سنن ابي داود
أَبْوَابُ النَّوْمِ -- ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
127. باب فِي الشَّفَاعَةِ
باب: سفارش کا بیان۔
حدیث نمبر: 5133
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏انظر رقم: (5131)، (تحفة الأشراف: 9036)» ‏‏‏‏
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5133  
´سفارش کا بیان۔`
ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5133]
فوائد ومسائل:
اسلامی معاشرت میں حق اورخیر کی سفارش کرنا از حد عمدہ اورمحبوب عمل ہے۔
بالخصوص ایسے مسکین اور مفلوک الحال لوگ جو اپنے مسائل منصب داروں تک نہیں پہنچا سکتے۔
یا ان کی بات سنی نہیں جاتی۔
حالانکہ وہ حقدار ہوتے ہیں۔
تو ان کے ساتھ اس انداز سے تعاون کرنا بڑے اجر وثواب کا کام ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5133