صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ -- سلامتی اور صحت کا بیان
29. باب التَّدَاوِي بِالْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ:
باب: سیاہ دانے (کلونجی) سے علاج کا بیان۔
حدیث نمبر: 5766
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أن أبا هريرة أخبرهما، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّ فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّامَ، وَالسَّامُ الْمَوْتُ، وَالْحَبَّةُ السَّوْدَاءُ الشُّونِيزُ ".
عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی، کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن اور سعید بن مسیب نے بتا یا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو خبرد ی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرما تے ہو ئے سنا، "شونیز سام (موت) کے علاوہ ہر بیماری سے شفا ہے۔" "سام: موت ہے اور حبہ سودا (سے مراد) شونیز (زیرسیاہ) ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا، کلونجی ہر بیماری میں شفا بخش ہے، سوائے موت کے۔ سام موت کو کہتے ہیں اور حبة السوداء
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5766  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
الحبة السوداء:
جس کو فارسی میں شونیز،
اردو میں کلونجی اور انگریزی میں blackcumin کہتے ہیں،
جو ایک قسم کے سیاہ دانے ہیں،
جو اندر سے سفید ہوتے ہیں اور بعض نے اس کو کالی جیری کا نام دیا ہے اور بقول ڈاکٹر خالد غزنوی،
کلونجی کا پودا جھاڑیوں کی مانند تقریباً آدھ میٹر اونچا ہوتا ہے،
جس کو نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔
فوائد ومسائل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلونجی کو ہر مرض کی دوا قرار دیا ہے اور یہ مبنی بر حقیقت بات ہے،
جیسے جیسے تحقیقات بڑھتی جاتی ہیں،
اس کے فوائد معلوم ہوتے جاتے ہیں اور آئندہ معلوم نہیں،
یہ کن کن بیماریوں میں اس کی افادیت کا ظہور ہو گا،
اس کے فوائد کی تفصیل کے لیے دیکھئے،
(طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس،
ص 246 تا 254)

اور عود ہندی کے فوائد اس کتاب کے ص 225 تا 237 دیکھئے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5766