سنن ابن ماجه
كتاب اللباس -- کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
24. بَابُ : مَنْ لَبِسَ شُهْرَةً مِنَ الثِّيَابِ
باب: جو شخص شہرت اور ناموری کے لیے پہنے اس پر وارد وعید کا بیان۔
حدیث نمبر: 3608
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ , حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ مُحْرِزٍ النَّاجِيُّ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَهْمٍ , عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُهْرَةٍ , أَعْرَضَ اللَّهُ عَنْهُ حَتَّى يَضَعَهُ مَتَى وَضَعَهُ".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے شہرت کی خاطر لباس پہنا، اللہ تعالیٰ اس سے منہ پھیر لے گا یہاں تک کہ اسے اس جگہ رکھے گا جہاں اسے رکھنا ہے (یعنی جہنم میں)۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ (تحفة الأشراف: 11912، ومصباح الزجاجة: 1258) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں وکیع بن محرز کے پاس عجیب و غریب احادیث ہیں، اور عباس بن یزید مختلف فیہ راوی ہیں، لیکن سابقہ احادیث میں جیسا گزرا متن حدیث ثابت ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 4650)

قال الشيخ الألباني: ضعيف