سنن ابي داود
كِتَاب الطَّهَارَةِ -- کتاب: طہارت کے مسائل
124. باب التَّيَمُّمِ
باب: تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 328
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ التَّيَمُّمِ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي مُحَدِّثٌ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ".
موسیٰ بن اسماعیل کہتے ہیں: ہم سے ابان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں قتادہ سے سفر میں تیمم کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ایک محدث نے بیان کیا ہے، اس نے شعبی سے شعبی نے عبدالرحمٰن بن ابزی سے ابزی نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہنیوں تک (مسح کرے)۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 10362) (منکر)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں محدث ایک مبہم راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: منكر
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 328  
´تیمم کا بیان۔`
موسیٰ بن اسماعیل کہتے ہیں: ہم سے ابان نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں قتادہ سے سفر میں تیمم کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ایک محدث نے بیان کیا ہے، اس نے شعبی سے شعبی نے عبدالرحمٰن بن ابزی سے ابزی نے عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہنیوں تک (مسح کرے)۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة /حدیث: 328]
328۔ اردو حاشیہ:
یہ روایت ضعیف ہے۔ شیخ البانی نے بھی صراحت کی ہے کہ کہنیوں تک کے الفاظ منکر یعنی صحیح روایات کے خلاف ہیں۔ بہرحال مذکورہ تمام روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ تمیّم کے بارے میں جو صحیح ترین روایت ہے، اس میں تمیم کا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ زمین پر صرف ایک ہی مرتبہ ہاتھ مارنے ہیں، پھر ان پر پھونک مار کر اور انہیں مل کر منہ پر پھیر لینا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 328