطان کی بانسری ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2556]
فوائد ومسائل:

جانوروں کے گلے میں گھنٹیاں اور گھنگرو قسم کی چیزیں باندھنا جائز نہیں۔


موسیقی کے دوسرے آلات کی حرمت بھی احادیث سے ثابت ہے۔


ایسے ہی کتا رکھنا اگر محض اظہار ہیبت اور زینت کےلئے ہوتو ناجائز ہے۔
حفاظت کی نیت سے ہو تو جائز ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2556   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5548  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
مزامير:
مزمور کی جمع ہے،
گیت،
بانسری۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5548