صحيح مسلم
كِتَاب فَضَائِلِ الصَّحَابَةِ -- صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
46. باب دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِغِفَارَ وَأَسْلَمَ:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا کرنا غفار اور اسلم قبیلے کے لیے۔
حدیث نمبر: 6430
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا، عَنْ ابْنِ مَهْدِيٍّ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ائْتِ قَوْمَكَ، فَقُلْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا ".
عبد الرحمٰن بن مہدی نے کہا: ہمیں شعبہ نے ابو عمران جونی سے حدیث بیان کی، انھوں نے عبد اللہ بن صامت سے، انھوں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سےفرمایا: " اپنی قوم کے پاس جاؤاور (ان سے) کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرما یا ہے۔" اسلم کو اللہ تعا لیٰ سلامت رکھے۔" اورغفار کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے!
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا،"اپنی قوم کو جاکرکہو،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا ہے،"اسلم کو اللہ سلامت رکھے اور غفار کی اللہ مغفرت فرمائے۔"