صحيح مسلم
كِتَاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ -- فتنے اور علامات قیامت
27. باب قُرْبِ السَّاعَةِ:
باب: قیامت کا قریب ہونا۔
حدیث نمبر: 7409
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ الْأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلُوهُ عَنِ السَّاعَةِ مَتَى السَّاعَةُ؟ فَنَظَرَ إِلَى أَحْدَثِ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ، فَقَالَ: " إِنْ يَعِشْ هَذَا لَمْ يُدْرِكْهُ الْهَرَمُ قَامَتْ عَلَيْكُمْ سَاعَتُكُمْ ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہا: "اعراب (بدولوگ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے کہ قیامت کب آئے گی؟آپ ان میں سب سے کم عمر انسان کی طرف دیکھ کر فرماتے: "اگر یہ زندہ رہاتو یہ بوڑھا نہیں ہوا ہوگا کہ تم پر تمہاری (قیامت کی) گھڑی آجائے گی۔"
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں بدو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے،تو آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے،قیامت کب ہوگی؟تو آپ ان میں سے سب سے نوخیز(عمر) انسان کو دیکھ کر فرماتے،"اگر یہ زندہ رہا،تو اس کوبوڑھا ہونے سےپہلے،تمہاری قیامت یعنی موت واقع ہوجائے گی۔"
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7409  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ہر انسان کے لیے مدت عمل،
اس کی زندگی ہے،
اس کی موت سے اس کی قیامت قائم ہوگئی،
حساب و کتاب کا آغاز ہوگیا اور یہی قیامت ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7409