سنن ابي داود
كِتَاب الْجِهَادِ -- کتاب: جہاد کے مسائل
78. باب فِي الرَّجُلِ يُنَادِي بِالشِّعَارِ
باب: شعار (کوڈ) کو پکار کر کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2597
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَن سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنْ بُيِّتُّمْ فَلْيَكُنْ شِعَارُكُمْ حم لَا يُنْصَرُونَ".
مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر دشمن تمہارے اوپر شب خون ماریں تو تمہارا شعار (کوڈ) «حم لا ينصرون» ۱؎ ہونا چاہیئے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الجھاد 11 (1682)، (تحفة الأشراف: 15679)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ السیر (8861)، الیوم واللیلة (617)، مسند احمد (4/65، 5/377) (صحیح)» ‏‏‏‏

وضاحت: ۱؎: اللہ کی قسم دشمنوں کو اللہ کی تائید و نصرت حاصل نہیں ہو گی بلکہ وہ مغلوب رہیں گے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1682  
´شعار (یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان۔`
مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1682]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
'شعار'اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں:
جس کو لشکروالے خفیہ کوڈکے طورپر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1682