صحيح مسلم
كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ -- زہد اور رقت انگیز باتیں
19. باب فِي حَدِيثِ الْهِجْرَةِ وَيُقَالُ لَهُ حَدِيثُ الرَّحْلِ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی حدیث۔
حدیث نمبر: 7521
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ إِلَى أَبِي فِي مَنْزِلِهِ، فَاشْتَرَى مِنْهُ رَحْلًا، فَقَالَ لِعَازِبٍ: ابْعَثْ مَعِيَ ابْنَكَ يَحْمِلْهُ مَعِي إِلَى مَنْزِلِي، فَقَالَ لِي أَبِي: احْمِلْهُ فَحَمَلْتُهُ وَخَرَجَ أَبِي مَعَهُ يَنْتَقِدُ ثَمَنَهُ، فَقَالَ لَهُ أَبِي " يَا أَبَا بَكْرٍ حَدِّثْنِي كَيْفَ صَنَعْتُمَا لَيْلَةَ سَرَيْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: نَعَمْ أَسْرَيْنَا لَيْلَتَنَا كُلَّهَا حَتَّى قَامَ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ، وَخَلَا الطَّرِيقُ، فَلَا يَمُرُّ فِيهِ أَحَدٌ حَتَّى رُفِعَتْ لَنَا صَخْرَةٌ طَوِيلَةٌ لَهَا ظِلٌّ لَمْ تَأْتِ عَلَيْهِ الشَّمْسُ بَعْدُ، فَنَزَلْنَا عِنْدَهَا، فَأَتَيْتُ الصَّخْرَةَ، فَسَوَّيْتُ بِيَدِي مَكَانًا يَنَامُ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ظِلِّهَا ثُمَّ بَسَطْتُ عَلَيْهِ فَرْوَةً، ثُمَّ قُلْتُ: نَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَنَا أَنْفُضُ لَكَ مَا حَوْلَكَ، فَنَامَ وَخَرَجْتُ أَنْفُضُ مَا حَوْلَهُ، فَإِذَا أَنَا بِرَاعِي غَنَمٍ مُقْبِلٍ بِغَنَمِهِ إِلَى الصَّخْرَةِ يُرِيدُ مِنْهَا الَّذِي أَرَدْنَا، فَلَقِيتُهُ، فَقُلْتُ: لِمَنْ أَنْتَ يَا غُلَامُ؟، فَقَالَ: لِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، قُلْتُ: أَفِي غَنَمِكَ لَبَنٌ، قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: أَفَتَحْلُبُ لِي، قَالَ: نَعَمْ، فَأَخَذَ شَاةً، فَقُلْتُ لَهُ: انْفُضْ الضَّرْعَ مِنَ الشَّعَرِ وَالتُّرَابِ وَالْقَذَى، قَالَ: فَرَأَيْتُ الْبَرَاءَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ عَلَى الْأُخْرَى يَنْفُضُ، فَحَلَبَ لِي فِي قَعْبٍ مَعَهُ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ، قَالَ: وَمَعِي إِدَاوَةٌ أَرْتَوِي فِيهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَشْرَبَ مِنْهَا وَيَتَوَضَّأَ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَرِهْتُ أَنْ أُوقِظَهُ مِنْ نَوْمِهِ، فَوَافَقْتُهُ اسْتَيْقَظَ، فَصَبَبْتُ عَلَى اللَّبَنِ مِنَ الْمَاءِ حَتَّى بَرَدَ أَسْفَلُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْرَبْ مِنْ هَذَا اللَّبَنِ، قَالَ: فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ، ثُمَّ قَالَ: أَلَمْ يَأْنِ لِلرَّحِيلِ؟، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَارْتَحَلْنَا بَعْدَمَا زَالَتِ الشَّمْسُ، وَاتَّبَعَنَا سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: وَنَحْنُ فِي جَلَدٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُتِينَا، فَقَالَ: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَارْتَطَمَتْ فَرَسُهُ إِلَى بَطْنِهَا أُرَى، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكُمَا قَدْ دَعَوْتُمَا عَلَيَّ، فَادْعُوَا لِي، فَاللَّهُ لَكُمَا أَنْ أَرُدَّ عَنْكُمَا الطَّلَبَ، فَدَعَا اللَّهَ، فَنَجَا فَرَجَعَ لَا يَلْقَى أَحَدًا إِلَّا، قَالَ: قَدْ كَفَيْتُكُمْ مَا هَاهُنَا، فَلَا يَلْقَى أَحَدًا إِلَّا رَدَّهُ، قَالَ: وَوَفَى لَنَا "،
ابو اسحاق نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ میرے والد کے پاس ان کے گھر آئے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا، پھر (میرے والد) عازب رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے: اپنے بیٹے کو میرے ساتھ بھیج دیں، وہ اس (کجاوے) کو میرے ساتھ اٹھا کر میرے گھر پہنچادے۔میرے والد نے مجھ سے کہا: اسے تم اٹھا لو تو میں نے اسے اٹھا لیا اور میرے والد اس کی قیمت لینے کے ہے ان کے ساتھ نکل پڑے۔میرے والد نے ان سے کہا: ابو بکر!مجھے یہ بتائیں کہ جس رات آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ہجرت کے لیے) نکلے تو آپ دونوں نے کیا کیا؟انھوں نے کہا: ہاں ہم پوری رات چلتے ر ہے حتیٰ کہ دوپہر کا و قت ہوگیا اور (دھوپ کی شدت سے) راستہ خالی ہوگیا، اس میں کوئی بھی نہیں چل رہا تھا، اچانک ایک لمبی چٹان ہمارے سامنے بلند ہوئی، اس کا سایہ بھی تھا، اس پر ابھی دھوپ نہیں آئی تھی۔ہم اس کے پاس (سواریوں سے) اتر گئے۔میں چٹان کے پاس آیا، ایک جگہ اپنے ہاتھ سے سنواری تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سائے میں سوجائیں، پھر میں نے آپ کے لیے اس جگہ پر ایک نرم کھال بچھادی، پھر عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !سوجائیے اور میں آپ کے اردگرد (کے علاقے) کی تلاشی لیتا ہوں (اور نگہبانی کرتا ہوں) آ پ سو گئے، میں چاروں طرف نگرانی کرنے لگا تو میں نے دیکھا ایک چرواہا اپنی بکریاں لیے چنان کی طرف آرہاتھا۔وہ بھی اس کے پاس اسی طرح (آرام) کرنا چاہتا تھا جس طرح ہم چاہتے تھے۔میں اس سے ملا اور اس سے پوچھا: لڑکے!تم کس کے (غلام) ہو؟اس نے کہا: مدینہ کے ایک شخص کا۔میں نے کہا: کیا تمھاری بکریوں (کے تھنوں) میں دودھ ہے؟اس نے کہا: ہاں۔میں نے کہا: کیا تم میرے لیے دودھ نکالو گے؟اس نے کہا: ہاں۔اس نے ایک بکری کو پکڑا تو میں نے اس سے کہا: تھنوں سے بال، مٹی اور تنکے جھاڑ لو۔ (ابو اسحاق نے) کہا: تھنوں سے بال مٹی اور تنکے جھاڑ لو۔ (ابو اسحاق نے) کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر مار کر جھاڑ رہے تھے، چنانچہ اس نے میرے لیے لکڑی کے ایک پیالے میں تھوڑا سا دودھ نکال دیا (حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے) کہا: میرے ہمراہ چمڑے کا ایک برتن (بھی) تھا، میں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی بھر کر رکھتا تھا تاکہ آپ نوش فرمائیں اور وضو کریں۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور مجھے یہ بات پسند نہ تھی کہ آپ کو جگاؤں، لیکن میں پہنچا تو آپ جاگ چکے تھے۔میں نے دودھ پر کچھ پانی ڈالا، یہاں تک کہ اس کے نیچے کا حصہ بھی ٹھنڈا ہوگیاتو میں نے عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !یہ دودھ نوش فرمالیں۔آپ نے نوش فرمایا، یہاں تک کہ میں راضی ہوگیا۔پھر آپ نے فرمایا: "کیا چلنے کاوقت نہیں آیا؟"میں نے عرض کی: کیوں نہیں!کہا: پھر سورج ڈھل جانے کے بعد ہم روان ہوگئے اور سراقہ بن مالک ہمارے پیچھے آگیا، جبکہ ہم ایک سخت زمین میں (چل رہے) تھے۔میں نے عرض کی: ہمیں لیا گیا ہے، آپ نے فرمایا: "غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔"پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف دعا کی تو اس کے گھوڑے کی ٹانگیں پیٹ تک زمین میں دھنس گئیں۔میرا خیال ہے۔اس نے کہا: مجھے پتہ چل گیا ہے تم دونوں نے میرے خلاف دعا کی ہے۔میرے حق میں دعا کرو۔ (میری طرف سے) تمہارے لیے اللہ ضامن ہے کہ میں ڈھونڈنے والوں کو تمہاری طرف سے لوٹاؤں گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی تو وہ بچ گیا، پھر وہ لوٹ گیا۔جس (پچھاڑنے والے) کو ملتا اس سے یہ کہتا: میں (تلاش کرچکا ہوں) تمہاری طرف سے بھی کفایت کرتا ہوں، وہ اس طرف نہیں ہیں وہ جس کسی کو بھی ملتا اسے لوٹا دیتا۔ (حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے) کہا: انھوں نے ہمارے ساتھ وفا کی۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،:حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے والد کے پاس ان کے گھر آئے اور ان سے ایک کجاوہ خریدا،پھر(میرے والد) عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگے:اپنے بیٹے کو میرے ساتھ بھیج دیں،وہ اس(کجاوے) کو میرے ساتھ اٹھا کر میرے گھر پہنچادے۔میرے والد نے مجھ سے کہا:اسے تم اٹھا لو تو میں نے اسے اٹھا لیا اور میرے والد اس کی قیمت لینے کے ہے ان کے ساتھ نکل پڑے۔میرے والد نے ان سے کہا:ابو بکر!مجھے یہ بتائیں کہ جس رات آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ہجرت کے لیے) نکلے تو آپ دونوں نے کیا کیا؟انھوں نے کہا:ہاں ہم پوری رات چلتے ر ہے حتیٰ کہ دوپہر کا و قت ہوگیا اور(دھوپ کی شدت سے)راستہ خالی ہوگیا،اس میں کوئی بھی نہیں چل رہا تھا،اچانک ایک لمبی چٹان ہمارے سامنے بلند ہوئی،اس کا سایہ بھی تھا،اس پر ابھی دھوپ نہیں آئی تھی۔ہم اس کے پاس(سواریوں سے) اتر گئے۔میں چٹان کے پاس آیا،ایک جگہ اپنے ہاتھ سے سنواری تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے سائے میں سوجائیں،پھر میں نے آپ کے لیے اس جگہ پر ایک نرم کھال بچھادی،پھر عرض کی:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !سوجائیے اور میں آپ کے اردگرد(کے علاقے) کی تلاشی لیتا ہوں (اور نگہبانی کرتا ہوں) آ پ سو گئے،میں چاروں طرف نگرانی کرنے لگا تو میں نے دیکھا ایک چرواہا اپنی بکریاں لیے چنان کی طرف آرہاتھا۔وہ بھی اس کے پاس اسی طرح(آرام) کرنا چاہتا تھا جس طرح ہم چاہتے تھے۔میں اس سے ملا اور اس سے پوچھا:لڑکے!تم کس کے(غلام) ہو؟اس نے کہا:مدینہ کے ایک شخص کا۔میں نے کہا:کیا تمھاری بکریوں(کے تھنوں) میں دودھ ہے؟اس نے کہا:ہاں۔میں نے کہا:کیا تم میرے لیے دودھ نکالو گے؟اس نے کہا:ہاں۔اس نے ایک بکری کو پکڑا تو میں نے اس سے کہا:تھنوں سے بال،مٹی اور تنکے جھاڑ لو۔(ابو اسحاق نے) کہا:تھنوں سے بال مٹی اور تنکے جھاڑ لو۔(ابو اسحاق نے)کہا:میں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا وہ اپنا ایک ہاتھ دوسرے پر مار کر جھاڑ رہے تھے،چنانچہ اس نے میرے لیے لکڑی کے ایک پیالے میں تھوڑا سا دودھ نکال دیا(حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:میرے ہمراہ چمڑے کا ایک برتن(بھی) تھا،میں اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی بھر کر رکھتا تھا تاکہ آپ نوش فرمائیں اور وضو کریں۔میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور مجھے یہ بات پسند نہ تھی کہ آپ کو جگاؤں،لیکن میں پہنچا تو آپ جاگ چکے تھے۔میں نے دودھ پر کچھ پانی ڈالا،یہاں تک کہ اس کے نیچے کا حصہ بھی ٹھنڈا ہوگیاتو میں نے عرض کی:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !یہ دودھ نوش فرمالیں۔آپ نے نوش فرمایا،یہاں تک کہ میں راضی ہوگیا۔پھر آپ نے فرمایا:"کیا چلنے کاوقت نہیں آیا؟"میں نے عرض کی:کیوں نہیں!کہا:پھر سورج ڈھل جانے کے بعد ہم روان ہوگئے اور سراقہ بن مالک ہمارے پیچھے آگیا،جبکہ ہم ایک سخت زمین میں(چل رہے) تھے۔میں نے عرض کی:ہمیں لیا گیا ہے،آپ نے فرمایا:"غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔"پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف دعا کی تو اس کے گھوڑے کی ٹانگیں پیٹ تک زمین میں دھنس گئیں۔میرا خیال ہے۔اس نے کہا:مجھے پتہ چل گیا ہے تم دونوں نے میرے خلاف دعا کی ہے۔میرے حق میں دعا کرو۔(میری طرف سے) تمہارے لیے اللہ ضامن ہے کہ میں ڈھونڈنے والوں کو تمہاری طرف سے لوٹاؤں گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا کی تو وہ بچ گیا،پھر وہ لوٹ گیا۔جس(پچھاڑنے والے) کو ملتا اس سے یہ کہتا:میں (تلاش کرچکا ہوں) تمہاری طرف سے بھی کفایت کرتا ہوں،وہ اس طرف نہیں ہیں وہ جس کسی کو بھی ملتا اسے لوٹا دیتا۔(حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) کہا:انھوں نے ہمارے ساتھ وفا کی۔
  صحيح مسلم مختصر مع شرح نووي: تحت الحديث صحيح مسلم 7521  
´حربی کا مال`
. . . میں مدینہ والوں میں سے ایک شخص کا غلام ہوں (مراد مدینہ سے شہر ہے یعنی مکہ والوں میں سے) میں نے کہا: تیری بکریوں میں دودھ ہے؟ وہ بولا: ہاں ہے۔ میں نے کہا: تو دودھ دوہئے گا ہم کو؟ وہ بولا: ہاں۔ پھر اس نے ایک بکری کو پکڑا، میں نے کہا: اس کا تھن صاف کر لے بالوں اور مٹی اور کوڑے سے تا کہ دودھ میں یہ چیزیں نہ پڑیں۔ (راوی نے کہا:) میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارتے تھے، جھاڑتے تھے۔ خیر اس لڑکے نے دودھ دوھا لکڑی کے ایک پیالہ میں تھوڑا دودھ اور میرے ساتھ ایک ڈول تھا جس میں پانی رکھتا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پینے اور وضو کرنے کے لیے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں رسول اللہ کے پاس آیا اور مجھے برا معلوم ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیند سے جگانا لیکن میں نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بخود جاگ اٹھے ہیں۔ میں نے دودھ پر پانی ڈالا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہو گیا۔ پھر میں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ دودھ پیجئیے . . . [صحيح مسلم/كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ: 7521]

تشریح:
نووی رحمہ اللہ نے کہا: یہ جو آپ نے اس لڑکے کے ہاتھ سے دودھ پیا حالانکہ وہ اس دودھ کا مالک نہ تھا اس کی چار توجیہیں کی ہیں ایک یہ کہ مالک کی طرف سے مسافروں اور مہمانوں کو پلانے کی اجازت تھی۔ دوسرے یہ کہ وہ جانور کسی دوست کے ہوں گے جس کے مال میں تصرف کر سکتے ہوں گے۔ تیسرے یہ کہ وہ حربی کا مال تھا جس کو امان نہیں ملی اور ایسا مال لینا جائز ہے۔ چوتھے یہ کہ وہ مضطر تھے۔ اول کی دو توجیہیں عمدہ ہیں۔
   مختصر شرح نووی، حدیث/صفحہ نمبر: 7521   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7521  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
قام قائم الظهره:
سورج سرپرکھڑا ہوگیا،
عین دوپہر ہوگئی،
(2)
رفعت لنا صخرة،
ہمیں ایک چٹان نظرآئی،
(3)
فروة:
بالوں یا اون کا کمبل،
پوستین جس کا اندرونی حصہ جانوروں کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔
(4)
انفض لك:
میں آپ کے لیے پہرہ دیتا ہوں،
اردگرد کا دیہان رکھتا ہوں۔
(5)
اهل المدينه،
اہل شہر،
مدينه سے یہاں شہر مراد ہے،
یعنی مکہ،
کیونکہ مدينه النبي تو آپ کی ہجرت کے بعد نام پڑاہے،
پہلے تو اس کو یثرب کہتے تھے اور بخاری شریف کی روایت لرجل من قريش ہے اور قریشی مکہ ہی میں آبادتھے،
قعب:
لکڑی کا پیالہ،
(6)
كثبة:
کچھ،
تھوڑاسا،
ایک وقت نکلنےوالادودھ۔
(7)
ارتوي:
میں اس میں پانی رکھتا تھا۔
(8)
ارتطمت فرسه:
اس کا گھوڑا دھنس گیا۔
فوائد ومسائل:
قریش نے آپ کے پکڑنے والے کے لیے سواونٹ بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا،
اس لیے آپ کے تعاقب میں نکلا اور یہ واقعہ پیش آیا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7521