علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ آئے تو دیکھا کہ آپ عصر کو مؤخر کرتے جب تک کہ سورج سفید اور صاف رہتا تھا۔
تخریج الحدیث: «تفرد به أبوداود، (تحفة الأشراف: 10019) (ضعیف)» (اس کے دو راوی محمد بن یزید اور یزید مجہول ہیں)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 408
´عصر کے وقت کا بیان۔` علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ آئے تو دیکھا کہ آپ عصر کو مؤخر کرتے جب تک کہ سورج سفید اور صاف رہتا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 408]
408. اردو حاشیہ: صحیح روایات سے تاخیر کا نہیں، اول وقت میں پڑھنے کا اثبات ہوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 408