سنن ابي داود
كِتَاب النِّكَاحِ -- کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
17. باب فِي نِكَاحِ الْعَبْدِ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ
باب: غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2078
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَذَا لَفْظُ إِسْنَادِهِ، وَكِلاهُمَا عَنْ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهِ فَهُوَ عَاهِرٌ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے وہ زانی ہے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/النکاح 20 (1111)، (تحفة الأشراف: 2366)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/النکاح 43 (1959)، مسند احمد (3/301، 377، 382)، سنن الدارمی/النکاح 40 (2279) (حسن)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: حسن
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 843  
´(نکاح کے متعلق احادیث)`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس غلام نے اپنے مالکوں اور اپنے اہل کی اجازت کے بغیر نکاح کیا وہ زانی ہے۔ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے اور اسی طرح ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 843»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، النكاح، باب في نكاح العبد بغير إذن مواليه، حديث:2078، والترمذي، النكاح، حديث:1111، وأحمد:3 /300، 301، 382، وابن حبان:ينظر عنده، والحاكم:2 /194، ابن عقيل ضعيف.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابو داود کی تحقیق کرتے ہوئے اسی مفہوم کی ایک حدیث بیان کی ہے جسے انھوں نے سنداً قوی قرار دیا ہے ‘ نیز شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس پر تفصیلاً بحث کرتے ہوئے اسے حسن قرار دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نذدیک بھی معناََصحیح اور قابل عمل ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید دیکھیے: (الإرواء: ۶ /۳۵۱- ۳۵۳)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 843