سنن ابي داود
أبواب تفريع استفتاح الصلاة -- ابواب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل
160. باب صِفَةِ السُّجُودِ
باب: سجدہ کرنے کا طریقہ۔
حدیث نمبر: 901
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ دَرَّاجٍ، عَنْ ابْنِ حُجَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَفْتَرِشْ يَدَيْهِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ وَلْيَضُمَّ فَخْذَيْهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور چاہیئے کہ اپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13592)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 85 (269)، سنن النسائی/التطبیق 38 (1092)، مسند احمد (2/381) (حسن) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 837/2)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: ضعيف
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 901  
´سجدہ کرنے کا طریقہ۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھ کتے کی طرح نہ بچھائے اور چاہیئے کہ اپنی دونوں رانوں کو ملا کر رکھے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 901]
901۔ اردو حاشیہ:
➊ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے تو اپنی رانوں میں فاصلہ کرتے اور اپنے پیٹ کو بھی اٹھائے ہوتے اسے رانوں کا سہارا نہ دیتے۔ [سنن ابي دائود۔ حديث 735]
➋ سجدہ کرنے کا یہ طریقہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔ کیونکہ عورتوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کاکوئی الگ طریقہ بیان نہیں فرمایا۔ اس سلسلے میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ان میں کوئی بھی صحیح نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے حافظ یوسف صلاح الدین کی کتاب کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے۔ [مطبوعه دارالسلام]
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 901