سنن ابي داود
كِتَاب الْجِهَادِ -- کتاب: جہاد کے مسائل
175. باب فِي الطُّرُوقِ
باب: رات میں سفر سے گھر واپس آنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2777
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَحْسَنَ مَا دَخَلَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ اللَّيْلِ".
جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/النکاح 121 (5244)، صحیح مسلم/الجہاد 56 (715)، (تحفة الأشراف: 2343) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2777  
´رات میں سفر سے گھر واپس آنا کیسا ہے؟`
جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا: سفر سے گھر واپس آنے کا اچھا وقت یہ ہے کہ آدمی شام میں آئے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2777]
فوائد ومسائل:
اس وقت لوگ بالعموم جاگ رہے ہوتے ہیں۔
اور آنے والا اور گھر والے بھی شبہات سے محفوظ رہتے ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2777