صحيح البخاري
كِتَاب الزَّكَاة -- کتاب: زکوۃ کے مسائل کا بیان
39. بَابُ لاَ تُؤْخَذُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ وَلاَ ذَاتُ عَوَارٍ وَلاَ تَيْسٌ إِلاَّ مَا شَاءَ الْمُصَدِّقُ:
باب: زکوٰۃ میں بوڑھا یا عیب دار یا نر جانور نہ لیا جائے گا مگر جب زکوٰۃ وصول کرنے والا مناسب سمجھے تو لے سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1455
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي , قَالَ: حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ، أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ،" أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَتَبَ لَهُ الصَّدَقَةَ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُخْرَجُ فِي الصَّدَقَةِ هَرِمَةٌ، وَلَا ذَاتُ عَوَارٍ وَلَا تَيْسٌ إِلَّا مَا شَاءَ الْمُصَدِّقُ".
ہم سے محمد بن عبداللہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا مجھ سے ثمامہ نے بیان کیا ‘ ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ احکام زکوٰۃ کے مطابق لکھا کہ زکوٰۃ میں بوڑھے، عیبی اور نر نہ لیے جائیں ‘ البتہ اگر صدقہ وصول کرنے والا مناسب سمجھے تو لے سکتا ہے۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1455  
1455. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے انھیں ایک تحریر لکھ کردی جس کااللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو حکم دیاتھا کہزکوٰۃ میں بوڑھی بکری اور عیب دار جانور نہ نکالا جائے اور نہ بکرا ہی دیاجائے، ہاں! اگر صدقہ وصول کرنے والا چاہے تو لے سکتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1455]
حدیث حاشیہ:
مثلاً زکوٰۃ کے جانور سب مادیاں ہی مادیاں ہوں نرکی ضرورت ہوتو نرلے سکتا ہے یا کسی عمدہ نسل کے اونٹ یا گائے یا بکری کی ضرورت ہو اور گو اس میں عیب ہو مگر اس کی نسل لینے میں آئندہ فائدہ ہوتو لے سکتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1455   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1455  
1455. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ؓ نے انھیں ایک تحریر لکھ کردی جس کااللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو حکم دیاتھا کہزکوٰۃ میں بوڑھی بکری اور عیب دار جانور نہ نکالا جائے اور نہ بکرا ہی دیاجائے، ہاں! اگر صدقہ وصول کرنے والا چاہے تو لے سکتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1455]
حدیث حاشیہ:
(1)
کسی قسم کے عیب دار جانور کو بطور زکاۃ نہیں دینا چاہیے۔
ہاں! اگر زکاۃ وصول کرنے والا کسی عمدہ نسل کے اونٹ، گائے یا بکری کی ضرورت محسوس کرے تو نسل کشی کے لیے لینے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ وہ عیب دار ہی ہو۔
اسی طرح بکرا وغیرہ زکاۃ میں نہ دیا جائے، ہاں! اگر زکاۃ وصول کرنے والا ضرورت محسوس کرے کہ زکاۃ کے جانور سب مادہ ہیں اور افزائش نسل کے لیے نر کی ضرورت ہے تو اس صورت میں نر لینے میں چنداں حرج نہیں۔
(2)
حدیث میں لفظ "مصدق" سے مراد زکاۃ دینے والا بھی ہو سکتا ہے، اس صورت میں "ص" پر تشدید ہو گی اور اس کا تعلق صرف نر جانور سے ہو گا، یعنی اگر وہ چاہے کہ میرے پاس نر جانور فالتو ہے اور صدقے کے جانوروں میں اس کی ضرورت ہے تو زکاۃ دینے والا نر جانور بطور صدقہ دے سکتا ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1455