صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ -- صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
42. باب مِنْ فَضَائِلِ سَلْمَانَ وَصُهَيْبٍ وَبِلاَلٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمْ:
باب: سلمان فارسی اور بلال اور صہیب رضوان اللہ عنہم کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 6413
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ، قَالَا: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " فِينَا نَزَلَتْ: إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 بَنُو سَلِمَةَ، وَبَنُو حَارِثَةَ، وَمَا نُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ لِقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا سورة آل عمران آية 122 ".
عمرو (بن دینار) نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہو ئی "جب تم میں سے دوجماعتوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا اور اللہ ان دونوں کا مدد گا ر تھا "یہ آیت بنوسلمہ اور بنو حارثہ کے متعلق نازل ہو ئی (اس کے اندر) اللہ کے اس فر ما ن: "اللہ ان دونوں (جماعتوں) کا مددگار تھا"کی بنا پر ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ یہ آیت نال نہ ہو ئی ہوتی۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی ہے،"جب تم میں سے دو گروہوں نے بزدلی کاارادہ کیا،حالانکہ اللہ ان کا مددگار تھا،یعنی بنوسلمہ اور بنو حارثہ اور ہم یہ نہیں چاہتے تھے،یہ آیت نہ اتاری جاتی،کیونکہ اللہ بزرگ وبرتر کافرمان ہے،اللہ ان کاحمایتی ہے۔
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6413  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
یہ آیت انصار کے دو قبائل بنو سلمہ،
جو حضرت جابر کا خزرجی قبیلہ ہے اور بنو حارثہ جو اوس خاندان ہے کے بارے میں اس وقت اتری،
جبکہ انہوں نے دیکھا،
عبداللہ بن ابی،
اپنی جماعت کے ساتھ مسلمانوں کا ساتھ چھوڑ گیا ہے،
جس کی وجہ سے مسلمانوں کی تعداد کم ہو گئی ہے تو ان کے اندر کوتاہ ہمتی پیدا ہونے لگی،
لیکن اللہ نے ان کے پاؤں جما دئیے،
یہ غزوہ اُحد کا واقعہ ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6413